صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت
کووڈ -19 کے نئے کیس پائے جانے پر تازہ جانکاری
Posted On:
09 MAR 2020 12:29PM by PIB Delhi
نئیدہلی 09مارچ 2020۔آج تک کل کیس 43 ہیں ۔(کیرالہ کے 3 مریض ،جنہیں اب رخصت کردیا گیا ہے۔) جن میں سے 40 کیس ، ملک میں کووڈ -19 کے سرگرم کیس ہیں۔ کل کی تازہ جانکاری کے مطابق کووڈ -19 کے چار نئے کیس کی اطلاع دی گئی ہے، جس میں سے ایک کیرالہ کے ارن کلم سے ہے ،ایک دلی سے ہے ، ایک اترپردیش سے ہے اور ایک جموں سے ہے ۔
کل کیرالہ کے پانچ کیسوںکی اطلاع دی گئی تھی ، جن میں سے کنبے کےتین افراد نے اٹلی کا سفر کیاتھا اور ان کے دوارکان کو انہی سے یہ انفکشن ہوگیا تھا۔ بتایا گیا ہے کہ یہ کنبہ اپنے رشتے داروں کے پاس گیا تھا اور کچھ تقاریب میں شرکت کی تھی ۔اب ان لوگوں کے رابطے معلوم کئے جارہے ہیں۔
کووڈ -19 کے لئے 3003 نمونوں کی جانچ کی گئی تھی جن میں 43 میں وائرس کی علامتیں پائی گئیں اور 2694 نمونے علامات سے پاک پائے گئے ۔
اب تک ہوائی اڈوں پر 8255 پروازوں کے کُل 874708 بین الاقوامی مسافروں کی جانچ کی گئی ہے ، جن میں سے 1921 مسافروں میں وائرس کی علامات پائی گئیں ۔ان میں سے 177 افراد کو اسپتال میں داخل کرایا گیا۔33599 مسافروں کی نگرانی کی جارہی ہے جبکہ 21867 مسافروں کی نگرانی کی مدت مکمل ہوگئی ہے۔
لوگوں سے مزید درخواست کی جاتی ہے کہ وہ اپنے سفر کے بارے میں واضح طور پر انکشاف کریں اور اپنے بارے میں بتانے سے متعلق فارموں میں مناسب طریقے سے تفصیلات فراہم کریں ۔
صحت کے محکمے کے خصوصی سکریٹری نے وضاحت کی ہے کہ مغربی بنگال کے شہر مرشد آباد کے مریض کی جانچ کی گئی تھی ،جس میں وہ کووڈ -19 سے متاثر نہیں پایا گیا لہذا ملک میں کووڈ -19 کی وجہ سے ابھی تک کسی موت کی خبر نہیں ہے۔
صحت اور خاندانی بہبود کے مرکزی وزیر ڈاکٹر ہرش وردھن ریاستوں میں صورتحال پر لگاتار قریبی نظررکھے ہوئے ہیں اور اس سلسلے میں کئے گئے اقدامات اور مزید تیاری کا جائزہ لے رہے ہیں۔ ایچ ایف ڈبلیو کے سکریٹری بھی ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں صورتحال کا لگاتار جائزہ لے رہے ہیں۔
صحت کی وزارت نے لوگوں سے اپیل کی ہے کہ وہ ’’ کیا کریں اور کیا نہ کریں ‘‘ کے اصولوں کی پابندی کریں اور کھانسنے ، ہاتھ دھونے اوراجتماعات سے گریز کریں ۔
۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰
م ن ۔اس۔رم
U-1117
(Release ID: 1605774)
Visitor Counter : 147