سائنس اور ٹیکنالوجی کی وزارت

جے این سی اے ایس آر سائنسدانوں نے ذیابیطس کے مریضوں میں ہمہ گیر انسولین بہم رسانی کے لئے انجکشن کے ذریعے رگوں میں پہنچایاجانے والا ہائیڈروجیل وضع کیا

Posted On: 15 MAY 2020 12:09PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی ،15مئی2020: جواہر لال نہر و سینٹر فار ایڈوانسڈ سائنٹفک ریسرچ(جے این سی اے ایس آر)، جو سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے محکمے  کےتحت ایک خود مختار ادارہ ہے، کے سائنس دانوں نے حال ہی میں ذیابیطس کے مریضوں میں ہمہ گیر پیمانے پر انسولین کی بہم رسانی کے لئے انجکشن کے ذریعے رگوں میں پہنچائے جانے والے سلک فائبرؤن  پر مبنی ہائیڈرو جیل وضع کیا ہے۔ اس اختراع کے لئے ایک پیٹنٹ درخواست بھی داخل کی گئی ہے۔

جے این سی اے ایس آرکے پروفیسر ٹی گووند راجو اور ان کی تحقیقی ٹیم نے بایو کمپٹیبل  ایڈیٹیوز  کا استعمال کرکے سلک فائبرؤن (ایس ایف)کا مرکب تیا رکیا ہے اور اس کی مدد سے انجکشن کے ذریعے رگوں میں پہنچایا جانے کے لائق ایس ایف ہائیڈروجیل (آئی ایس ایف ایچ)بنایا لیا ہے، جسے استعمال کرکے ذیابیطس کے مریضوں کے جسم میں انسولین کی فراہمی کا کام آسان بنایا جاسکتا ہے۔ آئی ایس ایف ایچ نے اس سلسلے میں چوہوں پر کامیاب تجربہ کیا اور اس کا مظاہرہ بھی کیا اور ان نتائج کو اے سی ایس اپلائیڈ بایو مٹیریلز کے جریدے میں شائع بھی کیا گیا ہے۔

 

A close up of a mapDescription automatically generated  A picture containing table, sitting, different, manDescription automatically generated

 

موجودہ تحقیق کے لئے سرمایہ فراہمی جے این سی اے ایس آر، بنگلورو، بریکس ملٹی لیٹیرل آر این ڈی پروجیکٹ گرانٹ اور سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے محکمے، حکومت ہند  کی جانب سے سورن جینتی فیلو شپ گرانٹ اور ڈی ایس ٹی نینو مشن کے تحت کی گئی۔

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image003CNHP.gif

 

انسولین بہم رسانی میکنزم  کی خاکہ جاتی نمائندگی

اشاعت

بی۔ میتی، ایس سمانتا ، ایس سرکار، ایس عالم ، ٹی گووند راجو

انجکشن کے ذریعے رگوں میں پہنچائی جانے والی فائبرؤن پر مبنی ہائیڈرو جیل ذیابیطس سے متاثرہ چوہوں میں ہمہ گیر انسولین ڈیلیوری کے لئے ہے۔

جریدے کا نام: اے سی ایس اپلائیڈ بایو مٹیریل

https://pubs.acs.org/doi/pdf/10.1021/acsabm.0c00152

مزید تفصیلات کے لئے پروفیسر ٹی گووند راجو سے درج ذیل ویب سائٹ پر قائم کرسکتے ہیں۔

(tgraju@jncasr.ac.in;+91 8022082969)]

 

********

م ن۔ ن ع

 (U: 2541)



(Release ID: 1624313) Visitor Counter : 162