سائنس اور ٹیکنالوجی کی وزارت

مولیکیول   کی سطح پر موٹاپے اور  قولون کینسر کے درمیان تعلق کا پتہ چلا

Posted On: 13 MAR 2020 3:51PM by PIB Delhi

 

نئیدہلی، 13 مارچ  2020؍   محض موٹاپے سے  ہی کینسر نہیں ہوتا لیکن کینسر کی وجوہات کینسر کے مریض کے موٹاپے کی قسم کی وجہ سے الگ ہو سکتی ہیں۔ موٹاپے کی بہت سی وجوہات ہیں۔ ان میں سے ایک اہم وجہ جینیاتی نوعیت کی ہے۔ ڈی این اے میں معمولی سی تبدیلی بھی ایک اہم سگنلنگ پاتھ وے  ،جس کو لیپٹن سگنلنگ پاتھ  وے کہا جاتا ہے،کو غیر متحرک بنا کر کسی کو بھی موٹا بنا سکتی ہے۔ لیپٹن سگنلنگ پاتھ وے کھانا کھانے کے عمل کو باضابطہ بنانے ، توانائی حاصل کرنے اور جسم کی چربی  کو دماغ کے گٹ  اور چربی سے متعلق سیلس کو کو پیغام پہنچانے میں شامل ہوتا ہے۔

اس بات کا تعین کرنے کےلئے کہ آیا لیپٹن کی کمی  کے نتیجے میں پیدا ہونے والےموٹاپے کا کینسر پر کوئی اثر ہوتا ہے یا نہیں ڈاکٹر منوج کمار بھٹ اور پونے میں واقع نیشنل سینٹر فار سیل سائنس ( این سی سی ایس ) میں ان کی تحقیقی ٹیم نے قولون (بڑی آنت ) کینسر کے پیدا ہونے اور بڑھنے کے سلسلے میں جینیاتی موٹاپے سے اس کے پیدا ہونے کی صورت میں اور خوراک سے پیدا ہونے والے موٹاپے سے پیدا ہونے کی صورت میں  دونوں کے فرق کا مطالعہ کیا۔

تجربہ گاہ میں پلے ہوئے چوہوں پر کئے گئے ان کے مطالعے سے ان دونوں گروپوں کے درمیان اہم فرق کاپتہ چلا ہے۔ اس کے علاوہ یہ فرق دو اہم مولیکیول لیپٹن اور ٹی این ایف الفاء  جو کہ کینسر سیلس کے فروغ کو متاثر کرتے ہیں، کے درمیان توازن  کے ساتھ ایک دوسرے سے مضبوط تعلق بھی رکھتے ہیں۔ یہ مطالعات نافذ ہونے والے قوانین کے مطابق انسانی اور اخلافی ضابطوں  پر عمل کرتے ہوئے انسٹی ٹیوشنل اینیمل ایتھکس کمیٹی کی منظوری سے کئے گئے ۔ان مطالعات سے قولون کینسر کے ساتھ خوراک سے پیدا ہونے والے اور جینیاتی موٹاپے کے تعلقات کی وجہ سے ان کے مولیکیولر  رابطے کے بارے میں اہم معلومات حاصل ہوئی ہیں۔ ان مطالعات سے اس بات کا پتہ لگانے کے لئے بھی تحریک ملتی ہے کہ کہ کینسر کے علاج کے سلسلے میں کیا ان کلینکل مطالعات  سے کسی قسم کا اثر پڑ سکتا ہے۔

*************

م ن۔ ا گ۔م ف

1209U-


(Release ID: 1606355) Visitor Counter : 137
Read this release in: English , हिन्दी