ارضیاتی سائنس کی وزارت

انتہائی شدید سمندری طوفان ‘امفان’ مغربی وسطی خلیج بنگال میں بھارتی معیاری وقت 1320 بجے: مغربی بنگال اور شمالی اوڈیشہ کے ساحلوں کے لئے سمندری طوفان سے متعلق انتباہ: ریڈ میسج

Posted On: 20 MAY 2020 2:00PM by PIB Delhi

نئی دہلی،  20 مئی 2020،  بھارتی محکمہ موسمیات کے موسم کی پیش گوئی سے متعلق قومی مرکز/  سمندری طوفان کا انتباہ دینے والے ڈویژن  کی تازہ ترین ریلیز (بھارتی معیاری وقت 1320 بجے) میں کہا گیا ہے :

آج 20 مئی 2020 کو  ہندوستانی معیاری  وقت 1130 بجے انتہائی شدید سمندری طوفان امفان  (جس کو اُم۔ پُن کے نام سے پکارا جاتا ہے) شمال۔ مغرب خلیج بنگال میں پہنچ گیا ہے اور 29 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے گزشتہ 6 گھنٹوں کے دوران شمال ۔ شمال مشرق کی جانب بڑھ رہا ہے اورعرض البلد  20.6 ڈگری شمال اور طول البلد  88.0 ڈگری مشرق کے قریب ، پارادیپ (اڈیشہ)  کے تقریباً140 کلومیٹر  مشرق ۔شمال مشرق ، دیگھا (مغربی بنگال) کے 125 کلومیٹر جنوب ۔ جنوب مشرق، ساگر جزائر  کے تقریباً 125 کلومیٹر جنوب اور کھیپو پاڑہ (بنگلہ دیش) کے 125کلومیٹر  ج جنوب مغرب میں شمال   مغرب خلیج بنگال میں انتہائی شدید سمندری طوفان کے طور پر مرکوز  ہوگیا ہے۔

آج  20 مئی 2020 کو   ہوا کی زیادہ سے زیادہ رفتار  155۔165 کلومیٹر فی گھنٹہ اور 185 کلو میٹر فی گھنٹہ کے جھکڑ کے ساتھ طوفان کے شمال ۔ شمال مشرق کی طرف بڑھنے  اور   دوپہر  سے شام تک سندر بن کے قریب ہٹیا  جزائر (بنگلہ دیش )اور دیگھا (مغربی بنگال کے درمیان مغربی بنگال۔ بنگلہ دیش ساحلوں سے گزرنے کا امکان ہے ۔ آج دوپہر بعد  (بھارتی معیاری وقت 1600 بجے سے)طوفان کے ساحل سے ٹکرانے کا عمل شروع ہوجائے گا۔طوفان کے ساحل سے ٹکرانے کے بعد  سسٹم کے  کولکاتا کے قریب شمال ۔ شمال مشرق کی جانب بڑنے کا امکان ہے۔

سسٹم پر اب  پارا ڈیپ (اوڈیشہ) اور گوپال (اوڈیشہ) اور کولکاتا (مغربی بنگال) نے  ڈوپلر ویدر رڈار  (ڈی ڈبلیو آر)  کے ذریعہ مسلسل   نظر رکھی جارہی ہے۔

سمندری طوفان کے بارے میں پیش گوئی اور شدت  کی تفصیل درج ذیل جدول میں دی جارہی ہے:   

تاریخ/ وقت (ہندوستانی وقت کے مطابق)

پوزیشن

(عرض البلد ڈگری شمال/ طول البلد ڈگری مشرق)

سطح ہوا کی زیادہ سے زیاہ  رفتار

(کلو میٹر فی گھنٹہ)

سمندری طوفان کا زمرہ

20.05.20/1130

20.6/88.0

160-170 جھکڑ 190

انتہائی  شدت والا سمندری  طوفان

20.05.20/1730

22.0/88.4

150-160 جھکڑ 180

بہت شدت والا سمندری  طوفان

20.05.20/2330

23.2/88.8

110-120 جھکڑ 135

شدید سمندری  طوفان

21.05.20/0530

24.6/89.3

60-70 جھکڑ 80

سمندری  طوفان

21.05.20/1130

26.0/90.3

30-40 جھکڑ 50

ہوا کا کم دباؤ

 

 

شدید بارش کی انتباہ:

اوڈیشہ

آج 20 مئی 2020 کو شمالی ساحلی (بالا سور، بھدرک، میور بھنج، جاج پور، کیندر پاڑہ اور  کیونجھار گڑھ اضلاع) میں علیحدہ علیحدہ مقامات پر شدید سے بہت شدید بارش  ہونے  اور جگت سنگھ پور ضلع میں علیحدہ علیحدہ مقامات پر شدید بارش ہونے کا امکان ہے ۔

مغربی بنگال

آج  20 مئی کو دریائے گنگا کے کنارے والے مغربی بنگال  (مشرقی  اور مغربی میدنی پور، جنوبی اور شمالی 24 پرگنہ، ہوڑہ، ہبلی، کولکاتا اور متصل اضلاع) میں  چند مقامات پر شدید سے بہت شدید بارش اور علیھدہ  علیحدہ مقامات پر انتہائی   شدید بارش  کے ساتھ  زیادہ تر مقامات پر بارش   ہونے  اور 21 مئی 2020 کو  اندرونی اضلاع میں علیحدہ علیحدہ مقامات پر شدید بارش ہونے کا امکان ہے۔

زیریں ہمالیائی مغربی بنگال اور سکم             

مالدہ اور دیناج پور اضلاع میں  20 مئی کو  اور زیریں ہمالیائی مغربی بنگال اور سکم  کے زیادہ تر اضلاع  میں  21 مئی 2020 کو چند مقامات پر  شدید سے بہت شدید بارش کے ساتھ  زیادہ تر مقامات پر  ہلکی سے درمیانے درجے کی بارش ہوگی۔

آسام اور میگھالیہ

آج  20 مئی کو میگھالیہ میں علیحدہ علیحدہ مقامات پر شدید بارش کے ساتھ  زیادہ تر مقامات پر  ہلکی سے درمیانے درکی کی بارش ہوگی اور آسام اور میگھالیہ کے  مغربی اضلاع میں  21 مئی کو چند مقامات پر  شدید سے بہت شدید بارش  ہوگی ۔

ہوا سے متعلق  انتباہ

مغربی بنگال اور وڈیشہ

  • اوڈیشہ کے جگت سنگھ پور، کیندر پاڑہ،  بھدرک، بالاسور اور میور بھنج اضلاع کے ساحل  ساتھ ساتھ اور ان سے دور  90 سے 100 کلومیٹر  فی گھنٹہ  کی ہوائیں چلیں گی  اور  110 کلومیٹر فی گھنٹہ  کے جھکڑ چلنے کا  امکان ہے۔ آج شام تک  آہستہ آہستہ  ہوا کی رفتار  کم ہوکر 50۔60 کلو میٹر فی گھنٹہ ہوجائے گی۔
  • شمالی اوڈیشہ   بالا سور اور  بھدرک اضلاع کے  ساحل کے ساتھ ساتھ اور اس سے دور آج دوپہر سے آئندہ 6 گھنٹے کے لئے 100 سے 110 کلومیٹر  فی گھنٹہ کی رفتار سے  تیز ہوائیں اور 125 کلومیٹر فی گھنٹہ تک کے  جھکڑ چلنے کا امکان ہے۔
  • مغربی بنگال (مشرقی  اور مغری میدنی پو، جنوبی  اور جنوبی 24 پرگنہ، ہوڑہ، ہبلی ، کولکاتا   اضلاع )کے ساحل کے ساتھ ساتھ اور اس سے دور  80 سے 90 کلومیٹر  فی گھنٹے تک کی تیز و تند ہوائیں اور1000  کلو میٹر فی گھنٹے کی رفتار سےجھکڑ چلیں گے ۔
  • ساحل سے طوفان کے ٹکرانے کی مدت (20 مئی کو دوپہر سے رات تک) کے دوران مشرقی میدنی پور اور شمالی اور جنوبی 24 پرگنہ اضلاع کے ساحل  کے ساتھ ساتھ اور اس سے دور 155سے 165 کلو میٹر فی گھنٹہ کی تیز ہوائیں  اور  185 کلومیٹر فی گھنٹہ کے جھکڑ چلیں گے اور مغربی بنگال کے کولکاتا، ہبلی، ہوڑہ اور مغربی میدنی پور اضلاع میں 110 سے 120 کلومیٹر فی گھنٹہ  تک کی تیز ہوائیں اور 130 کلومیٹر فی گھنٹہ کے جھکڑ چلیں گے۔

گہرہ سمندری علاقہ

  • شمال مغرب خلیج بنگال میں  160 سے 170  کلومیٹر فی گھنٹہ  کی رفتار سے ہوائیں چلنے اور ان کے  190کلومیٹر فی گھنٹہ کے جھکڑ میں تبدیل ہونے کا امکان ہے اور آج 20 مئی کی شام کو شمالی خلیج بنگگال میں 155 سے 165 کلو میٹر فی گھنٹہ  کی رفتار سے  تیز ہوائیں  اور  185 کلومیٹر فی گھنٹہ کے جھکڑ  چلیں گے۔

سمندری صورت حال

سمندری صورتحال غیر معمول ہے۔ آئندہ 6 گھنٹے  مغرب وسطی خلیج بنگال  اور آئندہ 12 گھنٹے  شمال مغربی خلیج بنگال میں سمندر کی صورتحال غیر معمولی رہنے کا امکان ہے۔

ماہی گیروں کے لئے انتباہ

  • ماہی گیروں کو مشورہ دیا جاتا ہے کہ آئندہ 24 گھنٹے کے دوران شمالی خلیج بنگال اور متصل وسطی خلیج بنگال میں نہ جائیں۔
  • اس کے علاوہ  ماہی گیروں کو یہ مشورہ بھی دیا جاتا ہے کہ  آئندہ 24 گھنٹے کے دوران شمالی اوڈیشہ، مغربی بنگال اور متصل بنگلہ دیش   کے ساحل  کے ساتھ ساتھ  اور اس سے دور شمالی خلیج بنگال میں    نہ جائیں ۔

طوفان میں اضافے کی توقع

  • طوفان میں اضافے سے  سمندر میں تقریباً 4۔5 میٹر  اونچی لہریں اٹھیں گی جس سے  جنوبی اور شمالی 24 پرگنہ کے نچلے علاقوں کے  ڈوب جانے کا امکان ہے اور  طوفان کے  ساحل سے ٹکرانے کے دوران (تصویرنیچے لنک میں دی گئی ہے) مغربی بنگال کے  مشرقی میدنی پور ضلع کے  نچلے علاقوں میں  تقریباً 3، 4 میٹر  لہروں کا پانی آجانے کا امکان ہے۔

نقصان کا امکان اور  مجوزہ کارروائی

(الف) مغربی بنگال ( مشرقی میدنی پور، جنوبی اور شمالی 24 پرگنہ، ہوڑہ، ہبلی، کولکاتا اضلاع)

متوقع نقصانات:

  • ہر طرح کے کچے مکانات کو زبردست نقصا ن، پرانے اور خستہ حال پکے ڈھانچوں کو کچھ نقصان ہونے کی توقع۔اڑنے والی چیزوں سے  خطرے کا امکان۔
  • مواصلات اور بجلی کے کھمبوں  کے  بڑے  پیمانے پر اکھڑنے کا امکان۔
  • کئی مقامات پر ریل/ سڑک رابطہ  ٹوٹنے کا امکان۔
  • کھڑی ہوئی فصلوں، پیڑ پودوں، باغیچوں  کو زبردست نقصان۔
  • پام اور ناریل کے درختوں  کے گرنے کا امکان۔
  • بڑے  گھنے درختوں کے اکھڑنے کا امکان۔
  • بڑی کشتیوں  اور جہازوں کے لنگرسے ٹوٹنے کا امکان۔

ماہی گیروں کے لئے انتباہ  اور مجوزہ کارروائی:

  • 20 مئی 2020  تک  ماہی گیری کے تمام کام پوری طرح  بند رکھے جائیں۔
  • ریل اور سڑک نقل و حمل کو تبدیل یا  معطل کیا جائے۔
  • متاثرہ علاقوں میں لوگ  گھروں کے اندر رہیں۔ نچلے علاقوں سے لوگوں کو نکالا  جائے۔
  • موٹر بوٹ اور چھوٹے جہازوں  کی آمد و رفت کی صلاح نہیں دی جاتی۔

(ب) اوڈیشہ  (جگت سنگھ پور، کیندر پاڑہ) میں آج دوپہر تک اور ( بھدرک، بالاسو) میں آج شام تک ۔

متوقع نقصان:

  • چھپر والے گھروں  کی مکمل  تباہی  /  کچے مکانات کو زبردست نقصان / اڑنے والی چیزوں سے  خطرے کا امکان۔
  • بجلی اور مواصلات  سے متعلق کھمبوں کے مڑ جانے / اکھڑ جانے کا امکان۔
  • کچی اور پکی سڑکوں کو بڑا نقصان۔ ریلوے ، اوور ہیڈ پاور لائن ، سگنلنگ نظام  کو چھوٹا موٹا نقصان۔
  • کھڑی ہوئی فصلوں، پیڑ پودوں، باغیچوں  کوبڑے پیمانے پر  نقصان۔ ہرے  ناریلوں کے گرنے ،  پام  درختوں  کو نقصان کا  امکان۔
  • گھنے درختوں جیسے آم کے درختوں کے گرنے کا امکان۔
  • چھوٹی کشتیاں اور کرافٹ  لنگر سے الگ ہوسکتے ہیں۔

ماہی گیروں کے لئے انتباہ اور مجوزہ کارروائی:

  • 20 مئی 2020 تک   ماہی گیری کے تمام کام پوری طرح معطل کردیں۔
  • ریل اور سڑک  کےنقل و حمل  کو تبدیل یا معطلی  کیا جائے۔
  • متاثرہ علاقوں کے لوگ گھروں کے اندر رہیں۔
  • موٹر بوٹ اور چھوٹے جہازوں پر نکلنا غیر محفوظ ہے۔

طوفان کے ساحل  سے ٹکرانے کے بعد  کی صورتحال :

سسٹم کے ساحل سے ٹکرانے کے بعد اس کے شمال۔شمال مشرق کی جانب بڑھنے  اور گنگا کے کنارے والے مغربی بنگال اور بنگلہ دیش کو پار کرنے اور آہستہ آہستہ کمزور ہوجانے کا امکان ہے۔ 21 مئی کی صبح تک طوفان کی شدت برقرار رہنے کا امکان ہے اور اس کے بعد بنگلہ دیش میں اس کے کمزور ہونے  اور ہوا کے گہرے کم دباؤ  میں تبدیل ہونے کا امکان ہے۔

بیس مئی کی رات سے 21 مئی کی صبح کے دوران گنگا کے کنارے والے مغربی بنگال کے اندرونی اضلاع (مرشد آباد اور ناڈیہ) میں تیز ہوائیں چلنے اور ہوا کی رفتار 70۔80 کلومیٹر فی گھنٹہ  تک پہنچنے اور  90 کلومیٹر فی گھنٹہ کے جھکڑ چلنے کا امکان ہے۔

گنگا کے کنارے والے مغربی بنگال کے اندرونی اضلاع میں 21 مئی کو  الگ تھلگ مقامات پر شدید بارش کے ساتھ  زیادہ تر مقامات پر ہلکی سے درمیانے درجے کی بارش ہونے کا امکان ہے۔ مالدہ اور دیناج پور اضلاع میں 20 مئی کو اور  زیریں ہمالیائی مغربی بنگال اور سکم کے  زیادہ تر اضلاع میں  21 مئی 2020 کو  چند مقامات پر شدید سے بہت شدید بارش ہونے کے ساتھ زیادہ تر مقامات پر ہلکی سے درمیانے درجے کی بارش ہونے کا اممکان ہے۔ آسام اور میگھالیہ کے مغربی اضلاع میں  21 مئی کو چند مقامات پر شدید سے بہت شدید بارش ہونے اور زیادہ تر مقامات پر ہلکی سے درمیانے درجے کی بارش ہونے کا امکان ہے۔

گنگا کے کنارے والے مغربی بنگال کے اندورنی اضلاع کے لئے  متوقع نقصان اور مجوزہ کارروائی

  1. بجلی اور مواصلات کی لائنوں کو چھوٹا موٹا نقصان ۔
  2. کچی سڑکوں کو زیادہ نقصان اور پکی سڑکوں کو کچھ نقصان ۔
  3. پیڑوں کی شاخیں ٹوٹنے، چھوٹے درختوں کے اکھڑنے کا  امکان۔
  4. کیلے اور پپیتے کے  درختوں کو نقصان۔
  5. متاثرہ علاقوں میں لوگ اپنے گھروں میں ہی رہیں۔

سسٹم کے بارے میں اپ ڈیٹ کے لئے براہ کرم  www.rsmcnewdelhi.imd.gov.in

اور

www.mausam.imd.gov.in دیکھیں۔

(Please see details and UPDATED graphics in this link here)

         ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

م ن۔  ا گ۔ن ا۔

(20-05-2020)

U-2668



(Release ID: 1625581) Visitor Counter : 162


Read this release in: Manipuri , English , Punjabi , Tamil