وزارت دفاع

میانمار کے ساتھ مشترکہ مشق

Posted On: 18 MAR 2020 3:54PM by PIB Delhi

نئی دلّی  ،  18 مارچ  / رکشا راجیہ منتری شری  شری پد نائک  نے آج لوک سبھا میں ڈاکٹر ہینا گاوِت  کے سوال کے تحریری جواب میں بتایا کہ  بھارتی فضائیہ ( آئی اے ایف ) اور میانمار کی فضائیہ ( ایم اے ایف )  کے مابین ایچ اے ڈی آر کے موضوع پر پریاگ راج میں ایک  ٹیبل ٹاپ ایکسرسائز کا  اہتمام کیا  گیا ۔ اس مشق کے مقاصد میں   ایک  مخصوص منظر نامے کے تحت ایچ اے ڈی آر آپریشن کی منصوبہ بندی ،   بہترین طریقہ ہائے کار کو سیکھنا ،  ایچ اے ڈی آر  تباہ کاری والی صورت حال کے دوران مشن کو انجام پہنچانا سمیت  تلاش اور بچاؤ مشن کے ضوابط وغیرہ  کے نکات بھی شامل تھے ۔

          مذکورہ مشق   فضائیہ کی مرکزی ہوائی کمان کے صدر دفاتر کے زیر اہتمام منعقد کی گئی  ۔ بھارتی فضائیہ کی 20 رکنی ٹیم نے اس مشق میں حصہ لیا ۔ 

          اس مشق پر عائد ہونے والے اخراجات کو بھی   خدمات کے آپریشن بجٹ  کی جانب سے برداشت کیا گیا ۔ دونوں ممالک کی فضائیہ  طے شدہ ضوابط کے تحت مقاصد حاصل کرنے میں  کامیاب رہیں ۔ 

          بھارتی فضائیہ نے گذشتہ تین برسوں کے دوران ، جن ممالک کے ساتھ  مشق کی ہے اور رواں سال کی مشق بھی   ، اُس میں شامل ہے ، اُن میں سنگا پور ، امریکہ ، متحدہ عرب امارات  ، تھائی لینڈ ، بنگلہ دیش ، عمان ، اسرائیل ، روس ، سری لنکا ، آسٹریلیا ، ملیشیا ، فرانس ، برطانیہ اور میانمار کے نام شامل ہیں ۔ 

          بھارت اور میانمار نے 29 جولائی ، 2019 ء کو نئی دلّی میں دفاع کے شعبے  میں بھارت – میانمار تعاون کو فروغ دینے کے لئے  یعنی دفاعی تعاون سے متعلق ایک  مفاہمتی عرضداشت پر دستخط کئے تھے ۔

  

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔ ۔

 ( م ن  ۔ ع ا  )  

U. No. 1309



(Release ID: 1606950) Visitor Counter : 91


Read this release in: English , Bengali