وزارتِ تعلیم

فروغ انسانی وسائل کے مرکزی وزیر جناب رمیش پوکھریال ‘نشنک‘ نے کیندریہ ودیالیہ سنگٹھن کو دی ہدایت، کووڈ۔ 19 کے مشتبہ معاملوں کے لئے عارضی رہائش بنانے کے واسطے مقامی انتظامیہ کو فراہم کرائیں عمارتیں

Posted On: 27 MAR 2020 9:08PM by PIB Delhi

 

 

 

نئی دہلی،27  مارچ  /   کووڈ۔ 19 وبا کے پیش نظر پیدا ہونے والی صورتحال کو دھیان میں رکھتے ہوئے فروغ انسانی وسائل کے مرکزی وزیر جناب رمیش پوکھریال ‘نشنک‘  نے  کووڈ۔ 19 کے مشتبہ معاملوں کے واسطے عارضی رہائش بنانے کے لئے کیندریہ ودیالیہ سنگٹھن کو مقامی انتظامیہ کو عمارتیں فراہم کرانے کی ہدایت دی ہے۔

 

مجاز اتھارٹی کی ہدایت کے مطابق، کے وی ایس نے فیصلہ کیا ہے کہ کسی بھی ڈیفنس اتھارٹی یا ضلعی انتظامیہ کی طرف سے باضابطہ درخواست (خط یا ای میل) ملنے پر ڈپٹی کمشنر/ آئی/ سی ڈپٹی کمشنر/ خطے کے کوئی دیگر سینئر آفیسر، متعلقہ کے وی کے پرنسپل کووڈ۔ 19 کے مشتبہ معاملوں کے واسطے عارضی رہائش کے لئے کے وی اسکول کی عمارتوں کے کلاس رومز کے استعمال کی اجازت دیں گے۔

 

*************

( م ن ۔ ن ا   ۔ م ف (


(Release ID: 1610394) Visitor Counter : 105