ارضیاتی سائنس کی وزارت
بھارتی معیاری وقت کے مطابق 1730بجے کی تازہ ترین صورتحال:سپر سمندری طوفان امفان مغربی وسطی اور خلیج بنگال کے قرب و جوار کے وسطی حصوں پر اثرانداز ہوگا:مغربی بنگال اور شمالی اڈیشہ کے ساحلوں کیلئے سمندری طوفان سے متعلق انتباہ:اورینج پیغام
Posted On:
18 MAY 2020 3:46PM by PIB Delhi
نئی دہلی، 18 ؍مئی، 2020،بھارتی معیاری وقت کے مطابق 1730 بجے جاری کی گئی حالیہ ریلیز کے مطابق، جسے بھارت کے محکمہ موسمیات کے سائکلون ڈویژن یا سمندری طوفان کے شعبے نے جاری کیا ہے، تفصیلات اس طرح ہیں:
سپر سائکلونک سمندری طوفان امفان (جس کا تلفظ یو ایم-پی یو این ہوگا)، یہ سمندری طوفان خلیج بنگال کے مغربی وسطی اور قرب و جوار کے وسطی حصوں میں موجود تھا اور گزشتہ وقت کے دوران 07کلومیٹر فی گھنٹے کی رفتار سے 18؍مئی 2020 تک بھارتی معیاری وقت کے مطابق 1430بجے مغربی وسطی اور خلیج بنگال کے قرب و جوار کے وسطی حصوں میں 13.7شمالی اور 86.2ڈگری مشرقی طول البلد کے نزدیک پارہ دیپ (اڈیشہ)، سے تقریبا 730کلو میٹر جنوب میں نیز دیگھا (مغربی بنگال)، سے تقریباً 890 کلو میٹر جنوب-جنوب مغرب میں اور کھیپو پارا (بنگلہ دیش)، سے 1010کلو میٹر جنوب-جنوب مغرب میں ٹھہرا ہوا تھا۔
اس بات کے قوی امکانات پائے جاتے تھے کہ یہ سمندری طوفان کچھ زیادہ وقت یہاں ٹھہرنے کے بعد شمال کی جانب بڑھے گااور اس کے بعد شمال سے شمال مغرب کا رُخ لیتے ہوئے خلیج بنگال اور مغربی بنگال کی جانب بڑھتے ہوئے بنگلہ دیش اور دیگھا (مغربی بنگال) کے ساحلوں کی جانب، نیز 20 مئی 2020 کو دوپہر بعد سندربن کے نزدیک ہٹیا جزائر (بنگلہ دیش)، کا رُخ کرے گا اور ازحد شدید ترین سمندری طوفان کی شکل لے لے گا اور اس کے زیر اثر 175-165کلومیٹر فی گھنٹے کی رفتار سے ہوائیں چلیں گی، جو 185کلومیٹر فی گھنٹے تک کی رفتار پکڑ سکتی ہیں۔
پیشین گوئی سے متعلق اس طوفان کا راستہ اور اس کی شدت کا جدول درج ذیل ہیں:
تاریخ ؍ بھارتی معیاری وقت
|
پوزیشن
(عرض البلد ڈگری شمال ؍طول البلد ڈگری مشرق)
|
زیادہ سے زیادہ ہمہ گیر سطحی ہواؤں کی رفتار(کلو میٹر فی گھنٹہ)
|
سپر سائکلونک ڈسٹربنس کا زمرہ
|
18.05.20/1430
|
13.7/86.2
|
220-230 gusting to 255
|
سپر سائکلونک سمندری طوفان
|
18.05.20/1730
|
14.6/86.4
|
230-240 gusting to 265
|
سپر سائکلونک سمندری طوفان
|
18.05.20/2330
|
15.2/86.5
|
230-240 gusting to 265
|
سپر سائکلونک سمندری طوفان
|
19.05.20/0530
|
15.9/86.7
|
230-240 gusting to 265
|
سپر سائکلونک سمندری طوفان
|
19.05.20/1130
|
17.1/87.0
|
220-230 gusting to 255
|
سپر سائکلونک سمندری طوفان
|
19.05.20/2330
|
18.3/87.3
|
200-210 gusting to 230
|
ازحد شدید سپر سائکلونک سمندری طوفان
|
20.05.20/1130
|
20.8/88.1
|
180-190 gusting to 210
|
ازحد شدید سپر سائکلونک سمندری طوفان
|
20.05.20/2330
|
22.8/88.8
|
145-155 gusting to 170
|
بہت زیادہ شدید سائکلونک سمندری طوفان
|
21.05.20/1130
|
24.8/89.4
|
80-90 gusting to 100
|
سائکلونک سمندری طوفان
|
21.05.20/1730
|
25.9/89.8
|
40-50 gusting to 60
|
دباؤ
|
سپر سائکلونک سمندری طوفان امفان 13.7ڈگری شمال ؍ 86.2ڈگری مشرق
|
آئی این سی او آئی ایس سے جاری پیشین گوئی کے مطابق طوفان کا پھیلاؤ
جس وقت یہ سمندری طوفان اپنے اثرات مرتب کرے گا، اس کے نتیجے میں جنوب اور شمالی 24پرگنہ کے نشیبی علاقے 5-4میٹر سے زیادہ اونچی پانی کی لہروں پر مشتمل جوار کے زیر اثر غرقاب ہو جائیں گے اور مغربی بنگال کا مشرقی مدنا پور ضلع نشیبی علاقوں میں 4-3میٹر اونچی سمندری پانی کی لہروں کے زیراثرآجائے گا۔
****
م ن۔ک ا۔
(18-05-2020)
U-2627
(Release ID: 1625043)
Visitor Counter : 222