وزارت خزانہ

5.09 فیصد جی ایس 2022 کی فروخت (ری – ایشو)، نیے 10 سال کے لیے جی ایس 2030 کی فروخت (ایشو) اور 7.19 فیصد جی ایس 2060 کی فروخت (ری - ایشو) کے لیے بولی

Posted On: 04 MAY 2020 9:24PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی،  04  مئی 2020  /  حکومت ہند نے مندرجہ ذیل کی فروخت (ایشو / ری ایشو) کا اعلان کیا ہے: (i)         قیمت کی بنیاد پر بولی کے ذریعے 3 ہزار کروڑ روپے کی نوٹیفائیڈ رقم کے لیے پانچ اعشاریہ صفر نو سرکاری اسٹاک 2022؛ (ii)نتیجے کی بنیاد پر بولی کے ذریعے  10 ہزار کروڑ روپے (معمولی ) کی نوٹیفائڈ رقم کے لیے حکومت کا نیا  10 سالہ اسٹاک 2030؛ (iii) قیمت پر مبنی بولی کے ذریعے  6 ہزار کروڑ روپے (معمولی ) کی نوٹیفائڈ رقم کے لیے حکومت کا 7 اعشاریہ ایک نو فیصد اسٹاک 2060۔  حکومت  کو اختیار ہوگا کہ وہ مندرجہ بالا سکیورٹیز میں سے ایک یا ایک سے زیادہ کے لیے دو - دوہزار کروڑ روپے تک کا اضافی سبسکرپشن اپنے پاس برقرار رکھے۔ یہ نیلامی کثیر قیمتی طریقے کا استعمال کرتے ہوئے کی جائے گی۔  یہ نیلامی ریزرو بینک آف انڈیا کے ممبئی ، فورٹ کے ممبئی دفتر کے ذریعے 8 مئی 2020 (جمعہ کو ) کی جائے گی۔

اسٹاک کی فروخت کی نوٹیفائڈ رقم کا پانچ فیصد حصہ اہل افراد اور اداروں کو سرکاری تمسکات کی بولی میں غیر مقابلہ جاتی  بولی کی سہولت سے متعلق اسکیم کے مطابق الاٹ کیے جائیں گے۔

نیلامی کے لیے مقابلہ جاتی اور غیر مقابلہ جاتی دونوں ہی طرح کی بولیاں بھارتیہ ریزرو بینک کے کور بینکنگ سولیوشن (ای- کبیر) نظام میں الیکٹرانک شکل میں 8 مئی 2020 کو  داخل کی جائیں۔  غیر مقابلہ جاتی بولیاں  صبح ساڑھے  10 سے گیارہ بجے درمیان اور مقابلہ جاتی بولیاں صبح ساڑھے دس بجے سے صبح ساڑھے گیارہ بجے کے درمیان داخل کیا جا ئیں۔

نیلامی کے نتائج کا اعلان 08 مئی 2020 (جمعہ) کو کیا جائے گا اور کامیاب بولی لگانے والوں کو رقم کی ادائیگی 11 مئی 2020 (پیر) کو کی جائے گی۔

  ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔                                                 

 

م ن ۔ ا س۔ ت ح ۔

U - 2271



(Release ID: 1621197) Visitor Counter : 133


Read this release in: Punjabi , Hindi , English , Tamil