ارضیاتی سائنس کی وزارت

سُپرسائیکلونک طوفان‘امفان’(ہندوستانی معیاری وقت کے مطابق 20:30بجے) بنگلہ دیش پر کم دباؤ کے طور پرمرتکز تھا

Posted On: 21 MAY 2020 9:00PM by PIB Delhi

ہوا کاگہرا دباؤ (سُپرسائیکلونک طوفان ‘امفان’ کا باقیماندہ)گزشتہ 6 گھنٹے کے دوران 07 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے رفتہ رفتہ شمال کی جانب منتقل ہوا اور یہ مزید کمزور ہوکر ہوا کے کم دباؤ میں تبدیل ہوگیا اور یہ آج 21 مئی 2020 کو ہندوستانی معیاری وقت کےمطابق 17:30 بجے بنگلہ دیش کےاوپر 25.4 ڈگری شمالی عرض البلد اور 89.6 ڈگری مشرقی طول البلد پر نیز کولکاتا سے 350 کلو میٹر شمال- شمال مشرقی سمت میں، ڈھبری سے 70 کلو میٹر  جنوب- جنوب مغرب  اور رنگ پور (بنگلہ دیش) سے مشرق- جنوب مشرق میں 50 کلو میٹر پر مرتکز تھا۔

اس طوفان کے شمال- شمال مشرق کی جانب بدستور بڑھنے کاامکان ہے اور اگلے 12 گھنٹے کے دوران اس طوفان  کے مزید کمزور ہوجانے کا امکان ہے۔

(1)بھاری بارش کا انتباہ:

آسام اور میگھالیہ:اگلے بارہ گھنٹے کے دوران مغربی آسام میں زیادہ تر مقامات پرہلکی سے معتدل بارش اور دور دراز کے مقامات پر بھاری سے بہت بھاری بارش کا امکان ہے جبکہ میگھالیہ میں دور دراز کے مقامات پر بھاری بارش کاامکان ہے۔

اروناچل پردیش:اگلے بارہ گھنٹے کے دوران زیادہ تر مقامات پر ہلکی سے معتدل بارش اور دور دراز کے مقامات پر  بھاری سے بہت بھاری بارش ہونے کا امکان ہے۔

(2)ہواؤں سے متعلق انتباہ:

اگلے 12 گھنٹے کے دوران مغربی آسام اور مغربی میگھالیہ کے علاقو ں میں 30 سے 40 کلو میٹر فی گھنٹے کی رفتار سے جھکڑ دار ہوائیں چلیں گی ،جن کی رفتار 50 کلو میٹر فی گھنٹے تک پہنچ سکتی ہے۔ بعد ازاں ان کا زور آہستہ آہستہ کم ہوتا جائیگا۔

سسٹم کے تحت تازہ ترین جانکاری حاصل کرنے کیلئے براہ کرم درج ذیل دونوں ویب سائٹ ملاحظہ کریں

www.rsmcnewdelhi.imd.gov.in اور www.mausam.imd.gov.in

براہ کرم درج ذیل لنک میں تفصیلی اور تازہ ترین گرافکس ملاحظہ کریں

(Please see details and UPDATED graphics in this link here)

 

 

 

-----------------------

 

م ن۔م ع۔ ع ن

U NO: 2720



(Release ID: 1626005) Visitor Counter : 158


Read this release in: English , Tamil , Telugu