بندرگاہوں، جہاز رانی اور آبی راستوں کی وزارت

من سکھ منڈاویہ، جے این پی ٹی ممبئی میں 5 پروجیکٹوں کا افتتاح کریں گے


جناب منڈاویہ مہاراشٹر کے منڈوا میں وزیر اعلیٰ کے ہمراہ روپیکس ٹرمینل اور روپیکس فیری وہسل کا افتتاح کریں گے

Posted On: 13 MAR 2020 1:21PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی ، 13 مارچ۔ جہاز رانی اور کیمیائی اشیاء نیز کیمیائی کھادوں کے وزیر مملکت (آزادانہ چارج) جناب من سکھ منڈاویہ کل جواہر لعل نہرو پورٹ  ٹرسٹ (جے این پی ٹی)، ممبئی میں جے این پی ٹی کے تحت مکمل ہوچکے پانچ پروجیکٹوں کا افتتاح کریں گے۔

اپنا پروگرام دوپہر 12 بجے سے شروع کرکے وزیر موصوف جے این پی ٹی کا دورہ کریں گے اور وہاں درج ذیل پروجیکٹوں کا افتتاح کریں گے۔

  • جے این پی ٹی میں پی یو بی کے قریب وائی جنکشن پر فلائی اوور کی تعمیر
  • سینٹرلائزڈ پارکنگ پلازہ
  • اسکیننگ ایکسرے
  • ماسٹر یونٹ سب اسٹیشن میں 220/33 کے وی کا اضافہ
  • شیوا سامارتھ اسمارک میوزیم

جناب من سکھ منڈاویہ 15 مارچ کو صبح 11 بج کر 30 منٹ پر مہاراشٹر کے منڈوا میں وزیر اعلیٰ مہاراشٹر جناب ادھو بال ٹھاکرے کی موجودگی میں روپیکس فیری وہسل اور اس کے ٹرمینل کا افتتاح کریں گے۔

مہاراشٹر کے ساحل پر منڈوا بندرگاہ (تال علی باغ، ضلع رائے گڑھ) مسافروں کی اہم بندرگاہوں میں سے ایک ہے۔ چھوٹی کشتیوں سے سالانہ تقریباً 15 لاکھ مسافر سفر کرتے ہیں اور اب یہ سلسلہ  گیٹ وے آف انڈیا سے منڈوا تک اور پھر رائے گڑھ ضلع میں علی باغ اور دوسرے مقامات سے بھی شروع کیا گیا ہے۔

گیٹ وے آف انڈیا – منڈوا آبی راستہ کا استعمال کرکے علی باغ تک پہنچنے میں 45 منٹ سے ایک گھنٹہ تک کا وقفہ صرف ہوتا ہے، جبکہ بذریعہ سڑک سفر میں تقریباً ساڑھے تین سے چار گھنٹے لگتے ہیں۔ اس سے گھنٹوں کا سفر کا مسئلہ حل ہوگا اور اس کے نتیجے میں مسافروں کی کثیر تعداد جو آبی راستے کا استعمال کرتی ہے، ہر سال بڑھ رہی ہے۔

اس آبی راستے کی اہمیت کو تسلیم کرتے ہوئے حکومت نے فیری وارف، ممبئی سے منڈوا تک روپیکس فیری سروس شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے تاکہ لوگ روپیکس وہسل میں اپنی گاڑیوں کے ساتھ سفر کرسکیں، اس سے وقف اور ایندھن میں معقول حد تک بچت ہوگی۔

فیری وارف اور منڈوا میں روپیکس جیٹی اور ٹرمینل ممبئی پورٹ ٹرسٹ اور مہاراشٹر میریٹائن بورڈ (ایم ایم بی) مشترکہ طور پر تیار کررہا ہے۔

ممبئی پورٹ ٹرسٹ نے 31 کروڑ روپے کی لاگت سے فیری وارف میں روپیکس سروس کے لئے بنیادی ڈھانچہ تعمیر کیا ہے، جبکہ مہاراشٹر میریٹائن بورڈ نے روپیکس پروجیکٹ کے تحت منڈوا میں یہ بنیادی ڈھانچہ تعمیر کیا ہے۔ یہ کام 135.29 کروڑ روپے کے صرفہ سے 30 مئی 2018 کو بن کر مکمل ہوگئے تھے۔

منڈوا میں روپیکس فیری سروس اور ٹرمینل کو چلانے کے لئے ایم ایم بی نے میسرس اسکوائر شیپنگ اینڈ ٹریڈنگ پرائیویٹ لمیٹڈ کا انتخاب کیا ہے اور 3 دسمبر 2019 کو اس کے ساتھ ایک معاہدہ پر دستخط کئے ہیں۔ بعد ازاں اسی ماہ میں اسی کمپنی کے ساتھ ایک اور معاہدہ ہوا ہے جس میں اسے کامن یوزر بنیاد پر فیری وارف میں روپیکس ٹرمینل کو چلانے کی اجازت دی گئی ہے۔

روپیکس وہسل ایم2ایم -1 ستمبر 2019 کو یونان میں تعمیر ہوا تھا۔ یہ کشتی تیزی سے نقل و حمل کی صلاحیت رکھتی ہے اور یہ 14 ناٹس کی رفتار سے سفر طے کرسکتی ہے۔ یہ فیری وارف سے منڈوا تک کی مسافت 45 منٹ سے ایک گھنٹے میں طے کرسکتی ہے۔ یہ کشتی بیک وقت 200 کاروں اور ایک ہزار مسافروں کو لے کر سفر کرسکتی ہے۔ اس وہسل سے علی باغ / گوا تک بہ راستہ سفر میں بھیڑ بھاڑ میں کچھ حد تک کمی آئے گی، کیونکہ مسافر یقینی طور پر پرامن سفر کو ترجیح دیں گے۔ ماحولیاتی مسئلے پر اس طریقۂ نقل و حمل سے ایندھن کی کھپت اور موٹر گاڑیوں سے گیسوں کے اخراج میں بہت حد تک کمی متوقع ہے۔ ایسے اقدامات یقینی طور پر کاربن گیسوں کا اخراج کم ہوگا۔

 

****

 

( م ن ۔ ش س۔ م ر)

U- 1202


(Release ID: 1606311) Visitor Counter : 76