کابینہ سکریٹریٹ

ملک میں کووِڈ۔19 وبا پر قابو پانے کے لئے ریاستوں کو لاک ڈاؤن اور سے متعلق رہنما خطوط و استثنائی معاملات سے آگاہ کیا گیا

Posted On: 24 MAR 2020 11:27PM by PIB Delhi

نئی دہلی، 24 مارچ 2020، نیشنل ڈیزاسٹر منیجٹمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے)، وزیر اعظم مودی کی صدارت میں، نیشنل ڈیزاسٹر منیجٹمنٹ ایکٹ، 2005 کے تحت، نے آج ملک میں کووِڈ۔19 کے پھیلاؤ کو روکنے کی غرض سے مؤثر اقدامات کرنے کے لئے حکومت ہند کی وزارتوں / ڈپارٹمنٹس، اور ریاست / مرکز کے زیر انتظام علاقے کی حکومتوں اور ریاست / مرکز کے زیر انتظام علاقے کی اتھارٹیوں کی رہنمائی کے لئے ایک آرڈر جاری کیا ہے۔

 

وزیر اعظم کے پرنسپل سکریٹری ڈاکٹر پی کے مشرا، کابینہ سکریٹری جناب راجیو گوبا اور ہوم سکریٹری جناب اجے کمار بھلا نے تمام ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے چیف سکریٹریوں کو آج رات نصف شب سے نافذ ہونے والے لاک ڈاؤن سے متعلق ہدایات سے آگاہ کیا۔

 

ڈاکٹر پی کے مشرا نے کہا کہ موجودہ صورتحال منفرد نوعیت کی ہے کیونکہ اس صورت حال میں اگر لوگ ایک دوسرے فاصلہ بناکر نہیں رکھیں گے تو اس سے بیماری کے بڑھنے کے خطرات بڑھ جائیں گے بھلے ہی کچھ لوگ ہی ایک دوسرے کے قریب جمع ہوں۔ انہوں نے مزید کہا کہ موجودہ صورتحال امن و امان قائم کرنے سے متعلق کوئی عام صورتحال کی طرح نہیں ہے، اس لئے یہی موقع ہے کہ ہم سخت کاروائی کریں۔

 

کابینہ سکریٹری نے کہا کہ شہریوں کو کم سے کم پریشانی ہونی چاہئے اور عوام کو استثنائی معاملات کے بارے میں حساس ہونا چاہئے۔ انہوں نے مزید کہا کہ تیارکردہ اور پکے ہوئے کھانے کی دستیابی کو ممکنہ حد تک یقینی بنایا جانا چاہئے، اس کے علاوہ گھر پر کھانا پہنچانے کی بھی بہتر سہولت ہونی چاہئے۔

 

ہوم سکریٹری نے کووِڈ۔19 وبا کے پھیلاؤ کو روکنے کے لئے حکومت ہند کی وزارتوں / ڈپارٹمنٹس، ریاستوں / مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے ذریعہ کیے جانے والے اقدامات کے رہنما خطوط ساجھا کیے۔ چیف سکریٹریوں کو لاک ڈاؤن سے مستثنی افراد جیسے ڈاکٹر، میڈیکل اسٹاف، ضروری خدمات، سکیورٹی، میڈیا وغیرہ کے بارے میں بھی بتایا گیا۔

 

 

این ڈی ایم اے کے جاری کردہ آرڈر کی تعمیل میں داخلی امور کی وزارت (ایم ایچ اے)نے آج نیشنل ڈیزاسٹر منیجٹمنٹ ایکٹ کے تحت مزید ایک آرڈر جاری کیا ہے، جس میں حکومت ہند کی وزارتوں / ڈپارٹمنٹس، ریاست / مرکز کے زیر انتظام علاقے کی حکومتوں اور ریاست / مرکز کے زیر انتظام علاقے کی اتھارٹیوں کو ملک میں کووِڈ۔19 کے پھیلاؤ کو روکنے کے لئے سماجی فاصلہ بنائے رکھنے کو یقینی بنانے کے لئے مؤثر اقدامات کرنے کے لئے کہا گیا ہے۔ یہ حکم 21 دنوں تک ملک کے تمام حصوں میں نافذ ہوگا اور یہ 25.03.2020 سے لاگو ہوگا۔

 

***


 

۰۰۰۰۰۰۰۰

(م ن-س ش- ا ن)

U-1395



(Release ID: 1608102) Visitor Counter : 157


Read this release in: English , Hindi , Bengali