امور داخلہ کی وزارت
چین کے ووہان سے لائے گئے 112 افراد کو کورونا وائرس ٹیسٹ میں نگیٹیو پانے کے بعد آئی ٹی بی پی کے قرنطینہ اسپتال سے چھٹی دے دی گئی
Posted On:
13 MAR 2020 4:45PM by PIB Delhi
نئی دہلی ، 13 مارچ۔چین میں کورونا وائرس کا محور ووہان سے یکم اور 2 فروری 2020 کو لائے گئے 406 افراد کے پہلے بیچ کو آئی ٹی بی پی کے نئی دہلی کے چھاؤلا کیمپ میں واقع قرنطینہ اسپتال میں نگیٹیو جانچ کے بعد چھٹی دے دی گئی تھی، کے بعد 27 فروری 2020 سے یہ اسپتال اب 112 افراد کا گھر ہے، یہ افراد چین کے ووہان سے دہلی آئے ہیں۔
امور داخلہ کے وزیر مملکت جناب نتیانند رائے اور آئی ٹی بی پی کے ڈائریکٹر جنرل جناب ایس ایس دیسوال نے سینٹر میں ان لوگوں سے ملاقات کی اور آئی ٹی بی پی سینٹر میں ان کی مطلوبہ قرنطینہ مدت کی کامیابی سے تکمیل کے بعد سامعین سے خطاب کیا۔ جناب رائے نے فورس کو مبارک باد دی اور کہا کہ انھیں مخصوص قرنطینہ مرکز کے بندوبست کے لئے آئی ٹی بی پی پر انھیں فخر ہے۔
جناب رائے نے کہا کہ وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی ہدایت میں اور وزیر داخلہ جناب امت شاہ کی منصوبہ بندی سے ملک کورونا وائرس کی وبا سے مؤثر انداز میں نمٹنے کے لئے پوری طرح تیار ہے۔ انھوں نے کہا کہ تمام سی اے پی ایف اس مشکل گھڑی میں ملک کی خدمت کے لئے پوری طرح تیار ہے۔ انھوں نے مزید کہا کہ ہم وزیر اعظم جناب نریندر مودی کے پیغام کو کووڈ-19 کے خلاف اس جنگ میں ہندوستان کے ہر ایک شہری تک پہنچانے کا عزم مصمم کررکھا ہے۔
76 ہندوستانیوں اور 36 غیر ملکی شہریوں سمیت 112 نفوس پر مشتمل اس گروپ میں 8 کنبے اور 5 بچے ہیں۔ غیر ملکی شہریوں کے گروپ میں 23 کا تعلق بنگلہ دیش سے، 6 کا چین سے اور 2-2 کا میانمار اور مالدیپ سے ہے جبکہ مداغاسکر، جنوبی افریقہ اور امریکہ کا ایک ایک شہری ہے۔
ان لوگوں کے ہندوستان آمد کے پہلے دن دو جانچ کئے گئے اور چودہویں دن قرنطینہ میں دوسری جانچ کی گئی، جس میں تمام نمونوں کو نگیٹیو پایا گیا۔ تمام افراد کو مرکز میں مطلوبہ تمام بنیادی سہولیات بہم پہنچائی گئیں، جیسا کہ پچھلی بار نکالے گئے گروپ کو فراہم کی گئی تھیں۔ آئی ٹی بی پی کے طبی عملہ کے ذریعے وقتا فوقتا روزانہ ان کی نگرانی اور جانچ کی جاتی ہے۔
نئی دہلی کے چھاؤلا میں واقع اس قرنطینہ کیمپ کا قیام یکم فروری کو ووہان سے یہاں پہنچنے والے پہلے بیچ کی آمد سے 48 گھنٹہ قبل ہی آئی ٹی بی پی کے ذریعہ کیا گیا تھا۔ اس سینٹر کو کامیابی کے ساتھ 518 افراد کو (ملک میں اب تک کسی بھی ایک قرنطینہ مرکز میں یہ سب سے بڑی تعداد ہے) جنھیں چین کے کورونا وائرس کے مرکز ووہان سے یہاں لایا گیا تھا، انھیں کامیابی کے ساتھ قرنطینہ میں رکھنے کا سہرا ان کے سر جاتا ہے۔
****
( م ن ۔ ش س۔ م ر)
U- 1213
(Release ID: 1606362)
Visitor Counter : 266