امور داخلہ کی وزارت
این آئی اے کے سپرد کئے گئے 90 فی صد سے زیادہ معاملات میں قصور واروں کوملی سزا
Posted On:
03 MAR 2020 4:08PM by PIB Delhi
نئی دہلی، 03 مارچ /امورِ داخلہ کے مرکزی وزیر مملکت جناب جی کشن ریڈی نے آج لوک سبھا میں قومی تفتیشی ایجنسی ( این آئی اے ) کی کارکردگی سے متعلق دریافت کئے گئے ایک سوال کے تحریری جواب میں بتایا کہ این آئی اے کی تخلیق این آئی اے ایکٹ ، 2018 کے تحت ہوئی تھی ، جسے قومی اور بین الاقوامی اثرات کے حامل دہشت گردی سے متعلق معاملات اور ملک کی خود مختاری ، سلامتی اور اتحاد پر اثر انداز ہونے والے جرائم کی جانچ پڑتال کرنے اور اُن پر مقدمہ چلانے کا اختیار ہے ۔
اپنے قیام کے وقت سے لے کر اب تک مرکزی حکومت نے این آئی اے کو 319 معاملات جانچ پڑتال کے لئے سونپے ۔ درج کئے گئے کُل معاملات میں سے 237 معاملات میں فرد جرم داخل کی جا چکی ہے ۔ 62 معاملات میں فیصلے بھی سنائے جا چکے ہیں ، جن میں سے 56 معاملات میں سزا ہوئی ہے ۔ ان معاملات میں مجموعی طور پر 276 افراد کو ماخوذ کیا گیا ہے ۔ جناب ریڈی نے بتایا کہ ماخوذ کئے جانے کی شرح 90.32 فی صد ہے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
(م ن ۔ م م ۔ ع ا ) ( 03– 03 – 2020 )
U. No.1011
(Release ID: 1605004)
Visitor Counter : 99