ا قتصادی امور کی کابینہ کمیٹی

کابینہ نے برآمدشدہ اشیاء پرڈیوٹی اورٹیکسوں میں تخفیف ( آراوڈی ٹی ای پی ) کی منظوری دی ہے تاکہ

بین الاقوامی منڈیوں میں برآمدات کو بڑھایاجاسکے

برآمدات کو فروغ دینے کی اس اسکیم سے بھارت کی برآمدات لاگت کے اعتبارسے مسابقت کا مقابلہ کرسکیں گی اور اس سے بین الاقوامی منڈی میں برآمدکاروں کا آسانی پیداہوگی

آراوڈی ٹی ای پی اسکیم دراصل ڈبلیوٹی اوکے مطابق ہے جس سے مرکزی ، ریاستی اورمقامی سطح پر ٹیکس ڈیوٹی اور محصولات  کی  تلافی کی جائے گی

اس اسکیم سے مختلف شعبوں میں روزگارکے مواقع پیداکرنے میں بھی مددملے گی

موجودہ اسکیم ایم ای آئی ایس سے آراوڈی ٹی ای پی میں اشیاء کو مرحلہ وارطریقے پرمنتقل کیاجائے گاجس کا باقاعدہ جائزہ لیاجائے گا

Posted On: 13 MAR 2020 4:54PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی،13مارچ  :اقتصادی امورکے کابینہ کمیٹی نے جس کی صدارت وزیراعظم جناب نریندرمودی نے کی برآمدشدہ اشیاء( آراوڈی ٹی ای پی ) پرڈیوٹی اورٹیکسوں میں تخفیف کی اسکیم شروع کرنے کے لئے منظوری دے دی ہے ۔ اس  طریقہ کارکے تحت مرکزی، ریاستی اورمقامی سطح پر ٹیکسوں /ڈیوٹی /محصولات کی تلافی کی جائے گی ۔اس وقت کسی طریقہ کارکے تحت یہ تلافی نہیں کی جاتی یعنی جو اخراجات برآمدشدہ اشیاء کی تیاری اور تقسیم پرآتے ہیں وہ واپس نہیں ہوتے ۔ اس اسکیم سے داخلی صنعت اور بھارتی برآمدات کو فروغ حاصل ہوگا نیز بین الاقوامی منڈیوں میں بھارتی مال تیارکرنے والوں کو بھی آسانی فراہم ہوگی ۔

اس اسکیم کے تحت ایک بین وزارتی کمیٹی ٹیکسوں اور ڈیوٹی کی تلافی کے سلسلے میں شرحوں اور مصنوعات کی نشاندہی کرے گی ۔ڈیجیٹل انڈیا کے تحت اس اسکیم کے ذریعہ جو رقم واپس ملے گی وہ قابل منتقلی ڈیوٹی کی شکل میں برآمدکاروں کو جاری کردی جائے گی جس کا حساب ایک الیکٹرانک کھاتے میں رکھاجائےگا۔ یہ اسکیم پوری طرح ڈیجیٹلائزڈہوگی ۔

آراوڈی ٹی ای پی اسکیم کے تحت جو رقمیں واپس آئیں گی وہ برآمدات کی ‘‘ زیروریٹنگ ’’کے سلسلے کاایک قدم ہوگا۔ اس سے بین الاقوامی منڈیوں میں برآمدشدہ اشیاء کی لاگت میں مسابقت پیداہوگی اور جو صنعتیں برآمدات کے مقصد سے مال تیارکرتی ہیں ان میں روزگارکے بہترمواقع پیداہوں گے ۔ وزیراعظم کے ویژن کے عین مطابق برآمدات کے مقصد سے سامان تیارکرنے والی متعدد صنعتوں میں اصلاحات کی جارہی ہیں اوران میں بہترطریقہ کارمتعارف کرایاجارہاہے تاکہ ان کی پیداواریت بڑھ سکے ، برآمدات میں اضافہ ہوسکے اوراس طرح مجموعی طورپر معیشت میں تعاون ہوسکے ۔

اسکیم کی خصوصیات

اس وقت برآمدات کے لئے تیارکی جانے والی اشیاء جی ایس ٹی ٹیکسوں اور درآمداتی / کسٹمس ڈیوٹی سے یاتو مشتثنیٰ ہوتی ہیں یا ان پرلگنے والا ٹیکس وغیرہ واپس کردیاجاتاہے ۔ البتہ بعض ٹیکس /ڈیوٹی محصولات جی ایس ٹی کے باہرہوتے ہیں اوروہ برآمدات کے لئے واپس نہیں کئے جاتے مثلاً ٹرانسپورٹیشن میں استعمال ہونے والے ایندھن پرویٹ ، منڈی ٹیکس اور مصنوعات کی تیاری کے دوران استعمال ہونے والی بجلی پرڈیوٹی ان سب چیزوں کو آراوڈی ٹی ای پی کے تحت تلافی میں شامل کیاجائے گا۔

مختلف شعبوں میں اسکیم پرعملدرآمد ، جن شعبوں کو ترجیحات دی جانی ہیں ان کی شناخت ، کمیٹی کی طرف سے مقررکی گئی شرحوں کے اندرمختلف اشیاء پردیئے جانے والے فائدوں کا فیصلہ کامرس کامحکمہ کرے گا۔

**************

 ( م ن  ۔ ج۔  ع آ)

U-1212


(Release ID: 1606381) Visitor Counter : 138