صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت

کووڈ-19کی تازہ صورت حال: معاملات اور بندوبست

Posted On: 06 MAR 2020 12:10PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی، 6/مارچ۔ ایک اور مشتبہ شخص میں کووڈ-19 کے اثرات مثبت پائے گئے ہیں۔ جس شخص کو کووڈ-19 کی بیماری کی تصدیق ہوئی ہے اس نے تھائی لینڈ اور ملیشیا کا دورہ کیا تھا۔ یہ مریض اسپتال میں الگ تھلگ وارڈ میں رکھا گیا ہے اور اس کی حالت مستحکم ہے۔ اب ملک میں کورونا وائرس کے 31 مریضوں کی تصدیق ہوچکی ہے۔ ان میں 16 اٹلی کے باشندے ہیں۔

تازہ ترین ہدایت کے مطابق تمام بین الاقوامی مسافروں کے لئے، چاہے وہ کسی بھی ملک کے شہری ہوں، طبی جانچ کرانا لازمی ہے۔ 9 بڑے ہوائی اڈوں کو موجودہ 21 ہوائی اڈوں کے ساتھ منسلک کردیا گیا ہے، جہاں مسافروں کی پوری طرح جانچ کی جارہی ہے۔ اس طرح جن ہوائی اڈوں پر آنے والے مسافروں کی مکمل جانچ کی جارہی ہے ان کی تعداد 30 ہوگئی ہے۔

صحت کی مرکزی وزارت اور ڈبلیو ایچ او نے کووڈ- 19 سے متعلق ایک دن کی قومی سطح کی تربیت کا انعقاد کیا ہے۔ اس کا افتتاح آج یہاں صحت کی سکریٹری محترمہ پریتی سودن نے کیا۔ اس تربیتی میٹنگ میں تمام ریاستوں کے 280 صحت سے متعلق عہدیدار، ریلوے، دفاع اور نیم فوجی دستوں کے اسپتالوں کے طبی عہدیدار شرکت کررہے ہیں۔ اس میں ملک بھر کے 1000 طبی افراد نے شرکت کی۔

 

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

م ن۔ و ا۔م ر

UN-1083



(Release ID: 1605539) Visitor Counter : 163