ارضیاتی سائنس کی وزارت

سُپرسائیکلونک طوفان‘امفان’(ہندوستانی معیاری وقت کے مطابق 18:00 بجے )کل شام مغربی بنگال کے ساحل کو عبور کرگیااور رفتہ رفتہ کمزور ہوکر بنگلہ دیش کے اوپر گہرے دباؤ میں تبدیل ہوگیا

Posted On: 21 MAY 2020 7:06PM by PIB Delhi

کل ازحد شدید سمندری طوفان ‘امفان’ شمال-شمال مشرق کی جانب منتقل ہوگیا اور یہ دیگھا (مغربی بنگال) اور ہٹیا (بنگلہ دیش) کے درمیان  سندر بن کے نزدیک 20 مئی 2020 کو ہندوستانی معیاری وقت کے مطابق 15:30 اور17:30 بجے کے دوران مغربی بنگال- بنگلہ دیش کے ساحلوں کو عبور کرگیا اور یہ شدید سمندری طوفان میں تبدیل ہوگیا۔ 155 سے لیکر 130 کلو میٹر فی گھنٹے کی رفتار سے  تیز ہوائیں چل رہی تھیں جن کی رفتار  زیادہ سے زیادہ 185 کلو میٹرفی گھنٹے کی رفتار سے تھی۔ یہ سمندری طوفان مشرق- شمال مشرق کی جانب بڑھتے ہوئے اسی رات  (ہندوستانی معیاری وقت کے مطابق 23:30 بجے ) بنگلہ دیش اور مغربی بنگال کے آس پاس کے علاقوں میں شدید سمندری طوفان کی شکل میں کمزور ہوگیا۔ یہ سمندری طوفان آج یعنی 21 مئی 2020 کو(ہندوستانی معیاری وقت کےمطابق 02:30 بجے ) صبح سویرے بنگلہ دیش پر مزید کمزور ہوگیا۔ بعد ازاں یہ سمندر طوفان مزید کمزور ہوکر ہوا کےگہرے دباؤ میں تبدیل ہوگیا اور آج 21 مئی 2020 کو ہندوستانی معیاری وقت کے مطابق 11:30 بجے بنگلہ دیش  پر 25ڈگری شمالی عرض البلد اور 89.6   ڈگری مشرقی طول البلد کے نزدیک کولکاتا سے تقریباً 300 کلو میٹر مشرق۔شمال مشرق میں مرکوز تھا۔ ڈھبری سے 110 کلو میٹر جنوب-جنوب مشرق میں اور  رنگ پور (بنگلہ دیش) سے 80 کلو میٹر جنوب- جنوب مشرق میں مرتکز تھا۔

اس سمندری طوفان کے شمال- شمال مشرق کی جانب بدستور بڑھنے کاامکان ہے اور اگلے تین گھنٹے کے دوران یہ طوفان مزید کمزور ہوکر ہوا کے کم دباؤ میں تبدیل ہوجائیگا اور اگلے 12 گھنٹے کے دوران یہ دباؤ  کافی کمزور ہوجائیگا۔

اس سلسلے میں پیش گوئی ٹریک اور شدید کا گوشوارہ درج ذیل ہے:

 

تاریخ/اوقات (بھارتی معیاری وقت)

پوزیشن (عرض البلد ڈگری شمال/ طول البلد ڈگری مشرق)

زیادہ سے زیادہ ہمہ گیر سطحی ہواؤں کی رفتار (کلو میٹر گھنٹہ)

سائیکلونک ڈسٹربنس کازمرہ

21.05.20/1130

25.0/89.6

50-60 gusting to 70

گہرا دباؤ

21.05.20/1730

26.2/90.3

30-40 gusting to 50

دباؤ

 

 

(1)بھاری بارش کاانتباہ

آسام اور میگھالیہ:21 مئی 2020 کو زیادہ تر مقامات پر ہلکی سے معتدل بارش ہونے کا امکان ہے۔ساتھ ہی دور دراز کے مقامات انتہائی شدید بارش ہوسکتی ہے۔

اروناچل پردیش:21 مئی 2020 کو زیادہ تر مقامات پر ہلکی سے معتدل بارش ہونے کاامکان ہے۔ ساتھ ہی ساتھ دور دراز کے مقامات پر موسلادھار بارش ہوسکتی ہے۔

(2)ہواؤں سے متعلق انتباہ:

مغربی آسام اور مغربی میگھالیہ میں شام تک 50 سے 60 کلو میٹر فی گھنٹے کی رفتار سے جھکڑدار ہوائیں چلیں گی جن کی رفتار 70کلو میٹر فی گھنٹے تک پہنچ سکتی ہے۔ بعدازاں ان کا زور آہستہ آہستہ کم ہوتا جائیگا۔

(3)مغربی بنگال میں موسم کی پیش گوئی:

زیادہ سے زیادہ تیز رفتار ہوا ریکارڈ کی گئی۔

کولکاتا(دمدم) میں 20 مئی کو ہندوستانی معیاری وقت کے مطابق 18:55 بجے 130 کلو میٹر فی گھنٹے کی رفتار سے ہوا چلنے کی اطلاع  ہے اور کولکاتا (علی پورمیں) ہندوستانی معیاری وقت کے مطابق 17:52 بجے 112 کلو میٹر فی گھنٹے کی رفتار سے ہوا چلنے کی اطلاع ہے۔

20 مئی کو علی پور میں 24 سینٹی میٹر دمدم میں 20 سینٹی میٹر اور ہلدیہ میں 8 سینٹی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

سسٹم کے تحت تازہ ترین جانکاری حاصل کرنے کیلئے براہ کرم درج ذیل دونوں ویب سائٹ ملاحظہ کریں

www.rsmcnewdelhi.imd.gov.in اور www.mausam.imd.gov.in

براہ کرم درج ذیل لنک میں تفصیلی اور تازہ ترین گرافکس ملاحظہ کریں

(Please see details and UPDATED graphics in this link here)

 

 

-----------------------

 

م ن۔م ع۔ ع ن

U NO: 2721



(Release ID: 1626007) Visitor Counter : 142


Read this release in: English , Tamil