ارضیاتی سائنس کی وزارت

شدید سمندری طوفان ‘امفان’ کے بارے میں اپ ڈیٹ (بھارتی معیاری وقت 1500 بجے)

Posted On: 20 MAY 2020 3:28PM by PIB Delhi

نئی دہلی،  20 مئی 2020،     بھارتی محکمہ موسمیات کے موسم کی پیش گوئی سے متعلق قومی مرکز/  سمندری طوفان کا انتباہ دینے والے ڈویژن  کے ذریعہ (بھارتی معیاری وقت 1500 بجے  درج ذیل اپ ڈیٹ جاری کی گئی ہے:

مشاہدے کی تاریخ / وقت (بھارتی معیاری وقت)

20 مئی 2020 کو بھارتی معیاری وقت 1430 بجے / 20 مئی 2020 کو  یو ٹی سی کے مطابق 0900 بجے

موجودہ مقام

عرض البلد/ طول البلد

  • ۔ آج 20 مئی 2020 کو   بھارتی معیاری وقت 1430 بجے سپر سائیکلون امفان عرض البلد 21.40 ڈگری شمال اور  طول البلد88.1 ڈگری مشرق کے قریب  شمال مغربی خلیج بنگال  میں ایک انتہائی شدید سمندری طوفان کے طور پر  مرکوز ہوگیا ہے، جو کہ :
  • ۔  پارادیپ کے  190 کلومیٹر مشرق۔ شمال مشرق میں۔
  • ۔ دیکھا کے 65 کلومیٹر  مشرق ۔ جنوب مشرق میں۔
  • ۔ ساگر  جزیرے کے  35 کلومیٹر جنوب میں۔
  • ۔ کھیپو پاڑہ بنگلہ دیش کے 225 کلومیٹر جنوب۔ جنوب مغرب میں ہے۔
  • ۔ طوفان کا ساحل سے ٹکرانے کا عمل شروع ہوگیا ہے اور مغربی بنگال میں  وال کلاؤڈ ریجن  کا  اگلا حصہ ساحل  پر پہنچ گیا ہے ۔ یہ عمل تقریباً چار گھنٹے جاری رہے گا

مرکز کے قریب موجودہ شدت

160۔170 کلومیٹر فی گھنٹہ اور 190 کلو میٹر فی گھنٹے کے جھکڑ

ساحل سے مشاہدہ

ہوا کی ررفتار (کلو میٹر فی گھنٹہ)

پارادیپ۔ 59، چاند بلی۔ 44، بھونیشور 15، بالا سور 91، پوری۔ 15، گوپال پور۔ 09 کلومیٹر فی گھنٹہ۔

کولکاتا۔ 69، دم دم۔ 15، دیگھا۔ 50، ڈائمنڈ ہاربر۔ 20، ہلدیہ۔ 50، کیننگ۔ 36۔

بارش (20 مئی 2020 کو بھارتی معیاری وقت 08:30 بجے سے  ایم ایم میں)

پارادیپ۔ 87.1،  چاند بلی 41.2، بھونیشور 33.8، بالا سور۔ 48.4، پوری۔ 16.0 اور گوپال پور ۔00 ایم ایم۔

کولکاتا۔30.4، دم دم۔ 27.5، دیگھا۔ 56.4، ڈائمنڈ ہاربر۔14.1، ہلدیہ۔ 34.8، کیننگ۔ 11.8 ایم ایم۔

سابقہ نقل و حرکت

گزشہ 6 گھنٹے کے دوران، 20 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سےشمال۔ شمال مشرق کی جانب  بڑھا ہے۔

نقل و حرکت ، شدت اور ساحل سے ٹکرانے کے بارے میں پیش گوئی

تقریباً 4 گھنٹے کے لئے  ساحل سے ٹکرانے کا عمل  جاری رہے گا۔سسٹم کے  شمال ۔ شمال مشرق کی جانب بڑھنے اور آج  (بھارتی معیار وقت 1600 بجے سے) ہوا کی رفتار 155۔165 کلومیٹر فی گھنٹہ اور  185 کلومیٹر فی گھنٹہ کے جھکڑ کے ساتھ دوپہر بعد سے شام  تک  سندر بند کے قریب ہٹیا اور دیگھا کے درمیان مغربی بنگال۔ بنگلہ دیش ساحل    پار کرنے کا امکان ہے۔  

ساحلی اوڈیشہ کے لئے ہوا سے متعلق پیش گوئی

دوپہر تک جگت سنگھ پور، کیندر پاڑہ اور بھدرک اضلاع میں  اور  شام تک بالاسور ضلع میں ساحل کے ساتھ ساتھ اور اس سے دور  100 سے 110 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار ہوائیں چلے اور 125 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے جھکڑ کا امکان ہے۔

 

سسٹم کے بارے میں اپ ڈیٹ کے لئے براہ کرم  www.rsmcnewdelhi.imd.gov.in

اور

www.mausam.imd.gov.in دیکھیں۔

(Please see details and UPDATED graphics in this link here)

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 

م ن۔  ا گ۔ن ا۔

(20-05-2020)

U-2668



(Release ID: 1625580) Visitor Counter : 159


Read this release in: English , Punjabi , Tamil