وزارت خزانہ

مغربی میں آبپاشی کو بہتر بنانے اور سیلاب آنے کی تعداد کو کم کرنے کے لئے عالمی بینک کے پروجیکٹ سمجھوتے پر دستخط کئے گئے

Posted On: 15 MAY 2020 6:35PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی ،15مئی2020: حکومت ہند، مغربی بنگال کی حکومت اور عالمی بینک نے آج 145ملین ڈالر کے ایک پروجیکٹ کے سلسلے میں قرض کے سمجھوتے پر دستخط کئے، جس کا مقصد مغربی بنگال میں دامودر وادی کمانڈ ایریا (ڈی وی سی اے)میں آبپاشی خدمات کو بہتر بنانا اور سیلاب کی تعداد کو کم کرنے کے لئے ایک بندوبست قائم کرنا ہے۔

 مغربی بنگال کے لئے بڑے آبپاشی اور سیلاب کی تعداد کو کم کرنے کے لئے بندوبست کے پروجیکٹ سے مغربی بنگال کے393964 ہیکٹیئر علاقے میں پانچ ضلعوں کے 2 لاکھ 70 ہزار کسانوں کو فائدہ ہوگااور اس پروجیکٹ سے سینچائی کی بہتر خدمات حاصل ہوں گی اور آب وہوا میں تبدیلی کے اخراج کو کم کرنے کے لئے سال میں آنے والے سیلاب سے بچاؤ کے اقدامات کئے جاسکیں گے۔

اس سمجھوتے پر دستخط حکومت ہند کی جانب سے وزارت خزانہ میں اقتصادی امور کے محکمے کے ایڈیشنل سیکریٹری جناب سمیر کمار کھرے نے کئے، جبکہ مغربی حکومت کی طرف سے پرنسپل ریزیڈینٹ کمشنر جناب کرشنا گپتا نے کئے اور عالمی بینک کی طرف سے ہندوستان میں کنٹری ڈائریکٹر جناب جنید احمد نے کئے۔

اس موقع پر جناب کھرے نے کہا کہ ہندوستان ترقی کا ایک کلیدی راستہ اپنا رہا ہے، جواپنے پانی کے وسائل کا زیادہ فعال طریقے سے استعمال کرتا ہے۔یہ پروجیکٹ دامودر وادی کمانڈ ایریا میں آبپاشی اور زراعت کو بہتربنانے میں مددگار ثابت ہوگا، جس سے دیہی علاقوں میں آمدنی بڑھے گی اور زرعی پیداوار کو زیادہ تقویت دینے میں مدد ملے گی۔

اس موقع پر ہندوستان میں عالمی بینک کے کنٹری ڈائریکٹر جنید احمدنے کہا کہ مغربی بنگال نے آبپاشی کے اپنے بنیادی ڈھانچےکو فروغ دینے میں کافی وسائل کو استعمال کیا ہے، البتہ بہت سے وسائل نے توقع سے کم صلاحیت کا مظاہرہ کیا ہے، تاہم یہ پروجیکٹ سینچائی کے بنیادی ڈھانچے کو جدید بنانے میں ریاست کی کوشش میں معاون ثابت ہوگا ، جس سے آنے والے برسوں میں کسان زیادہ قیمت والی فصلوں کی طرف منتقل ہوسکیں گے۔ اس پروجیکٹ کے تحت بہت سے ادارہ جاتی اصلاحات کا بھی منصوبہ ہے۔

پانی کے وسائل کے بندوبست کے سرکردہ ماہر اورپروجیکٹ کے لئے عالمی بینک کی ٹاسک ٹیم کےلیڈر جناب آئی جے ایسبرانڈ ایچ ڈی جونگ نے کہا کہ مغربی بنگال میں دامودر ویلی کمانڈ ایریا میں سطحی پانی نظام کے تحت فراہم کردہ  اپنی صلاحیت کے بقدر ہے اور اس کے مقابلے میں زمینی پانی کا استعمال بڑھتا ہے جارہا ہے اورگراؤنڈ کی سطح گھٹتی جارہی ہیں اور اسکیم ہمہ گیری بھی متاثر ہورہی ہے اور یہ تمام چیزیں کاشتکاری کے ذریعے موسمیاتی تبدیلی کے ساتھ خود کو ہم آہنگ کرنے کی صلاحیت کو متاثر کررہی ہیں۔اس پروجیکٹ سے زمینی پانی کے مؤثر استعمال کو بہتر بنایا جاسکے گا اور زمینی پانی کے استعمال کی طویل مدت تک پائیداری میں اضافہ ہوسکے گا اور زراعت کو زیادہ پیداوار بنایا جاسکے گا، جس سے کسانوں فائدہ پہنچے گا۔

پروجیکٹ کی کل قدر 413.8ملین ڈالر ہے اور آئی بی آر ڈی کی طرف سے 145ملین ڈالر ، جبکہ ایشین انفراسٹریکچر انویسٹمنٹ بینک کی طرف سے 145 ملین ڈالر اور مغربی بنگال حکومت کی طرف سے 123.8ملین ڈالر دیا جائے گا۔

آئی بی آر ڈی کی طرف سے 145ملین ڈالر کا قرض 6 سال کی مدت کے لئے ہے،جس کی میچوریٹی 23.5سال ہوگی۔

 

********

 

م ن۔ ن ع

(U: 2571)


(Release ID: 1624422) Visitor Counter : 239