امور صارفین، خوراک اور عوامی تقسیم کی وزارت

لازمی اشیا ایکٹ 1955 کے تحت ہینڈ سنیٹائزرس کی تیاری میں  استعمال ہونے والے الکوہل کی قیمتیں مقرر

Posted On: 19 MAR 2020 8:49PM by PIB Delhi

نئی  دہلی، 19؍مارچ۔کووڈ۔19 (کورونا وائرس) کی جاری وبا  اور خاص طور پر پچھلے دو ہفتوں کے دوران کووڈ۔19 کی روک تھام کے لئے لاجسٹکس کی تشویش کے مدنظر  اور اس بات کے پیش نظر کے ہینڈ سنیٹائزرس کی تیاری میں استعمال ہونے والے الکوہل کی قیمتوں میں الکوہل تیار کرنے والوں نے غیر معمولی اضافہ کردیا ہے، حکومت نے مذکورہ بالا الکوہل پر  5 مارچ 2020 کو قیمتوں کی حد کے اعلان کے لئے لازمی اشیا ایکٹ کے تحت ایک آرڈر مشتہر کیا ہے۔اس میں یہ بھی مشتہر کیا ہے کہ لازمی اشیا کی تیاری  میں استعمال کئے جانے والے خام مواد بھی ای سی ایکٹ کے تحت  لازمی اشیا  ہیں۔ ریاستیں اب ان الکوہل کے تیار کرنے والوں سے قیمتیں نہ بڑھانے کو مرکزی حکومت سے اتفاق رائے کے بغیر کہہ سکتی ہیں۔

ان اشیا پر ریاستیں اب اپنے سرکاری گزٹ میں  سینٹرل آرڈر  مشتہر کرسکتی ہیں، نیز اسی ایکٹ کے تحت اپنے احکامات بھی جاری کرسکتی ہیں اور متعلقہ ریاستوں میں جاری صورتحال کے مطابق ضروری کارروائیاں کرسکتی ہیں۔ای سی ایکٹ کے تحت مرکزی حکومت کے اختیارات پہلے سے ہی ریاستوں کو 1972 سے 1978 کے دوران احکامات کے ذریعہ  تفویض کردیئے گئے ہیں۔ لہذا ریاستیں/  مرکز  کے زیر انتظام خطے ای سی ایکٹ اور پی بی ایم ایم ایس ای سی ایکٹ کے تحت غلط کرنے والوں کے خلاف کارروائی کرسکتے ہیں۔

یہ فیصلہ مرکزی حکومت اور ریاستوں / مرکز کے زیر انتظام  خطوں کو  کووڈ۔19 کے انفیکشن سے بچنے کے لئے  احتیاطی اقدام کے طور پر ہینڈ سنیٹائزر کو تیار کرنے میں  استعمال ہونے والے الکوہل کی قیمتوں ، پیداوار، فروخت، تقسیم، نقل و حمل،  ذخیرہ اندوزی اور اطلاعات  کو ضابطہ بند کرنے کا اختیار فراہم کرے گا اور اس سے ان اشیا کی آسانی سے فروخت اور دستیابی کو یقینی بنایا جاسکے گا اور اس کے نتیجے میں ذخیرہ کرنے والوں ، منافع خوروں اور کالا بازاری  کرنے والوں  کے خلاف کارروائی کی جاسکے گی۔ اس سے ہینڈ سنیٹائزرس تیار کرنے والوں کو   اپنی مصنوعات اور قیمتوں کو مناسب اور عام لوگوں کی رسائی کے اندر رکھنے میں مدد ملے گی۔مرکزی حکومت نے  ریاستوں/ مرکز کے زیر انتطام خطوں سے کہا ہے کہ وہ ڈیوڈرینٹ تیار کرنے والوں کو یہ صلاح و مشورہ دیں کہ وہ اسی  پلانٹ میں  بڑے پیمانے پر  اہم اشیا کے طور پر  ایتھنول الکوہل  کے ساتھ الکوہل پر مبنی ہینڈ سنیٹائزر اسپرے تیار کریں، جو پلانٹ  انتہائی کم قیمت پر الکوہل پر مبنی یہ سنیٹائزر تیار کرسکے  اور جلد از جلد بازار میں اسے دستیاب کراسکے۔ ریاستیں / ڈیوڈرینٹس تیار کرنے والے ٹکنالوجی سے متعلق مسائل کے حل کے لئے ڈرگس کنٹرولر، دمن و دیو سے رابطہ قائم کرسکتے ہیں۔ ریاستوں کو یہ مشورہ دے دیا گیا ہے کہ وہ  اعلی ترجیحی بنیاد پر اس کے لئے لائسنس اور منظوری کو یقینی بنائیں کیونکہ یہ آئٹم  پروڈکشن کے  سلسلے کا ایک اضافی پروڈکٹ ہوگا۔ ریاستوں کو یہ مشورہ بھی دیا جارہا ہے کہ  اس  پروڈکٹ کے تیار کرنے والوں کو خام مواد کے طور پر ایتھنول الکوہل کے استعمال کے لئے ایکسائز  پرمٹ بھی دیئے جاسکتے ہیں۔

ریاستوں کو یہ مشورہ بھی دیا گیا ہے کہ الکوہل پر مبنی سنٹائزر کی موجودہ مینوفیکچرنگ اکائیوں کی حوصلہ افزائی کی جائے تاکہ وہ اپنی  صلاحیت بڑھا سکیں۔ وزارت ماحولیات نے  مزید ماحولیاتی منظوری کے بغیر 50 فیصد تک  ان کی صلاحیت میں اضافے کی اجازت دی ہے۔

 

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

م ن۔ ن ا۔ ع ن

U-1360



(Release ID: 1607320) Visitor Counter : 126


Read this release in: English , Hindi , Bengali