وزارتِ تعلیم

کووڈ۔ 19 کے پیش نظر نیشنل ٹیسٹنگ ایجنسی نے قومی اہلیت مع داخلہ ٹیسٹ (این ای ای ٹی) یوجی مئی 2020 کو ملتوی کیا

Posted On: 27 MAR 2020 9:02PM by PIB Delhi

 

 

نئی دہلی،27  مارچ  /   نیشنل ٹیسٹنگ ایجنسی (این ٹی اے) نے کووڈ۔ 19 عالمی وبا کی وجہ سے والدین اور طلباء کو درپیش مشکلات کے پیش نظر آئندہ نیٹ(یوجی ( مئی 2020 کا امتحان ملتوی کردیا ہے۔ یہ امتحان 3 مئی 2020 کو ہونا تھا۔

 

این ٹی اے نے بتایا کہ اب مئی 2020 کے آخری ہفتہ میں امتحان منعقد کرانے کی تجویز ہے۔ اس کے لئے موجودہ صورتحال کا جائزہ لینے کے بعد اس کی تاریخ کا اعلان کیا جائے گا۔ اسی مناسبت سے اس امتحان کے لئے ایڈمٹ کارڈ جاری کیے جائیں گے۔ حالانکہ ایڈمٹ کارڈز 27 مارچ 2020 کو جاری کیے جانے تھے ، لیکن اب یہ 15 اپریل 2020 کے بعد کی صورتحال کا اندازہ لگانے کے بعد ہی جاری کیے جائیں گے۔

این ٹی اے نے طلباء اور والدین سے درخواست کی ہے کہ وہ امتحان کے بارے میں فکر مند نہ ہوں۔ اسی کے ساتھ ہی والدین سے یہ بھی درخواست کی گئی ہے کہ وہ طلباء کو امتحان کی تیاری کے لئے اس وقت کا استعمال کرنے میں مدد کریں اور اگر تیاری میں کوئی کمی رہ گئی ہے تو اسے دور کرنے پر توجہ دیں۔ این ٹی اے طلبہ کو تازہ ترین معلومات فراہم کرتا رہے گا اور کسی بھی تبدیلی کے لئے مناسب وقت پراطلاع دے گا۔

امیدواروں اور ان کے والدین کو مشورہ دیا جاتا ہے کہ وہ تازہ ترین اپڈیٹس کے لئے ntaneet.nic.in اور www.nta.ac.in پر نظر رکھیں۔ انہیں ان کے رجسٹرڈ موبائل نمبر / ای میل-آئی ڈی کے ذریعہ بھی ذاتی طور پر آگاہ کیا جارہا ہے۔ امیدوار کسی اور وضاحت کے لئے 8700028512 ، 8178359845 ، 9650173668 ، 9599676953 ، 8882356803 پر رابطہ کرسکتے ہیں۔

 

*************

( م ن ۔ ن ا   ۔ م ف (



(Release ID: 1610383) Visitor Counter : 108