ارضیاتی سائنس کی وزارت
محکمہ موسمیات کے اعلان کے مطابق اس سال مانسون کے حسب معمول رہنے کی توقع ہے
محکمہ موسمیات نے جنوب مغرب مانسون کی بارش کے لیے پہلے مرحلے کی طویل دوری کی پیش گوئی جاری کی
اس سال مانسون کے یکم جون کو کیرل میں تیروننت پورم میں پہنچنے کی توقع ہے
Posted On:
15 APR 2020 3:25PM by PIB Delhi
نئی دہلی،15اپریل، ہندوستان کے محکمہ موسمیات(آئی ایم ڈی)نے آج اعلان کیا ہے کہ اس کو اس سال مانسون کی بارش کے معمول کے مطابق ہونے کی توقع ہے۔محکمہ موسمیات نے مانسون کے سلسلے میں اپنے پہلے مرحلے کی لمبی دوری کی پیش گوئی (ایل آر ایف)میں کہا ہے کہ ‘‘ملک بھر میں مجموعی طور پر جنوب مغرب مانسون (جون سے ستمبر تک) کی بارش حسب معمول (96-104 فی صد)ہونے کا امکان ہے’’۔
ویڈیو لنک کے ذریعے ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ارضیاتی سائنس کی وزارت کے سکریٹری ڈاکٹر ایم راجیون نے 2020جنوب مغرب مانسون سیزن کی بارش کے بارے میں محکمہ موسمیات کی طویل دوری کی پیش گوئی جاری کی۔ محکمہ موسمیات کے ڈائرکٹر جنرل ڈاکٹر ایم موہا پاترا بھی اس موقع پر موجود تھے۔
محکمہ موسمیات نے ‘ہندوستان میں جنوب مغرب مانسون کے آنے /آگے بڑھنے اور واپسی کی نئی عام تاریخیں’ بھی جاری کیں۔
ڈاکٹر راجیون نے کہا کہ مقدار کے اعتبار سے مانسون کے دور(جون سے ستمبر تک) کی بارش پانچ فی صد کی غلطی کے امکان کے ساتھ طویل مدتی اوسط (ایل پی اے) کے 100 فی صد کے برابر ہونے کی توقع ہے۔ ملک بھر میں موسمی بارش کا مجموعی ایل پی اے 1961-2010 کی مدت کے دوران 88 سینٹی میٹر ہے۔
انھوں نے کہا کہ ‘‘اچھی خبر یہ ہے کہ بارش میں 9 فی صد کی کمی کا تخمینہ ہے۔ یہ پیش گوئی شماریاتی ماڈل پر مبنی ہے۔ اس کے مطابق ہمیں حسب معمول مانسون دیکھنے کو ملے گا’’۔
انھوں نے کہا کہ محکمہ موسمیات دوسرے مرحلے کی پیش گوئی کے ایک حصے کے طور پر مئی کے آخری ہفتے / جون 2020 کے پہلے ہفتے میں اپ ڈیٹ شدہ پیش گوئی جاری کرے گا۔
ڈاکٹر راجیون نے اس بات کی وضاحت کی کہ ‘‘بحرالکاہل پرنیوٹرل ایل نینوسدرن اوسی لیشن(ای این ایس او) صورت حال موجود ہے اور بحر ہند پر نیوٹرل انڈین اوشن ڈائی پول (آئی او ڈی) کی صورتحال موجود ہیں۔ آب وہوا کے ماڈل کی چند پیش گوئیوں سے ظاہر ہوتا ہے کہ آنے والے مانسون کے دوران یہ صورت حال باقی رہنے کا امکان ہے’’۔ انھوں نے کہا کہ‘‘ چونکہ بحر الکاہل اور بحر ہند میں سطح سمندر کے درجہ حرارت (ایس ایس ٹی) کی صورت حال کاہندوستانی مانسون پر زبردست اثر ہوتا ہے۔ اس لیے محکمہ موسمیات بحرالکاہل اور بحرہند میں سطح سمندر کی صورت حال کے ردو بدل کی احتیاط کے ساتھ مانیٹرنگ کر رہا ہے’’۔
ڈاکٹر راجیون نے کہا کہ مشرق-وسطی بحرالکاحل میں لانینا یا سطح سمندر کے درجہ حرارت کےمعمول سے زیادہ ٹھنڈا ہونے کا تعلق ہندوستان میں بہتر مانسون اور سردیوں کے موسم میں زیادہ سردی پڑنے سے اور ایل نینو کاملک میں معمول سے کم بارش ہونے سے بتایا جاتا ہے۔
جنوب مغربی مانسون جو کہ زراعت پر منحصر ملک کی معیشت میں تعاون کرتا ہے، عام طور پر جون کے پہلے ہفتے میں کیرل کے جنوبی حصے میں آتا ہے اور ستمبر تک راجستھان سے واپس جاتا ہے۔
اس سال مانسون کے کیرل کے ترووننت پورم میں یکم جون کو پہنچنے کی توقع ہے۔ مہاراشٹر، گجرات، مدھیہ پردیش، چھتیس گڑھ، تلنگانہ، آندھراپردیش، اڈیشہ، جھارکھنڈ، بہار اور اترپردیش کے کچھ حصوں میں موجودہ معمولی تاریخوں کے مقابلے میں مانسون کے آنے میں 3 سے 7 دن کی تاخیر ہونے کی توقع ہے۔
لیکن شمال مغربی ہندوستان میں مانسون کے کچھ جلد یعنی 15 جولائی کی موجودہ تاریخ کے مقابلے میں 8 جولائی کو آنے کا امکان ہے۔
مانسون کے جنوبی ہند میں 15 اکتوبر کو واپس ہونے کی توقع ہے۔
تفصیل درج ذیل ہے:
سال 2020 جنوب مغربی مانسون کے لیے پیش گوئی کا خلاصہ
الف) ملک میں مجموعی طور پر جنوب مغرب مانسون (جون سے ستمبر تک) بارش حسب معمول(96-104 فی صد) ہونے کی توقع ہے۔
ب) مقدار کے اعتبار سے مانسون (جون سے ستمبر تک) کی بارش پانچ فی صد کی کمی بیشی کے امکان کے ساتھ طویل مدتی اوسط (ایل پی اے) کے 100 فی صد کے برابر ہونے کا امکان ہے۔ ملک میں مجموعی طور پر موسمی بارش کا ایل پی اے 1961-2010 کی مدت کے دوران 88 سینٹی میٹر ہے۔
ج) بحرالکاہل میں نیوٹرل ایل نینوسدرن اوسی لیشن(ای این ایس او) صورت حال موجود ہے اور بحر ہند میں نیوٹرل انڈین اوشن ڈائی پول (آئی او ڈی) کی صورتحال موجود ہیں۔ آب وہوا کے ماڈل کی چند پیش گوئیوں سے ظاہر ہوتا ہے کہ آنے والے مانسون کے دوران یہ صورت حال باقی رہنے کا امکان ہے۔لیکن آب وہوا کے چند دیگرعالمی ماڈلوں سے موسم کے آدھے حصےمیں بحرالکاہل میں کمزور لا نینا صورت حال پیدا ہونے کا امکان ظاہر ہوتا ہے۔
چونکہ بحر الکاہل اور بحر ہند میں سطح سمندر کے درجہ حرارت (ایس ایس ٹی) کی صورت حال کاہندوستانی مانسون پر زبردست اثر ہوتا ہے۔ اس لیے محکمہ موسمیات بحرالکاہل اور بحرہند میں سطح سمندر کی صورت حال کے ردو بدل کی احتیاط کے ساتھ مانیٹرنگ کر رہا ہے۔
محکمہ موسمیات دوسرے مرحلے کی پیش گوئی کے ایک حصے کے طور پر مئی کے آخری ہفتے / جون 2020 کے پہلے ہفتے میں اپ ڈیٹ شدہ پیش گوئی جاری کرے گا۔اپ ڈیٹ شدہ پیش گوئی کے ساتھ محکمہ موسمیات مجموعی طور پر ملک میں بارش کی علاحدہ ماہانہ(جولائی اور اگست) پیش گوئیاں اور ہندوستان کے موٹے طور پر چار جغرافیائی خطوں میں موسمی (جون- ستمبر) بارش کے بارے میں پیش گوئیاں بھی جاری کرے گا۔
1۔ پس منظر
محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) دو مرحلوں میں مجموعی طور پر ملک میں جنوب مغربی مانسون (جون سے ستمبر تک) کی بارش کے بارے میں پیش گوئی جاری کرتا ہے۔ پہلے مرحلے کی پیش گوئی اپریل میں جاری کی جاتی ہے اور دوسرے مرحلے کی پیش گوئی مئی / جون میں جاری کی جاتی ہے۔ یہ پیش گوئیاں جدید ترین اسیٹسٹکل انسیمبل فار کاسٹنگ سسٹم (ایس ای ایس ایس) کو استعمال کرتے ہوئے تیار کی جاتی ہیں۔جن کا ناقدانہ جائزہ لیا جاتا ہے اور اِن ہاؤس تحقیقی سرگرمیوں کے ذریعے انہیں متواتر بہتر بنایا جاتا ہے۔ 2012 سے ہی محکمہ موسمیات تجرباتی پیش گوئیاں تیار کرنے کے لیے مانسون مشن کے تحت تیار کیے گئے عالمی کلائی مٹ فار کاسٹنگ سسٹم (سی ایف ایس)کو بھی استعمال کر رہا ہے۔اس مقصد کے لیے مانسون مشن سی ایس ایف (ایم ایم سی ایس ایف)ماڈل کا جدید ترین نمونہ محکمہ موسمیات کے پونے میں واقع آب وہوا کی تحقیق اور خدمات سے متعلق دفتر میں جنوری 2017 میں نافذ کیا گیا تھا۔
اپریل کی پیش گوئی کے لیے محکمہ موسمیات کا ایس ای ایس ایف ماڈل پیش گوئی کے پانچ درج ذیل پریڈکٹرز کو استعمال کرتا ہے جس کے لیے مارچ تک کے اعداد وشمار کی ضرورت ہوتی ہے۔
نمبر شمار
|
پریڈکٹر
|
مدت
|
1۔
|
شمالی ایٹلانٹک اور شمالی بحرالکاہل کے درمیان سمندری سطح کے درجہ حرارت (ایس ایس ٹی) گریڈینٹ
|
دسمبر + جنوری
|
2۔
|
اکویٹوریل جنوبی بحر ہند ایس ایس ٹی
|
فروری
|
3۔
|
مشرقی ایشیا اوسط سمندری سطح کادباؤ
|
فروری +مارچ
|
4۔
|
شمال مغرب یوروپ زمینی سطح کی ہوا کا درجہ حرارت
|
جنوری
|
5۔
|
اکویٹوریل پیسیفک وارم واٹر اولیوم
|
فروری +مارچ
|
2۔ ملک میں مجموعی طور پر 2020 جنوب مغرب مانسون (جون – ستمبر) کی بارش کی پیش گوئی
2 الف ۔ مانسون مشن کپلڈ فار کاسٹنگ سسٹم (ایم ایم سی ایف ایس) پر مبنی پیش گوئی
سال 2020 جنوب مغربی مانسون کی بارش کی پیش گوئی تیار کرنے کے لیے مارچ 2020 کے دوران ماحولیاتی اور سمندری ابتدائی صورت حال کو استعمال کیا گیا۔ پیش گوئی حساب51 انسیمبل ممبرز کے اوسط کے طور پر لگایا گیا۔
ایم ایم سی ایف ایس پر مبنی پیش گوئی سے پتہ چلتا ہے کہ 2020 مانسون کی بارش کے معمول سے زیادہ (ایل پی اے کے 104 فیصد سے زیادہ) کے بارے میں بہت زیادہ امکان (70 فیصد) ہے۔
2 ب۔ آپریشنل اسٹیٹسکل انسیمبل فار کاسٹنگ سسٹم پر مبنی پیش گوئی
الف) مقدار کے اعتبار سے مانسون کے دورکی بارش پانچ فی صد کی غلطی کے امکان کے ساتھ طویل مدتی اوسط (ایل پی اے) کے 100 فی صد کے برابر ہونے کی توقع ہے۔ ملک بھر میں موسمی بارش کا مجموعی ایل پی اے 1961-2010 کی مدت کے دوران 88 سینٹی میٹر ہے۔
ب۔ ملک بھر میں مجموعی طور پر موسمی (جون سے ستمبر تک) بارش کے لیے پانچ زمرے والی امکانی پیش گوئیاں درج ذیل ہیں:
زمرہ (فی صد)
|
بارش کی رینج(ایل پی اے کا فیصد)
|
پیش گوئی کا امکان(فی صد)
|
آب وہوا سے متعلق امکان
|
کمی
|
< 90
|
9
|
16
|
معمول سے کم
|
90 - 96
|
20
|
17
|
حسب معمول
|
96 -104
|
41
|
33
|
معمول سے زیادہ
|
104 -110
|
21
|
16
|
بیشی
|
> 110
|
9
|
17
|
شماریاتی ماڈل سے 2020 مانسون بارش کے حسب معمول (ایل پی اے) کی (96 -104 فی صد) ہونے کے بہت زیادہ امکان (41 فیصد) کا پتہ چلتا ہے۔
3۔ استوائی بحرالکاہل اور بحر ہند میں سطح سمندر کے درجہ حرارت (ایس ایس ٹی) کی صورتحال
اس وقت بحرالکاہل میں نیوٹرل ایل نینوسدرن اوسی لیشن(ای این ایس او) صورت حال موجود ہے۔ عالمی ماحولیات کے چند ماڈلوں کی تازہ ترین پیش گوئیوں سے ظاہر ہوتا ہے کہ نیوٹرل ای این ایس او صورتحال کے مانسون کے دوران باقی رہنے کا امکان ہے۔ لیکن ایم ایم سی ایس ایف سمیت چند دیگر عالمی ماحولیاتی ماڈلوں سے بحرالکاہل می کمزور لانینا صورت حال پیدا ہونے کے امکان کا پتہ چلتا ہے۔یہ بات قابل ذکر ہے کہ موسم بہارسے پہلے اور اس کے دوران موسموں کی پیش گوئی کرنے میں موسم بہار کی رکاوٹوں کی وجہ سے عالمی ماحولیاتی ماڈل کی پیش گوئیوں میں واضح غیر یقینی صورت حال نظر آتی ہے۔
اس وقت بحر ہند میں نیوٹرل انڈین اوشن ڈائی پول (آئی او ڈی) کی صورتحال موجود ہیں۔ایم ایم سی ایس ایف اور عالمی ماڈلوں کی تازہ ترین پیش گوئی سے اس موسم کے دوران نیوٹرل( آئی او ڈی )صورت حال کے باقی رہنے کا پتہ چلتا ہے۔
ہندوستان میں جنوب مغربی مانسون کے آغاز/ آگے بڑھنے اور واپسی کی نئی حسب معمول تاریخیں
موجودہ حسب معمول مانسون کے آغاز اور واپسی کی تاریخیں 1901-1940 کی مدت کے دوران محض چند اسٹیشنوں (149 اسٹیشن) کے ریکارڈز پر مبنی ہے۔
محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی)نے حال ہی کے اعداد وشمار کی بنیاد پر حسب معمول آغاز اور واپسی کی تاریخوں پر اب نظر ثانی کی ہے۔ آغاز کی حسب معمول تاریخوں پر 1961-2019 کےدوران کے اعداد وشمار کی بنیاد پر نظر ثانی کی گئی ہے۔ اور واپسی کی حسب معمول تاریخوں پر1971-2019 کے دوران کے اعداد وشمار کی بنیاد پر نظر ثانی کی گئی ہے۔
محکمہ موسمیات(آئی ایم ڈی) نے روز مرہ کے گریڈیڈ(1 ڈگری ×1 ڈگری)بارش کے اعداد وشمار کے سیٹ کی بنیاد پر پورے ملک میں مانسون کے آغاز کی تشریح کے لیے نئے خارجی معیار ڈیزائن کیے ہیں۔ نئے خارجی معیار کا استعمال مانسون کے آغاز / آگے بڑھنے کی تاریخوں کا فیصلہ کرنے کے لیے کیا جاتا ہے تاکہ ان کے مطابق محکمہ موسمیات کی آغاز کی تاریخوں کا پتہ لگایا جاسکے۔لیکن محکمہ موسمیات کی 1971-2019 کے دوران کی واپسی کی تاریخوں کا استعمال کرکے نئی واپسی کی تاریخیں مقرر کی گئی ہیں۔
کیرل میں مانسون کا آغاز وہی یعنی یکم جون رہے گا لیکن مہاراشٹر، گجرات، مدھیہ پردیش، چھتیس گڑھ، تلنگانہ، آندھراپردیش، اڈیشہ، جھارکھنڈ، بہار اور اترپردیش کے حصوں میں مانسون کے آگے بڑھنے کی تاریخیں موجودہ حسب معمول تاریخوں کے مقابلے میں 3 سے 7 دن تاخیر سے آرہی ہیں۔ لیکن شمال مغربی ہند میں مانسون 15 جولائی کی موجودہ تاریخ کے مقابلے میں کچھ پہلے یعنی 8 جولائی کو آنے کی توقع ہے۔ لیکن خصوصی طور پر شمال مغرب اور وسطی ہندوستان میں مانسون کی واپسی کی تاریخوں میں قابل قدر تبدیلیاں آرہی ہیں۔ شمال مغرب ہند سے مانسون کی واپسی موجودہ تاریخوں سے تقریباً 7 سے 14 دن بعد میں ہوگی۔ جنوبی ہند میں حتمی واپسی کی تاریخ میں کوئی تبدیلی نہیں ہے یعنی یہ 15 اکتوبر ہی رہے گی۔
نئی تاریخیں کئی معاملوں مثلاً زراعت، پانی اور بجلی کے بندوبست وغیرہ کے لیے موزوں ہیں۔
نئی اور پرانی آغاز اور واپسی کی تاریخیں تصویر میں 1 میں دکھائی گئی ہیں۔
کوشوارہ-1 میں ہندوستان میں چند بڑے شہروں کی نئی اور پرانی آغاز اور واپسی کی تاریخیں دکھائی گئی ہیں۔ محکمہ موسمیات یکم جون 2020 سے ان نئی تاریخوں کا استعمال شروع کرے گا۔ محکمہ موسمیات 15 مئی 2020 تک ایک بہت ہی مفصل رپورٹ جاری کرے گا۔
حسب معمول مانسون کے آغاز/ آگے بڑھنے کی موجودہ اور نئی تاریخیں
تصویر۔1 (الف) نقشے میں 1961-2019 کی بنیادی مدت کے لیے نئے خارجی بارش کے معیار کی بنیاد پر ملک بھر میں مانسون کے آغاز / آگے بڑھنے کی نئی حسب معمول تاریخیں (کالی لائنوں میں)، موجودہ حسب معمول تاریخوں (لال ڈوٹیڈ)دکھائی گئی ہیں۔
حسب معمول مانسون کی واپسی کی موجودہ اور نئی تاریخیں
تصویر۔1 (ب) نقشے میں 1971-2019 کی بنیادی مدت کے لیے نئے خارجی بارش کے معیار کی بنیاد پر ملک بھر میں مانسون کی واپسی کی نئی حسب معمول تاریخیں (کالی لائنوں میں)، موجودہ حسب معمول تاریخوں (لال ڈوٹیڈ) کے ساتھ دکھائی گئی ہیں۔
گوشوارہ-1: ملک کے چند بڑے شہروں میں نئے معیار کی بنیاد پر حسب معمول مانسون کے آغاز (1961-2019) کی تاریخیں اور آپریشنل ڈاٹا کی بنیاد پر واپسی(1971-2019) کی تاریخیں دکھائی گئی ہیں۔
نمبر شمار
|
اسٹیشن کا نام
|
حسب معمول مانسون کا آغاز/ آگے بڑھنے کی تاریخ
|
حسب معمول مانسون کی واپسی کی تاریخ
|
نئی
(1961-2019)
|
موجودہ
(1901-1940)
|
نئی
(1971-2019)
|
موجودہ
(1901-1940)
|
1
|
تھیرواننت پورم
|
01 - جون
|
01 - جون
|
*
|
*
|
2
|
چنئی ، تمل ناڈو
|
04 - جون
|
01 - جون
|
*
|
*
|
3
|
اوڈوپی ، کرناٹک
|
04 -جون
|
05 - جون
|
*
|
*
|
4
|
پنجم، گوا
|
07 - جون
|
07 - جون
|
14- اکتوبر
|
10 - اکتوبر
|
5
|
گنگاوٹی، کرناٹک
|
06 - جون
|
05 - جون
|
15 - اکتوبر
|
*
|
6
|
اونگول، آندھراپردیش
|
08 - جون
|
04 - جون
|
*
|
*
|
7
|
حیدرآباد
|
08 - جون
|
07 - جون
|
14 - اکتوبر
|
15 - اکتوبر
|
8
|
مچھلی پٹنم، آندھراپردیش
|
13 - جون
|
05 - جون
|
*
|
*
|
9
|
کولھا پور، مہاراشٹر
|
09 - جون
|
09 - جون
|
11 - اکتوبر
|
01 - اکتوبر
|
10
|
ستارا، مہاراسٹر
|
10 - جون
|
09 - جون
|
09 - اکتوبر
|
30 - ستمبر
|
11
|
پونے، مہاراشٹر
|
10 - جون
|
09 - جون
|
11 - اکتوبر
|
06 - اکتوبر
|
12
|
جگدل پور، چھتیس گڑھ
|
13 - جون
|
09 - جون
|
13 - اکتوبر
|
15 - اکتوبر
|
13
|
وزاگ، آندھراپردیش
|
11 - جون
|
09 - جون
|
14 - اکتوبر
|
15 - اکتوبر
|
14
|
ممبئی ، مہاراشٹر
|
11 - جون
|
10 - جون
|
08 - اکتوبر
|
29 - ستمبر
|
15
|
احمد نگر، مہاراشٹر
|
12 - جون
|
10 - جون
|
08 - اکتوبر
|
29 - ستمبر
|
16
|
کٹک، اڈیشہ
|
12 - جون
|
11 - جون
|
12 - اکتوبر
|
13 - اکتوبر
|
17
|
پوری، اڈیشہ
|
13 - جون
|
12 - جون
|
12 - اکتوبر
|
13 - اکتوبر
|
18
|
سورت، گجرات
|
19 - جون
|
13 - جون
|
2 - اکتوبر
|
25 - ستمبر
|
19
|
جلگاؤں، مہاراشٹر
|
18 - جون
|
13 - جون
|
6 - اکتوبر
|
27 - ستمبر
|
20
|
ناگ پور مہاراشٹر
|
15 - جون
|
13 - جون
|
6 - اکتوبر
|
6 - اکتوبر
|
21
|
رائے پور، چھتیس گڑھ
|
16 - جون
|
13 - جون
|
9 - اکتوبر
|
10 - اکتوبر
|
22
|
احمد آباد
|
21 - جون
|
14 - جون
|
30 - ستمبر
|
22 - ستمبر
|
23
|
کھڈوا، مدھیہ پردیش
|
20 - جون
|
14 - جون
|
3 - اکتوبر
|
25 - ستمبر
|
24
|
بلاسپور، چھتیس گڑھ
|
16 - جون
|
14 - جون
|
7 - اکتوبر
|
7 - اکتوبر
|
25
|
جمشید پور، جھارکھنڈ
|
14 - جون
|
12 - جون
|
10 - اکتوبر
|
12 - اکتوبر
|
26
|
کولکاتہ، مغربی بنگال
|
11 - جون
|
10 - جون
|
12 - اکتوبر
|
14 - اکتوبر
|
27
|
آئیزول، میزورم
|
5 - جون
|
1 - جون
|
14 - اکتوبر
|
15 - اکتوبر
|
28
|
بھُج، گجرات
|
30 - جون
|
21 - جون
|
26 - ستمبر
|
15 - ستمبر
|
29
|
سریندر نگر، گجرات
|
26 - جون
|
15 - جون
|
27 - ستمبر
|
20 - ستمبر
|
30
|
بھوپال، مدھیہ پردیش
|
22 - جون
|
15 - جون
|
30 - ستمبر
|
20 - ستمبر
|
31
|
وارانسی ، اترپردیش
|
20 - جون
|
15 - جون
|
5 - اکتوبر
|
6 - اکتوبر
|
32
|
اگرتلہ، تری پورہ
|
4 - جون
|
1 - جون
|
14 - اکتوبر
|
15 - اکتوبر
|
33
|
شیلانگ
|
5 - جون
|
1 - جون
|
14 - اکتوبر
|
15 - اکتوبر
|
34
|
امپھال، منی پور
|
5 - جون
|
1 - جون
|
15 - اکتوبر
|
15 - اکتوبر
|
35
|
گیا، بہار
|
16 - جون
|
12 - جون
|
8 - اکتوبر
|
12 - اکتوبر
|
36
|
سلی گوڑی، مغربی بنگال
|
8 - جون
|
9 - جون
|
12 - اکتوبر
|
14 - اکتوبر
|
37
|
تری پورہ
|
4 - جون
|
2 - جون
|
14 - اکتوبر
|
14 - اکتوبر
|
38
|
گواہاٹی، آسام
|
4 - جون
|
2 - جون
|
14 - اکتوبر
|
15 - اکتوبر
|
39
|
دیماپور، ناگالینڈ
|
4 - جون
|
2 - جون
|
14 - اکتوبر
|
15 - اکتوبر
|
40
|
اجمیر، راجستھان
|
1-جولائی
|
23 - جون
|
21 - ستمبر
|
12 - ستمبر
|
41
|
دھول پور، راجستھان
|
28 - جون
|
20 - جون
|
29 - ستمبر
|
25 - ستمبر
|
42
|
لکھنؤ
|
23 - جون
|
20 - جون
|
3 - اکتوبر
|
30 - ستمبر
|
43
|
اعظم گڑھ، اترپردیش
|
20 - جون
|
17 - جون
|
4 - اکتوبر
|
5 - اکتوبر
|
44
|
چھپرا، بہار
|
18 - جون
|
13 - جون
|
6 - اکتوبر
|
10 - اکتوبر
|
45
|
گنگٹوک، سکم
|
10 - جون
|
10 - جون
|
9 - اکتوبر
|
14 - اکتوبر
|
46
|
جلپائی گوڑی، مغربی بنگال
|
7 - جون
|
9 - جون
|
12 - اکتوبر
|
14 - اکتوبر
|
47
|
تیز پور، آسام
|
5 - جون
|
3 - جون
|
14 - اکتوبر
|
14 - اکتوبر
|
48
|
جیسلمیر، راجستھان
|
8-جولائی
|
15-جولائی
|
17 - ستمبر
|
1 - ستمبر
|
49
|
جے پور، راجستھان
|
1-جولائی
|
23 - جون
|
22 - ستمبر
|
12 - ستمبر
|
50
|
آگرہ، اترپردیش
|
30 - جون
|
23 - جون
|
14 - ستمبر
|
22 - ستمبر
|
51
|
ایٹہ نگر، اروناچل پردیش
|
5 - جون
|
4 - جون
|
14 - اکتوبر
|
14 - اکتوبر
|
52
|
ڈبرو گڑھ، آسام
|
4 - جون
|
3 - جون
|
14 - اکتوبر
|
14 - اکتوبر
|
53
|
بیکانیر، راجستھان
|
5-جولائی
|
13-جولائی
|
17 - ستمبر
|
1 - ستمبر
|
54
|
چورو، راجستھان
|
4-جولائی
|
6-جولائی
|
19 - ستمبر
|
10 - ستمبر
|
55
|
سونی پت، ہریانہ
|
30 - جون
|
30 - جون
|
23 - ستمبر
|
15 - ستمبر
|
56
|
نئی دلّی
|
27 - جون
|
23 - جون
|
25 - ستمبر
|
22 - ستمبر
|
57
|
بھیوانی ، ہریانہ
|
3-جولائی
|
6-جولائی
|
21 - ستمبر
|
12 - ستمبر
|
58
|
پتھورا گڑھ، اترپردیش
|
20 - جون
|
21 - جون
|
28 - ستمبر
|
27 - ستمبر
|
59
|
شملہ، ہماچل پردیش
|
24 - جون
|
23 - جون
|
24 - ستمبر
|
22 - ستمبر
|
60
|
جالندھر، پنجاب
|
28 - جون
|
13-جولائی
|
21 - ستمبر
|
10 - ستمبر
|
61
|
چنڈی گڑھ
|
26 - جون
|
1-جولائی
|
22 - ستمبر
|
22 - ستمبر
|
62
|
جموں
|
28 - جون
|
13-جولائی
|
21 - ستمبر
|
20 - ستمبر
|
63
|
سری نگر- کیونون روڈ لداخ
|
22 - جون
|
22 - جون
|
24 - ستمبر
|
30 - ستمبر
|
64
|
لداخ، لداخ
|
23 - جون
|
26 - جون
|
23 - ستمبر
|
29 - ستمبر
|
* علاقے سے جنوب مغربی مانسون واپس ہوتا ہے اور شمال مشرقی مانسون قائم ہوتا ہے۔
***************
م ن۔ ا گ ۔ ر ا
U: 1745
(Release ID: 1614953)
Visitor Counter : 262