وزارت دفاع
ڈی آر ڈی او نے ٹیکنالوجی کا قومی دن منایا، اس موقعے پر رکشا منتری جناب راج ناتھ سنگھ نے بھارت کو ٹیکنالوجی کا ایک نیٹ برآمدکار بنانے کےلیے کہا
Posted On:
11 MAY 2020 4:22PM by PIB Delhi
نئی دہلی، 11 مئی 2020 / رکشا منتری جناب راج ناتھ سنگھ نے اس ضرورت پر زور دیا کہ بھارت کو خود کفیل اور "ٹکنالوجی کا نیٹ برآمد کار" بنایا جائے۔ انہوں نے ٹکنالوجی کے قومی دن کے موقع پر ویڈیو کانفرنس کے ذریعے دفاعی تحقیق و ترقی کی تنظیم کے سائنسدانوں سے خطاب کیا۔
جناب راج ناتھ سنگھ نے کہا کہ پچھلے پانچ برسوں میں ہم نے نئے نشانے مقرر کیے ہیں اور انہیں حاصل کرنے کے لیے صحیح پالیسی کے لائحہ عمل پر کام کرنے کے لیے زبردست محنت کی ہے۔ مجھے یقین ہے کہ اس تبدیلی کو آپ دفاعی تحقیق ، ترقی اور مینوفیکچرنگ کے ہر میدان میں دیکھیں گے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ ہمیں ہمیشہ یہ بات ذہن میں رکھنی چاہیے کہ ملک ہی میں تیار کی گئی ٹیکنالوجی اور ملک ہی میں تیار کی گئی مصنوعات کا کوئی متبادل نہیں ہوتا۔ ہم صحیح معنوں میں اسی وقت خود کفیل ہوں گے جب بھارت ٹیکنالوجی کے ایک درآمد کار کی بجائے ایک برآمد کار بن جائے۔
جناب راج ناتھ سنگھ نے کہا کہ دفاعی تنظیمیں انتہائی جدید ٹکنالوجی کا استعمال کر کے کووڈ – 19 کے لاحق چیلنجوں سے نمٹ رہی ہے۔ بھارتی کی دفاعی فوجوں اور تحقیق اور ترقی کی کوششوں سے اس اندیکھے دشمن کی طرف سے لاحق چیلنجوں کا حل ڈھونڈنے میں خاطر خواہ تعاون ملا ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ ڈی آر ڈی او نے پچھلے تین چار مہینوں میں کووڈ -19 سے نمٹنے میں لگاتار کوششیں کر کے بایوسوٹ سینی ٹائزر ڈسپینسر ، پی پی ای کٹ جیسی 50 سے زیادہ مصنوعات تیار کی ہیں۔ ہمارے دفاعی صنعت کے جذبے کی وجہ سے ریکارڈ ٹائم میں ان اعلیٰ کوالیٹی کی مصنوعات کو بڑے پیمانے پر تیار کرنے کے موقع میں اضافہ ہوا ہے۔
رکشا منتری نے اس موقع کی اہمیت کے بارے میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ آج کا دن بھارتی سائنسدانوں خاص طور پر ان سائنسدانوں کے علم ، صلاحیت اور استقلال کے لیے وقف ہے جنہوں نے ملک کی قومی سکیورٹی کو درپیش پیچیدہ چیلنجوں کا حل ڈھونڈنے میں قابل قدر تعاون دیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ٹیکنالوجی کا قومی دن ایک موقع ہے کہ جب ہم اپنے ٹیکنالوجی کی پیش رفت کا جائزہ لیں اور اگر ہمیں ٹیکنالوجی کی ایک طاقت بن کر ابھرنا ہے تو ہمیں یہ جاننا چاہیے کہ ہمیں کیا کرنا ہے۔ اس طرح کا اپنا محاسبہ اس لیے ضروری ہے کیونکہ سائنس اور ٹکنالوجی ملک کی معیشت کا آگے بڑھنے کا سب سے اہم جذبہ بن چکا ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ یہ دن ہمیں یاد دلاتا ہے کہ ہم اہم ٹیکنالوجی میں خود کفیل بننے کے مقصد کو حاصل کرنے کے لے کوششیں جاری رکھیں ، اختراعات کی حوصلہ افزائی کریں اور مصنوعات سازی کے لیے ٹکنالوجی کی آمد کو برقرار رکھیں۔
ٹکنالوجی کا قومی دن 2020 ڈی آر ڈی او نے ان سائنسدانوں اور انجینئروں کے خود کو وقف کر دینے ، ان کے عزم اور قربانی کو یاد کرنے اور انہیں خراج عقیدت پیش کرنے کے مقصد سے بنایا گیا ۔ جنہوں نے شکتی پوکھرن کی کامیابی کے ساتھ ٹیکنالوجی کے میدان میں ایک قومی شناخت حاصل کرنے کے لیے کام کیا ۔ اس موقع پر ایک ویبینار کا اہتمام کیا گیا اور کووڈ – 19 سے نمٹنے کےلیے ڈی آر ڈی او کی ٹکنالوجی پر ایک پرزینٹیشن کیا گیا۔ حکومت ہند کے پرنسپل سائنٹیفک ایڈوائزر پروفیسر کے وجے راگھون نے اپنی تقریر میں ڈی آر ڈی او کی تعریف کی اور کہا کہ کووڈ – 19 سے لڑنے کے تقاضوں کو پورا کرنا ایک غیرمعمولی بات ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں ٹیکنالوجی کے سبھی میدانوں میں دیسی صلاحیت پیدا کرنی چاہیے۔ انہوں نے آئی ٹی پر مبنی ٹکنالوجی اور اس کے استعمال کو فروغ دینے کی ضرورت پر بھی زور دیا۔
ڈی ڈی آر اینڈ ڈی کے سکریٹری اور ڈی آر ڈی او کے چیئرمیں ڈاکٹر جی ستیش ریڈی نے ساتھی شہریوں ، مسلح فوجوں اور کورونا جانبازوں کو ، کووڈ – 19 سے نمٹنے میں ان کی اختراعی کوششوں کے تئیں سبھی ٹیموں کو مبارکباد دی۔ انہوں نے سبھی سے درخواست کی کہ وہ ، ملک کو مضبوط اور خود کفیل بنانے کے لیے انتہائی جدید ٹیکنالوجی فراہم کر کے قوم کی خدمت کےلیے خود کو ایک بار پھر وقف کر دیں۔
ڈاکٹر ریڈی نے کہا کہ لاک ڈاؤن کے دوران اشیاء کی سپلائی پوری دنیا میں ہونی چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ تاخیر سے کی گئی سپلائی ، کوئی سپلائی نہیں ہے۔ ڈی آر ڈی او نے کووڈ – 19 سے نمٹنے کے لیے 53 اشیاء تیار کی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کچھ طریقے ریکارڈ ٹائم کے اندر اندر شامل کیے گیے ہیں۔ اس موقع پر وزارت دفاع اور ڈی آر ڈی او کے سیئر افسران بھی موجود تھے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
م ن ۔ ا س۔ ت ح ۔
U - 2454
(Release ID: 1623248)
Visitor Counter : 164