ارضیاتی سائنس کی وزارت

عمان اور یمن سے متصل جنوبی ساحل پر ہوا کا کم دباؤ


31مئی 2020 کے آس پاس جنوب مشرقی اور مشرقی وسطی بحیرہ عرب  میں ہوا کے کم دباؤ کا امکان

اگلے 48 گھنٹے کے دوران جنوبی بحیرہ عرب کے کچھ حصوں، مالدیپ- کومورن کے علاقے، جنوب مغرب اور جنوب مشرقی خلیج بنگال میں جنوب مغربی مانسون کے آگے بڑھنے کیلئے  حالات موافق ہوتے جارہے ہیں

ملک کے زیادہ تر علاقوں میں گرم ہوا (لو) کی صورتحال ختم ہوگئی ہے

Posted On: 29 MAY 2020 8:09PM by PIB Delhi

 

بھارتی محکمہ موسمیات کے  موسم کی پیش گوئی کے مرکز / سمندری طوفان کی وارننگ دینے والے  مرکز کے مطابق: تازہ ترین سیٹلائٹ تصویروں سے پتہ چلا ہے کہ جنوبی عمان اور یمن کے مشرقی ساحل سے لیکر مغربی  وسطی بحیرہ عرب کے اوپر واضح طور سے ہوا کےکم دباؤ کا علاقہ عمان  کے جنوبی ساحل اور متصل یمن کے  اوپر ایک ہوا کے کم دباؤ کی شکل میں تبدیل ہوگیا ہے۔ یہ آج 29 مئی 2020 کو 1430 بجے 17.5 ڈگری شمالی عرض البلد اور 54.0 ڈگری مشرقی طول البلد، سلالہ (عمان) سے 50 کلو میٹر شمال میں اور الغائدہ(یمن) سے 240 کلو میٹر شمال مشرق میں واقع ہے۔ اگلے 12 گھنٹے میں اس کے گہرے دباؤ میں تبدیل ہونے کا پورا امکان ہے۔ اگلے 24 گھنٹوں کے دوران اس کے شمال – شمال مغرب کی جانب اور اس کے بعد مغرب – جنوب مغرب کی جانب بڑھنے کاامکان ہے۔

انتباہ

  1. بارش
  • پہلے نظام (پہلا ہوا کا کم دباؤ کا علاقہ بننے ) کے تحت ہندوستانی زمین کے علاقوں پر کسی خراب موسم کا امکان نہیں ہے۔ یہ عمان کے جنوبی ساحل میں واقع ہے اور اگلے 48 گھنٹے کے دوران عمان اور یمن کے اوپر جاکر منتشر ہوجائے گا۔
  1. ہوا کی وارننگ
  • اگلے 48 گھنٹوں کے دوران جنوبی وسطی بحیرہ عرب کے ساتھ ساتھ جنوبی عمان- یمن کے ساحلی علاقوں میں 55-44 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے تیز ہوائیں چلیں گی جو کہ 65 کلو میٹر فی گھنٹہ تک پہنچ سکتی ہیں۔
  1. سمندر کی صورتحال
  • مغربی وسطی بحیرہ عرب کے ساتھ ساتھ جنوبی عمان – یمن کے ساحلوں پر اگلے 48 گھنٹوں میں سمندر کی صورتحال خلاف معمول رہنے اور کافی خراب ہونے کا امکان  ہے۔

(4)ماہی گیروں کیلئے وارننگ

  • ماہی گیروں کو مشورہ دیاجاتا ہے کہ وہ اگلے 48 گھنٹے کے دوران  مغربی وسطی بحیرہ عرب کے ساتھ ساتھ جنوبی عمان – یمن کے ساحلوں پر نہ جائیں۔
  • جنوب مشرقی اور اس سے متصل مشرقی وسطی بحیرہ عرب کے اوپر دوبارہ ہوا کا کم دباؤ بننے کے امکان کے پیش نظر ماہی گیروں کو مشورہ دیاجاتا ہے کہ وہ جنوب مشرقی اور اس سے متصل مشرقی وسطی بحیرہ عرب کے سمندر میں 31 مئی سے اگلے احکامات تک نہ جائیں۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001JTND.png

آٓئی ایم ڈی کے مطابق:

  • جنوب مغربی مانسون اس وقت جنوب مغربی اور جنوب مشرقی بحیرہ عرب اور مالدیپ – کومورن خطے کے کچھ علاقوں میں آگے بڑھا ہے۔ اگلے 48 گھنٹوں کے دوران جنوب مغربی مانسون کے  جنوبی بحیرہ عرب، مالدیپ- کومورن خطے، جنوب مغربی اور جنوب مشرقی خلیج بنگال کے کچھ علاقوں میں آگے بڑھنے کیلئے حالات موافق ہوتے جارہے ہیں۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0020IEC.png

  • اس دوران ،مغربی سمت سے چلنے والی ہوا اور نچلے کرۂ ہوا کی سطح پر ایک مشرقی مغربی ہواکے کم دباؤ کے زیر اثر پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران مغربی ہمالیائی  علاقوں اور اس سے متصل میدانی علاقوں میں گرج کے ساتھ الگ الگ جگہوں پر بارش، ژالہ باری اور تیز ہوائیں چلی ہیں۔ اس کے نتیجے میں پچھلے 24 گھنٹے کے دوران شمالی بھارت کے میدانی علاقوں اور وسطی اور مغربی ہندوستان میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 4-3 ڈگری سلیس تک کم ہوگیا ہے۔ پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران اترپردیش، شمالی ہریانہ اور پنجاب میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت میں 7-5 ڈگری سلیس کی گراوٹ درج کی گئی ہے۔

اگلے تین دنوں کے دوران مغربی ہمالیائی خطے اور آس پاس کے میدانی علاقوں میں گرج کے ساتھ کہیں کہیں بھاری بارش اور الگ الگ جگہوں پر آسمانی بجلی، ژالہ باری اور تیز ہوائیں چلنے کا امکان ہے اور اس کے بعد میں اس میں کمی واقع ہوجائے گی۔

  • تلنگانہ اور ودربھ کو چھوڑ کر کل ملک کے زیادہ تر علاقوں میں شدید گرمی (لو) کی صورتحال ختم ہوگئی۔ 30 مئی سے 2 جون کے دوران ملک کے کسی بھی علاقے میں لو چلنے کا امکان نہیں ہے۔
  • 31-29 مئی 2020 کے دوران جنوبی ساحلی ہندوستان کے کچھ علاقوں میں الگ الگ جگہوں پر بھاری بارش ہونے کا امکان ہے۔ اس مدت کے دوران کیرل، ساحلی کرناٹک اور جنوبی کرناٹک کے اندرونی علاقوں میں نیز 30 مئی تا یکم جون 2020 کے دوران لکشدیپ میں بھاری سے بہت بھاری بارش ہوسکتی ہے۔

-----------------------

م ن۔م ع۔ ع ن

U NO: 2894



(Release ID: 1628112) Visitor Counter : 194


Read this release in: English , Hindi , Tamil