وزارات ثقافت
نیشنل آرکائیوز آف انڈیا کے 130 ویں یوم تاسیس کے موقع پر11 مارچ 2020 کو جناب پرہلاد سنگھ پٹیل ایک نمائش ’’جلیاں والا باغ‘‘ کا افتتاح کریں گے
یہ نمائش 30 اپریل 2020 تک عوام کے لئے کھلی رہے گی
Posted On:
09 MAR 2020 5:43PM by PIB Delhi
نئی دہلی،08؍مارچ، نیشنل آرکائیوز آف انڈیا ( این اے آئی) کے 130 ویں یوم تاسیس کے موقع پر 11 مارچ 2020 کو شام 5 بجے ثقافت اور سیاحت کے مرکزی وزیر مملکت (آزادانہ چارج) جناب پرہلاد سنگھ پٹیل نیشنل آرکائیوز نئی دہلی کے احاطے میں ایک نمائش ’’جلیاں والا باغ‘‘ کا افتتاح کریں گے۔ اصلی دستاویزات پر مبنی یہ نمائش 1915 سے 1950 کی مدت کا احاطہ کرتے ہوئے جلیاں والا باغ قتل عام صد سالہ یاد منانے کی ایک کوشش ہے۔
یہ نمائش بنیادی طور پر نیشنل آرکائیوز آف انڈیا میں دستیاب جلیاں والا باغ قتل عام سے متعلق قدیم دستا ویزات کی اصل اور ڈیجیٹل کاپی کی مدد سے منعقد کی جائے گی۔ اپنے ریکارڈ کے ذریعے برطانوی حکومت کے مظالم کے خلاف ہندوستانی عوام کی انتھک جدو جہد کو دکھانے کی یہ ایک سنجیدہ کوشش ہے۔
نمائش کے افتتاح سے قبل نیشنل آرکائیوز نئی دہلی میں صبح 11 بجے محترمہ کشور دیسائی جلیاں والا باغ کے موضوع پر یوم تاسیس کا لیکچر دیں گی۔
نیشنل آرکائیوز آف انڈیا وزارت ثقافت کے تحت کام کرنے والا ایک ادارہ ہے۔ اس کا قیام ایک امپیریل ریکارڈ ڈپارٹمنٹ کے طور پر کولکاتا (کلکتہ) میں 11 مارچ 1891 کو عمل میں آیا تھا۔ 1911 میں راجدھانی کے کلکتہ سے دہلی میں منتقل کئے جانے کے بعد 1926 میں نیشنل آرکائیوز آف انڈیا کی موجودہ عمارت تعمیر کی گئی تھی، جس کا ڈیزائن سر ایڈوِن لوٹینس نے تیار کیا تھا۔ تمام ریکارڈز کی کلکتہ سے نئی دہلی کا منتقلی کا کام 1937 میں مکمل ہوا۔ پبلک ریکارڈز ایکٹ – 1993 اور پبلک ریکا رڈ رولز- 1997 کے نفاذ کے لئے یہ نوڈل ایجنسی ہے۔ یہ نمائش عوام کے دیکھنے کے لئے 30 اپریل 2020 تک کھلی رہے گی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
(م ن-اگ- ق ر)
U-1127
(Release ID: 1605851)
Visitor Counter : 119