وزارت دفاع
بارہ مارچ 2020 کو مڈغاسکر کے آئی این ایس شاردل پر تقریب برنج کا اہتمام
प्रविष्टि तिथि:
12 MAR 2020 9:10PM by PIB Delhi
نئی دہلی 13 مارچ 2020 ۔بھارتی بحریہ کا جہاز شاردل دس مارچ 2020 کو مڈغاسکر میں پورٹ اینٹ سی رانا پہنچا ۔ اس بحری جہاز پر حکومت ہند کی ہدایات کے مطابق 600 ٹن چاول بار ہیں۔12 مارچ 2020 کو آئی این ایس شاردل پر مڈغاسکر کی حکومت کو حکومت ہند کی طرف سے چاول سونپنے کی ایک رسمی تقریب منعقد ہوئی تھی۔تقریب میں مڈغاسکر کے وزیر خارجہ ڈاکٹر تیہندراز نیریولو جیکب اور مڈغاسکر دفاعی افواج اور سویلین تنظیموں کے کئی اعلیٰ درجے کے افسران نے شرکت کی ۔بھارت کی طرف سے مڈغاسکر میں ہندوستان کے سفیر جناب ابھے کمار اور بحری جہاز کے کمانڈنگ افسر ابھشیک پاٹھک نے نمائندگی کی ۔
مڈغاسکر کے وزیر خارجہ نے بھارت اوربھارتی بحریہ کی فراہم کردہ امداد کی ستائش کی ۔ انہوں نے بھارت کو ایک ایسا سچا دوست بتایا جو ضرورت کے وقت ہمیشہ کھڑا رہتا ہے۔انہوں نےخواہش ظاہر کی کہ دونوں ملکوں کے درمیان رشتے آنے والے دنوں میں نئی اونچائیوں کو پہنچیں گے۔
مڈغاسکر کی حکومت کو برنج سونپنے کی یاد میں معزز ہستیوں نے ایک ’’سرٹیفکیٹ آف انڈومنٹ ‘‘ پر دستخط کئے ۔
۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰
U-1195
(रिलीज़ आईडी: 1606205)
आगंतुक पटल : 105