ٹیکسٹائلز کی وزارت

ٹیکسٹائل کمیٹی نے مکمل طور پر ملکی ڈیزائن اور ’’میک ان انڈیا‘‘ پی پی ای جانچ کٹ تیار کیا

Posted On: 21 MAY 2020 5:22PM by PIB Delhi

نئی دہلی،21مئی 2020/ ٹیکسٹائل کمیٹی، ممبئی  بھی اب  صحت کارکنان اور دیگر کووڈ-19 جنگجوؤں کے لئے ضروری  پی پی ای باڈی کوور کا جانچ کرے گی  اور اسے منظوری دے گی۔  کل شام  کو کپڑے کی وزارت کے ذریعے ٹیکسٹائل کمیٹی کو باڈی کوور آل  کی جانچ کرنے  اور اسے منظور کرنے کے لئے نویں تسلیم شدہ لیبارٹری کی شکل میں شامل کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔

ٹیکسٹائل کمیٹی  کے سکریٹری  اور کپڑے کی وزارت نے  ایڈیشنل کمشنر  اجیت چوان نے بتایا کہ کمیٹی نے پی پی ای جانچ  آلات کے لئے  معروف گھریلو مینوفیکچرر کی غیر دستیابی کے چیلنج کو پورا کرنے کی سمت میں  اس پر کام کیا ہے:’’شفافیت ، غیر جانبداری اور پیشہ ور خدمت ٹیکسٹائل کمیٹی کے لئے کوئی نئی بات نہیں ہے۔ کمیٹیوں  کے ورک فورس کے ذریعہ اس موقع پر آگے بڑھنے اور کووڈ 19 وبا کے خلاف لڑائی میں جدوجہد کرنے کے لئے ہمارے ذریعہ  کی گئی ایک اور پہل ہے۔ ہم نے معروف گھریلو  مینوفیکچرر کی غیر دستیابی اور چین سے آلات کی درآمد کرنے  والی مسلسل دیر/لمبا وقفہ جیسے چیلنجوں کا سامنا کیا ہے اور دنیا بھر میں ایسے اوزاروں/آلات  کی مانگ کے سبب چین کی موقع پرست  کمپنیوں  کے ذریعہ قیمتوں میں  مسلسل اضافے والے چیلنجوں کا سامنا کیا ہے۔  اس لئے ہم نے اس کا حل ملکی طریقہ سے نکالنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ہم نے مشین کےنظریے اور ملک کے اندر کی اس کا ڈیزائن تیار کیا اور از خود ایک اہم مشین کوبنایا،  مطلب خون کی جانچ کا آلہ ، جس کو محفوظ کپڑوں کے لئے سامان  کی مدافعت طے کرنے کے لئے خون اور جسم کے  رقیق مادوں کے ذریعہ داخل کرانا  ضروری ہے‘‘۔

اس کی کامیابی کو حاصل کرنے کے لئے ، ٹیکسٹائل کمیٹی کی ٹیم نے تقریباً 45 دنو ں کا سخت محنتی کام کیا ہے۔ قومی  اسٹینڈرڈ ادارہ  این اے بی ایل (نیشنل  اکریڈیشن بورڈ فار ٹیسٹنگ اینڈ کالیبریشن لیبارٹریز) نے لیب سہولت مراکز کا آڈٹ کیا ہے اور ااسے تین ٹسٹ اسٹینڈرڈ کے تحت  منظوری دی ہے۔ : ASTM F1670/ 16an70M:17a, ISO 16603: 2004 & IS 16546: 2016.

سکریٹری نے بتایا کہ اس بحران کی گھڑی میں جانچ آلات ملک کی  کیسے مدد کریں گے:’’اس آلے  کے حصول کو اور ضرورت کے حساب سے دیگر آلات کو جوڑنے کا ٹھوس نتیجے  کے ساتھ ، ہم نے تعداد پر ہی نہیں بلکہ  تقریباً  صحت کارکنان اور دیگر کووڈ-19 جنگجوؤں کے ذریعہ پہنے جانے والے باڈی کوور آل کی جانچ میں شامل ہوکر معیاری ضروریات کو بھی ذہن میں رکھا ہے۔

جناب شوان نے  یقین دلایا کہ  کوالٹی کے لئے   دیئے گئے جن آدیش کے ساتھ ایک سنجیدہ اور پیشہ ور  جانچ والے تنظیم  کے طو ر پر ، ٹیکسٹائل کی وزارت کے ذریعہ   کوالٹی پر دی گئی ہدایات پر عمل کرنے کے لئے اوور ٹائم کیا جائے گا  اور ان کوششوں کو  اور زیادہ مضبوط کیا جائے گا۔

ٹیکسٹائل کی وزیر  ، محترمہ اسمرتی زوبن ایرانی  کی قیادت میں  ٹیکسٹائل کی وزارت کو یقینی بنانے کے لئے  اس سمت میں کئی اہم قدم اٹھارہی  ہے  پی پی ای  کوورآ ل کی کوالٹی اور تعداد دونوں،   دو مہینے کی مدت کے اندر خواہش کی سطح پر  پہنچ سکے،  جس سے کہ ہندستان چین کے بعد دنیا کا دوسراسب سے بڑا جسم کے کوورآل پروڈیوسر کی شکل میں پہنچان بنانے میں  اہل بن سکے۔  وزارت کے ذریعہ  یقین کرنے کی سمت میں قدم اٹھائے گئے ہیں کہ   سرکاری اداروں میں   باڈی کوور آل کی  سپلائی کرنے کے لئے ،  سپلائی چین میں  پوری طرح سے  مصدقہ  کھلاڑیو ں  کو ہی   اجازت   دی جائے۔   کئی افسران کو   آل  سائٹ  سہولت فراہم کرنے  اور سرکاری  سپلائی کے لئے تیار کردہ سامان کی کوالیٹی کی  نگرانی کرنے  اور ان مینوفیکچرر کے ذریعہ  کوالیٹی کا پتہ لگانے والی    اہل او ر ملکیت کو یقینی بنانے کے لئے اس شعبے نے  تیار کیا گیا ہے۔  پی پی ای   کوور کے مینوفیکچرر کے ذریعہ پیش کئے گئے  ہر ایک  پاس شدہ/منظور شدہ پروٹوٹائپ  نمونوں کے لئے  ایک بے مثال   سند کو (یو سی سی) جاری کیا گیا۔ ہر ایک   تیاری شدہ  کووآل پر  مینوفیکچرر کا نام ،    مینوفیکچرنگ تاریخ اور  گراہک  کا نام ضروری ہے۔یہ عمل حکومت ہند کی صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت کے تحت  آنے والے اسپتالوں اور  صحت  تنظیموں کے لئے  خریدنے والی ایجنسی ، میسرز  ایچ ایل ایل ، لائف کیئر لمیٹیڈ  کے ذریعہ پوری طرح سے نافذ کی گئی ہے۔  مینوفیکچرر کے ذریعہ جمع کئے گئے نمونوں کے ساتھ  ایک حلف نامہ بھی پیش کرنا ہوتا ہے جس مین ان کی مینوفیکچرنگ اکائی، جی ایس ٹی آئی این نمبر  ،  کمپنی رجسٹریشن نمبر ، کارباری بنیادی نمبر  یا ڈئی آئی سی رجسٹریشن نمبر  اور دیگر متعلقہ  تفصیلات کی جانکاری  دینی ہوتی ہے۔   انہیں یہ بھی اعلان کرنا پڑتا ہے کہ وہ کپڑوں کے مینوفیکچرر ہیں نہ کہ  تاجر۔  یہ حلف نامہ  یو سی سی سرٹی فکیٹ کے   ایک  حصہ  کی شکل میں ہوتا ہے۔

عوام کے ذریعہ تصدیق کرنے ، سبھی یو سی سی   تصدیق ناموں کی تفصیلات  ڈی آر ڈی او  ، او ایف بی، (آرڈینینس  فیکٹر ی بورڈ) اور سترا  کی آفیشل ویب سائٹ پر دستیاب ہے۔

دیگر آٹھ لیبارٹری درج ذیل ہیں

  1. ساؤتھ انڈیا  ٹیکسٹائل ریسرچ ایسوسی ایشن (سترا) کموئمبٹور  تمل ناڈو
  2. ڈی آر ڈی او – آئی این ایم اے ایس، نئی دہلی
  3. ہیوی وہیکل  فیکٹری ، اواڈی ، چنئی
  4. اسمال آرمس فیکٹری ، کانپور، اترپردیش
  5. آر ڈی نینس فیکٹری کانپور، اترپردیش
  6.  آرڈی نینس فیکٹری  مراد نگر اترپردیش
  • vii. آرڈی نینس فیکٹری امبرناتھ مہاراشٹر اور
  1.  میٹل اینڈ اسٹیل فیکٹری  ، ایشاپور ، مغربی بنگال ۔ ان سبھی لیباٹریز کو این اے بی ایل کے ذریعہ  تسلیم کیا گیا ہے۔

 ٹیکسٹائل کمیٹی کے بارے میں

 پارلیمنٹ کے ایک ایکٹ کے ذریعہ ، سال 1963 میں  قائم کی گئی یہ ٹیکسٹائل کمیٹی  ایک قانونی ادارہ ہے، جو حکومت ہند کے  کپڑا وزارت کے  انتظامی  کنٹرول کے تحت آتا ہے۔  اس کا قیام  اندرونی کھپت اور درآمد دونوں کو بڑھاوا دینے کے مقصد کے لئے ، کپڑے کی کوالٹی اور  کپڑا مشینری کو  یقینی بنانے کے لئے کی گئی ہے۔   کمیٹی کو کپڑے اور کپڑا مشینوں  کی جانچ کرنے کے لئے لیباٹریوں کوقائم  کرنے اور کپڑا  پروڈکٹ ا ور  کپڑا مشینری کی کوالیٹی کو یقینی بنانے جیسے   اہم مقاصد والے کاموں کے علاوہ، ان کی جانچ اور نگرانی کو یقینی بنانے والے  کام بھی سونپے گئے ہیں۔

 

م ن۔   ش ت  ۔ ج

Uno-2718


(Release ID: 1626284) Visitor Counter : 672