ارضیاتی سائنس کی وزارت

کل ہند موسمیاتی بلیٹن

Posted On: 16 MAY 2020 9:20PM by PIB Delhi

نئی دہلی، 16 ؍مئی، 2020،بھارتی محکمہ موسمیات کے تحت قومی موسمیات پیشین گوئی کے مرکز کی جانب سے جاری کی گئی حالیہ  ریلیز (بھارتی معیاری وقت 2045) کے  مطابق:

 

خلیج بنگال  اور ہمسائیگی میں  بنا ہوا زبردست دباؤ عملی طور پر گزشتہ 6 گھنٹوں کے دوران اپنی جگہ پر مرکوز رہا ہے اور تیزی سے شدت اختیار کرتے ہوئے سمندری طوفان ‘‘ اَمفان’’،( جس کا تلفظ  اَم –پُن) کیا جائے گا۔ یہ طوفان 16مئی 2020 کو پارہ دیپ (اڈیشہ) سے 1040کلو میٹر جنوب میں 109 ڈگری شمال اور 86 ڈگری مشرق طول البلد کے نزدیک بھارتی معیاری وقت کے مطابق 1730بجے اس خطے میں موجود تھا۔ یہ طوفان دیگھا (مغربی بنگال) سے 1200کلومیٹر دور جنوب-جنوب مغرب،  اور کھیپو پارا(بنگلہ دیش)، کے جنوب-جنوب مغرب میں 1300 کلو میٹر کے فاصلے پر موجود تھا۔ ایسی توقع کی جاتی ہے کہ یہ آئندہ 12گھنٹوں میں شدید ترین سمندری طوفان کی شکل لے گا اور 18  مئی کی صبح تک ازحد شدید سمندری طوفان میں بدل جائے گا۔ یہ بھی توقع کی جاتی ہے کہ یہ طوفان 17 مئی تک شمال-شمال مشرق کی جانب پیش قدمی کر سکتا ہے اور پھر واپس مُڑ کر خلیج بنگال کے شمال مغرب کی جانب سے شمال مشرق کی طرف بڑھ سکتا ہے۔ ساتھ ہی ساتھ 18سے20مئی 2020 کے دوران قرب و جوار میں واقع اڈیشہ کے ساحلوں تک پہنچ سکتا ہے۔

 

اس کے اثر سے ازالہ باری کے ساتھ تیزرفتار ہوائیں، جن کی شدت 45سے 55کلومیٹر فی گھنٹے ہو سکتی ہے اور یہ 65کلومیٹر فی گھنٹے کی رفتار پکڑ سکتی ہے، چلیں گی۔  خلیج بنگال کے جنوب مشرقی اور قرب و جوار کے جنوب مغربی حصے میں بھی ایسا ہی موسم رہے گا۔ توقع کی جاتی ہے کہ خلیج بنگال کے مشرقی وسطی حصے میں 100-90سے لے کر 110کلو میٹر فی گھنٹے کی رفتار سے ہوائیں چلیں گی اور یہ 17مئی کی صبح تک چلتی رہیں گی۔ 18مئی کی صبح 130-120فی گھنٹے کی رفتار سے ہوائیں چلیں گی، جنوبی اور وسطی خلیج بنگال میں 145کلو میٹر فی گھنٹے کی رفتار پکڑ سکتی ہیں۔ 19مئی کو خلیج بنگال کے شمالی حصے میں 180کلومیٹر فی گھنٹے کی رفتار سے ہوائیں چلیں گی، جو خلیج بنگال اور قرب وجوار کے علاقوں میں شمالی حصوں اور وسطی حصوں تک جائیں گی اور 160سے 170کلو میٹر کے رفتار سے بڑھتی ہوئی 20مئی کی صبح تک خلیج بنگال کے جنوبی حصے میں 190کلومیٹر فی گھنٹے کی رفتار پکڑ سکتی ہیں۔

 

 ماہی گیروں کو مشورہ دیا جاتا ہے کہ وہ اس مدت کے دوران سمندر میں جانے کی کوشش نہ کریں ۔ 18 اور 20 مئی کو اڈیشہ –مغربی بنگال اور قرب و جوار میں واقع بنگلہ دیشی ساحلوں کی جانب بھی نہ جائیں اور جو لوگ پہلے سے ہی سمندر میں موجود ہیں، انہیں مشورہ دیا جاتا ہے کہ وہ واپس ساحلوں پر لوٹ آئیں۔

 

 18 مئی سے آگے اڈیشہ اور گنگائی مغربی بنگال میں چھٹ پٹ اور گرج کے ساتھ بارش ہو سکتی ہے اور کہیں کہیں زبردست بارش بھی ہو سکتی ہے۔

 

آئندہ 24گھنٹوں کے دوران خلیج بنگال کے جنو ب مشرقی حصے، انڈمان کے سمندر اور انڈمان نکوبار جزائر میں جنوبی مغربی مانسون پیش رفت کر سکتا ہے۔

 

آئندہ 4سے 5دنوں کے دوران بجلی کی چمک اور تیز ہواؤں (30سے40کلومیٹر فی گھنٹے) کے ساتھ زبردست بارش اور گرج کے ساتھ چھینٹے پڑنے کے امکانات ہیں۔ یعنی جزیرہ نما بھارت میں آئندہ 4سے5دنوں کے دوران ایسا ہی موسم رہے گا۔ کیرالہ، ساحلی اورجنوبی اندرون کرناٹک، لکشیہ دیپ اور ساحلی آندھراپردیش اور ینم میں آئندہ 3 دنوں کے دوران زبردست بارش ہو سکتی ہے۔

 

شمال مشرقی ریاستوں میں تیز ہوائیں اور گرج کے ساتھ چھینٹے آئندہ 5دنوں کے دوران پڑسکتے ہیں اور 19اور 20مئی کو کہیں کہیں زبردست بارش بھی ہو سکتی ہے۔ ویسے شمال مغربی بھارتی میدانوں میں خشک موسم برقرار رہے گا۔

 

فی الحال راجستھان کے حصوں، شمالی گجرات،مدھیہ پردیش اور ودربھ میں 44-41سینٹی گریڈ کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت ہے۔ گرمی کی شدید لہر راجستھان اور مدھیہ پردیش کی ریاستوں میں 19اور 20 مئی کو جاری رہے گی۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 

م ن۔ک ا۔

U-2603



(Release ID: 1624833) Visitor Counter : 104


Read this release in: English , Hindi , Tamil