سڑک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کی وزارت
شاہراہوں کی وزارت نے سردست سفر میں کمی کی غرض سے ایڈوانس بکنگ کے کرایہ کی واپسی پر غور کرکے ریاستی سرکاروں کو مشورہ دیا ہے کہ سفر میں ممکنہ حد تک کمی کی جائے
پوسٹ کرنے کی تاریخ:
18 MAR 2020 6:15PM by PIB Delhi
سڑک، ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کی وزارت نے تمام ریاستی اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی سرکاروں کو نوول کورونا وائرس ‘کووڈ-19’ پر قابو پانے کے ضروری اقدامات کئے جائیں۔ وزارت مذکورہ کی جانب سے یہ مشورہ ریاستوں کے سرکاری ٹرانسپورٹ اداروں کو دیا گیاہے۔ ریاستی سرکار کے ٹرانسپورٹ محکموں کے پرنسپل سکریٹریوں،سکریٹریوں اور ٹرانسپورٹ کمشنروں کے نام مذکورہ وزارت کی جانب سے بھیجے گئے ایک خط میں کہا گیا ہے کہ کورونا وائرس کی خوف ناک وبا سے بچاؤ اور اس پر قابو پانے کی غرض سے تمام لوگوں کو ایک دوسرے سے فاصلہ رکھ کر گفتگو کرنا لازمی ہے۔
اس کے ساتھ ہی مذکورہ وزارت نے ریاستی سرکاروں کو یہ مشورہ بھی دیا ہے کہ ایڈوانس بکنگ کے لئے کی گئی ادائیگی کی رقم کی واپسی پر غور کی جائے اور اگر ضروری نہ ہو تو لوگوں کے سفر میں کمی کرنے کی کوشش کی جائے۔
ریاستوں؍ مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی سرکاروں سے یہ گزارش بھی کی گئی ہے کہ مسافروں کو ایس ایم ایس پیغامات بھیجے جائیں، جن میں کئے جانے والے ضروری اقدامات کی تفصیل بتائی جائے۔
****
( م ن ۔س ش ۔ ع ر)
U-1333
(ریلیز آئی ڈی: 1607083)
وزیٹر کاؤنٹر : 113