ارضیاتی سائنس کی وزارت

بھارتی معیاری وقت کے مطابق(10.00بجے)امفان نام کا سمندری طوفان خلیج بنگال کے مغربی وسطی کے حصے میں:مغربی بنگال اور شمالی اُڈیشہ ساحلوں کے لئے انتباہ:ریڈ میسیج

Posted On: 20 MAY 2020 10:50AM by PIB Delhi

نئی دہلی ،20مئی2020: بھارتی محکمہ موسمیات کے تحت قومی موسمیاتی پیشین گوئی مرکز ؍سمندری طوفان انتباہ ڈویژن کی جانب سے(بھارتی معیاری وقات کے مطابق 10.00بجے) فراہم کردہ تفصیلات درج ذیل ہے:

از حد شدید سمندری طوفان اَمفان(جس کا تلفظ یوایم-پی یو این )ہے، یہ سمندری طوفان20مئی 2020 کو شامل مشرقی خلیج بنگال کے شمال مشرقی حصے میں بھارتی معیاری وقت کے مطابق 0830بجے گزشتہ 6 گھنٹوں کے دوران 22کلو میٹر فی گھنٹے کی رفتار سے چلنے والی ہواؤں کے ساتھ مرکوز تھا اور اس شدید سمندری طوفان  کے اثرات  خلیج بنگال میں قرب و جوار میں واقع شمال مغربی حصے کی جانب سے شمال کی جانب بڑھ رہے تھے۔یہ سمندری طوفان پارا دیپ(اُڈیشہ)سے شمال مشرق میں تقریباً 120کلومیٹر کے فاصلے پر19.8ڈگری شمال عرض البلد اور87.7ڈگری مشرق طول البلد اور دیگھا(مغربی بنگال)کے جنوب-جنوب مغربی حصے میں200کلومیٹر کے فاصلے پر اور کھیپو پارا (بنگلہ دیش)سے360 کلومیٹر جنوب –جنوب مغرب میں مرتکز تھا۔

اس طوفان کے بارے میں قوی امکانات پائے جاتے تھے کہ یہ طوفان 20 مئی 2020 کودو پہر بعد سے شام کی اوقات میں 165-155کلو میٹر فی گھنٹے کی رفتار سے چلنے والی ہواؤں کے ساتھ جن کی رفتار بڑھ کر 185کلو میٹر فی گھنٹے تک پہنچ سکتی ہے، خلیج بنگال کے شمال-شمال مشرقی حصے اور مغربی بنگال کے آگے بنگلہ دیش کے ساحلی علاقوں تک جو دیگھا(مغربی بنگال)اور ہٹیاجزائر (بنگلہ دیش)کے درمیان واقع ہیں،یعنی سندربن کے بالکل نزدیک واقع ہیں۔شام کے وقت اس طوفان سے متاثر ہوسکتے ہیں۔یہ طوفان آج دو پہر بعد زمین سے ٹکرانا شروع کرے گا۔زمین سے ٹکرانے کے بعد سسٹم سے توقع کی جاتی ہے کی کولکاتہ کے نزدیک شمال مشرق کی جانب پیش قدمی کرے گا۔ سسٹم پر لگاتار ڈوپلر موسمیاتی رڈار (ڈی ڈبلیوآر)کے ذریعے نظر رکھی جارہی ہے، جو وشاکھاپٹنم(آندھرپردیش)پارا دیپ(اُڈیشہ)اور گوپال پور(اُڈیشہ)میں نصب ہیں۔

اُڈیشہ کے بعض مقامات پر، نیز اُڈیشہ کے شمالی ساحلی اضلاع میں زبردست بارش ہوسکتی ہے اور گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران مغربی بنگال کے ساحلی علاقوں میں زبردست بارش ہوئی ہے۔ساحلی اُڈیشہ کے اضلاع میں 110-100 کلو میٹر فی گھنٹے کی رفتار سے ہوائیں چلتی رہی ہیں اور ان کی رفتار بڑھ کر 125 کلو میٹر تک پہنچی ہے۔ اُڈیشہ کے ساحلی اضلاع میں اور اس سے دور دراز علاقوں میں 65-55فی کلو میٹر کی رفتار سے ہوائیں چلتی رہیں ہیں  اور ان کی رفتار بڑھتے بڑھتے ساحلی اُڈیشہ اور دور دراز کے علاقوں میں 75 کلو میٹر فی گھنٹے تک پہنچی ہے۔

پیشین گوئی کا ٹریک اور اس کی شدت کا گوشوارہ درج ذیل ہے:

 

 

تاریخ /وقت ( بھارتی معیاری )

پوزیشن عرض البلدڈگری شمال /طول البلد ڈگری مشرق

سطح زمین پرچلنے والی لگاتارہواوں کی زیادہ سے زیادہ رفتارکلو میٹرفی گھنٹہ

سائکلونک ڈسٹربینس کا زمرہ

20.05.20/0830

19.8/87.7

165-175 gusting to 195

از حد شدید سمندری طوفان

20.05.20/1130

20.5/88.0

160-170 gusting to 190

از حد شدید سمندری طوفان

20.05.20/1730

22.0/88.4

150-160 gusting to 180

بہت شدید سمندری طوفان

20.05.20/2330

23.2/88.8

110-120 gusting to 135

شدید سمندری طوفان

21.05.20/0530

24.6/89.3

60-70 gusting to 80

سمندری طوفان

21.05.20/1730

26.0/90.3

30-40 gusting to 50

دباؤ

20.05.20/0830

19.8/87.7

165-175 gusting to 195

از حد شدید سمندری طوفان

 

  1. زبردست بارش کا انتباہ

اُڈیشہ

اُڈیشہ کے شمالی ساحلی حصے(بالاسور، بھدرک، میور بھنج، جاج پور، کیندر پاڑہ اور کیون جھار گڑھ اضلاع)میں  زبردست سے لے کر بہت زبردست بارش ہوسکتی ہے اور 20 مئی 2020ء میں جگت سنگھ پور ضلع میں بعض مقامات پر بھاری بارش ہوسکتی ہے۔

مغربی بنگال

گنگائی مغربی بنگال میں بیشتر مقامات پر زیادہ اور بہت زیادہ بارش اور چند مقامات پر بہت زیادہ بارش ہوگی۔(مشرقی  اور مغربی میدنی پور، 24پرگنہ، ہاؤڑہ، ہگلی، کولکاتہ اور قرب و جوار کے اضلاع میں) جنوبی حصے میں20 مئی زبردست بارش ہوگی اور اندرونی اضلاع میں 21 مئی کو بعض مقامات پر زبردست بارش ہوسکتی ہے۔

ذیلی ہمالیائی مغربی بنگال اورسکم

مالدہ اور دیناج پوراضلاع میں 20مئی کو بیشترمقامات پرہلکی سے اوسط بارش اور بعض مقامات پرازحد شدید بارش ہوگی ۔ 21مئی ، 2020کو ذیلی ہمالیائی مغربی بنگال اورسکم کے بیشتراضلاع میں ایسا ہی موسم رہے گا۔

آسام اورمیگھالیہ   

آسام اورمیگھالیہ کے مغربی اضلاع میں 21مئی کو بیشترمقامات پر ہلکی سے اوسط بارش اور چند مقامات پر زیادہ اوربہت زیادہ بارش ہونے کی توقع ہے ۔

  1. ہواؤں  سے متعلق انتباہ

مغربی بنگال اور اُڈیشہ

  • 20 مئی 2020ء کے دوران اُڈیشہ کےجگت سنگھ پور، کیندر پاڑہ، بھدرک، بالاسور اور میور بھنج اضلاع میں اور ان سے دور دراز کے علاقوں میں 100-90 کلو میٹر فی گھنٹے کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں ، جس کی رفتار 110کلو میٹر تک پہنچ سکتی ہے۔ اسی طریقے سے اُڈیشہ کے بقیہ ساحلی اضلاع (پوری، کھوردھا، کٹک، جاج پور)میں تیز جھکڑ والی 65-55کلو میٹر فی گھنٹے کی رفتار سے چلنے والی ہوائیں 75 کلو میٹر کی رفتار پکڑ سکتی ہے۔
  • ہواوں کی رفتارآہستہ آہستہ بڑھتی جائے گی اور20 مئی 2020 کو دو پہر سے قبل اور دوپہر کے بعد شمال مشرقی اڈیشہ میں ساحلی سمندر سے دور حصے میں110-100کلو میٹر فی گھنٹے کی رفتار سےچلیں گی، جن کی رفتار بڑھ کر 125 کلو میٹر تک پہنچ سکتی ہے۔
  • تیز جھکڑ والی ہوائیں ، جن کی رفتار 90-80 کلو میٹر فی گھنٹے ہے اور یہی رفتار مغربی بنگال کے ساحلی علاقوں(مشرقی اور مغربی میدنی پور، جنوب اور جنوب 24 پرگنہ، ہاؤڑہ، ہگلی ، کولکاتہ کے اضلاع)میں 100 کلو میٹر فی گھنٹے تک پہنچ سکتی ہے۔
  • مشرقی میدنی پور اور شمال اور شمالی 24پرگنہ ضلع میں 165-155 کلو میٹر فی گھنٹے کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں، جن کی رفتار بڑھ کر 185کلومیٹر فی گھنٹے تک پہنچ سکتی ہے۔ کولکاتہ، ہگلی، ہاؤڑہ اور مغربی میدنی پور اضلاع ، جو مغربی بنگال کے تحت آتے ہیں، وہاں طوفان کے زمین سے ٹکرانے دوران ، یعنی 20 مئی کو دوپہر بعد سے لے کر رات تک ہواؤں کی رفتار 120-110 فی گھنٹے سے لے کر 130 کلو میٹر فی گھنٹے تک پہنچ سکتی ہے۔

اندرون سمندر کے حالات:

شمال مغری اور قرب وجواب میں مغربی وسطی  خلیج بنگال میں175-165کلو میٹر فی گھنٹے کی رفتار سے چلنے ہوائیں 195کلو میٹر فی گھنٹے کی رفتارتک پہنچ سکتی ہے۔ خلیج بنگال کے شمالی اور وسطی حصوں میں160-150کلو میٹر فی گھنٹے کی رفتار سے ہوائیں چل رہیں، جن کی رفتار بڑھتے بڑھتے 185 کلو میٹر تک پہنچ سکتی ہے اور 20 مئی  کی شامل  کے اوقات میں ہواؤں کی یہ رفتار165-155 کلو میٹر فی گھنٹے تک رہے گی، جو بڑھ کر 185 کلو میٹر فی گھنٹےکی رفتار تک پہنچ سکتی ہے۔

  1. سمندری حالات

سمندری حالات کلی طورپر مختلف ہیں اور آئندہ 6 گھنٹوں کے دوران مغربی وسطی خلیج بنگال میں ایسے ہی حالات بنے رہیں گے، نیز شمال مغربی خلیج بنگال میں بھی آئندہ 12 گھنٹوں کے دوران ایسے ہی حالا ت بنے رہیں گے۔

  1. ماہی گیروں کو انتباہ
  1. ماہی گیروں کو مشورہ دیاجاتاہے کہ وہ آئندہ24 گھنٹے کے دوران خلیج بنگال کے  شمالی اور قرب وجوار کے  وسطی حصے میں نہ جائیں ۔ ماہی گیروں کو یہ بھی مشورہ دیا جاتا ہے کہ وہ خلیج بنگال کے شمالی حصے میں نیز اُڈیشہ کے ساحل سمندر سے دور، مغربی بنگال اور بنگلہ دیش کے قرب وجوار کے علاقوں کے ساحلوں کے نزدیک بھی آئندہ 24 گھنٹے کے دوران نہ جائیں۔
  1. طوفان کے بڑھنے کی توقع ہے
  1. 24پرگنہ کے جنوب اور شمالی نشیبی علاقوں میں 4 سے 5 میٹر بلند سیلابی لہریں یعنی زبردست جوار آئے گا اور ان علاقوں کو غرقاب کردے گا۔ اسی طریقے سے مغربی بنگال کے مشرقی میدنی پور ضلع میں نشیبی علاقوں میں 3 سے 4 میٹر بلند پانی کی لہریں سمندری طوفان کے زمین سے ٹکرانے کے بعد آئیں گی۔
  1. لاحق ہونے والا خسارہ اور کی جانے والی کارروائی
  1. مغربی بنگال (شمالی میدنی پور، جنوبی اور شمالی 24 پرگنہ، ہاؤڑہ، ہگلی، کولکاتہ کے اضلاع)

متوقع خسارہ

  • تمام تر کچے مکانات کو نقصان پہنچے گا۔ کچھ پکے مکانات بھی بری طرح متاثر ہوں گے۔ اڑتی ہوئی چیزوں سے خطرے کے امکانات ہیں۔
  • بڑے پیمانے پر مواصلاتی اور بجلی کے کھمبے اکھڑ جائیں گے۔
  • متعدد مقامات پر ریل  ؍سڑک رابطے منقطع ہوجائیں گے۔
  • کھڑی ہوئی فصلوں ،پودوں اور باغات کو زبردست نقصان پہنچے گا۔
  • پام اور ناریل کے درخت اکھڑ جائیں گے۔
  • جھاڑی والے درخت بڑے پیمانے پر اکھڑ جائیں گے۔
  • بڑی کشتیاں اور جہاز اپنے مستقر سے ہٹ سکتے ہیں۔

ماہی گیروں کو انتباہ اوران کے ذریعہ کئے جانے والے عمل کی تجویز

  • 20مئی 2020تک ماہی گیری کے  تمام کام بندرکھیں ۔
  • ریل اور سڑک کے ٹریفک کو موڑدیں یا موقوف کردیں ۔
  • متاثرہ علاقوں کے افراد گھروں کے اندررہیں ۔ نشیبی علاقوں میں سکونت پذیر لوگوں کے انخلاء کا انتظام کریں۔
  • موٹربوٹ اورچھوٹے جہازوں کو  نہ چلانے کا مشورہ دیاجاتاہے ۔

 

********

 

م ن۔ ن ع

 (U: 2650)



(Release ID: 1625282) Visitor Counter : 176