ارضیاتی سائنس کی وزارت

جنوب مغربی مانسون کے مزید آگے بڑھنے کے لیے حالات سازگار ہیں


ساحلی عمان اور قریبی یمن پر ہوا کا کم دباؤ بنا ہوا ہے

اگلے 36 گھنٹے کے دوران جنوب مشرقی اور قریب کے مشرقی وسطی بحیرہ عرب پر ہوا کے کم دباؤکا حلقہ بننے کے امکان ہیں

Posted On: 30 MAY 2020 9:18PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی،30 مئی، 2020،          بھارت کے محکمہ موسمیات کے موسم کی پیش گوئی سے متعلق قومی مرکز/ سمندری طوفان کا انتباہ دینے والے ڈویژن کے مطابق:(شام کی رپورٹ اور امکانات):

  1. جنوبی ساحلی عمان اور قریب کے یمن پر بنا ہوا ہوا کا کم دباؤ5 کلو میٹر فی گھنٹے کی رفتار سے چلنے والی ہوا کے ساتھ مزید جنوب مغرب کی طرف بڑھ گیا اور آج یعنی 30 مئی 2020 کو بھارتی معیاری وقت کے مطابق  شام کے ساڑھے پانچ بجے صلاح(عمان) کے تقریباً 20 کلو میٹر مغرب اور الغیدہ(یمن) کے 200 کلو میٹر مشرق -شمال مشرق کے 17.0 ڈگری  این عرض البلد اور 53.9 ڈگری ای طول البلد پر مرکوز تھا۔ امکان ہے کہ ا گلے 12 گھنٹے کے دوران یہ ہوا کے گہرے کم دباؤ میں تبدیل ہوجائے گا۔ امید ہے کہ یہ جنوبی عمان اور یمن کے ساحلوں کے ساتھ ساتھ مغرب-  جنوب مغرب  آہستہ آہستہ بڑھے گا۔

مندرجہ ٹیبل میں طوفان کے راستے اور اس کی شدت کی تفصیلات دی گئی ہیں۔

تاریخ/ وقت (بھارت کا معیاری وقت

 

زیادہ تر وقت تک ہوا کی رفتار (کلو میٹر فی گھنٹہ)

طوفان کے اتار چڑھاؤ کا زمرہ

30.05.20/1730

17.0/53.9

40-50 سے بڑھ کر60 تک

ہوا کا کم دباؤ

31.05.20/0530

16.8/53.6

50-60 سے بڑھ کر تک 70

ہوا کا گہرا کم دباؤ

31.05.20/1730

16.6/53.2

50-60 سے بڑھ کر تک 70

ہوا کا گہرا کم دباؤ

01.06.20/0530

16.5/52.7

50-60 سے بڑھ کر تک 70

ہوا کا گہرا کم دباؤ

01.06.20/1730

16.2/52.2

40-50 سے بڑھ کر 60

ہوا کا دباؤ

  1. اگلے 36 گھنٹے کے دوران جنوب مشرقی اور قریب کے مشرقی وسطی بحیرہ عرب پر ہوا کے کم دباؤ کا حلقہ بننے کا امکان ہےجو اس سے اگلے 48 گھنٹے میں مشرقی وسطی اور قریب کے جنوب مشرقی بحیرہ عرب پر ہوا کے دباؤ کی شکل اختیار کرلے گا اور اس میں مزید شدت پیدا ہوجائے گی۔ امکان ہے کہ یہ اگلے چار پانچ دن کے دوران شمال- شمال مغرب کی طرف بڑھتے ہوئے گجرات اور قریب کے شمالی مہاراشٹر کی سمت پیش رفت کرے گا۔

انتباہ:

  1. بارش

بھارت کے میدانی علاقوں میں اس کے خراب اثرات مرتب کرنے کا کوئی امکان نہیں ہے کیونکہ یہ جنوبی ساحلی عمان پر واقع ہے اور اگلے 48 گھنٹے کے دوران عمان اور یمن کی طرف بڑھنے کا اور وہاں کمزور پڑ جانے کا امکان ہے۔

  1. ہوا کا انتباہ

اگلے 48 گھنٹے کے دوران مغربی وسطی بحیرہ عرب کے ساتھ ساتھ جنوبی عمان –یمن کے ساحلوں پر 45 سے 55 کلو میٹر کی رفتار سے ہوائیں چلنے کا امکان ہے جو 65 کلو میٹر فی گھنٹے تک جاسکتی ہیں۔

  1. سمندر کی صورتحال

اگلے 48 گھنٹے کے دوران مغربی وسطی بحیرہ عرب اور جنوبی عمان –یمن کے ساحلوں پر سمندر کی صورت حال خراب سے خراب تر رہنے کا امکان ہے۔

  1. ماہی گیروں کو انتباہ

ماہی گیروں کو مشورہ دیا جاتاہے کہ وہ اگلے 48 گھنٹے کے دوران مغربی وسطی بحیرہ عرب اور جنوبی عمان- یمن کے ساحلوں سے مچھلیاں پکڑنے نہ جائیں۔

جنوب مشرقی اور قریب کے مشرقی وسطی بحیرہ عرب پر ہوا کے دوسرے کم دباؤ کے امکان کے مد نظر ماہی گیروں کو مشورہ دیا جاتا ہے کہ وہ مزید ایڈوائزری تک فی الحال 31 مئی سے جنوب مشرقی اور قریب کے مشرقی وسطی بحیرہ عرب میں مچھلیاں پکڑنے نہ جائیں۔

اس دوران :

جنوب مغربی مانسون کے جنوبی بحیرہ عرب مالدیپ- کومورن علاقے خلیج بنگال کے جنوب مغربی اور جنوب مشرقی علاقے میں اگلے 24 گھنٹوں کے دوران کچھ اور حصوں تک آگے بڑھ جانے کے حالات سازگار ہیں۔ جنوب مغربی مانسون کے یکم جون 2020 تک کیرالہ پہنچنے کے لیے حالات سازگار ہیں۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002Z7CI.jpg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image003MX7S.png

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image004C0GD.png

 

****************

م ن۔ اج ۔ ر ا

U:2920

 



(Release ID: 1628173) Visitor Counter : 133


Read this release in: English , Hindi , Bengali , Tamil