سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کی وزارت
دِویانگ دستکاروں اور کاروباریوں کی دستکاری اور مصنوعات کے فروغ کے لئے آج ہفتہ بھر چلنے والے ’’ایکم فیسٹ ‘‘ کا آغاز
سترہ (17)ریاستوں / مرکز کے زیر انتظام خطوں کے تقریباََ 82 دِویانگ دستکار اور کاروباری اپنی مصنوعات اور ہنر مندی کی نمائش کررہے ہیں
Posted On:
02 MAR 2020 8:57PM by PIB Delhi
نئیدہلی 03مارچ 2020۔وزارت برائے سماجی انصاف اورتفویض اختیارات کے تحت آج نئی دلی کے باباکھڑک سنگھ مارگ واقع اسٹیٹ امپوریا کمپلیکس میں نیشنل ہینڈی کیپڈ فائنانس ڈیولپمنٹ کارپوریشن ( این ایچ ایف ڈی سی ) کے زیر اہتمام ہفتہ بھر چلنےوالی نمائش مع میلہ ’’ایکم فیسٹ ‘‘ کاآغاز ہوا ۔ سماجی انصاف اور تفویض اختیار ات کے مرکزی وزیر جناب تھاور چند گہلوت ، مرکزی وزیر برائے آر ٹی اینڈ ہینڈ ایم ای ایم ای جناب نتن جے رام گڈکری اور خواتین اور بہبود اطفال کی مرکزی وزیر محترمہ اسمرتی زوبن ایرانی نے فیسٹ میں شرکت کی ۔ ایس جے اینڈ ای کے وزرائے مملکت جناب کرشن پال گرجر اور جناب رتن لال کٹاریا بھی اس موقع پر موجود تھے۔
ہفتہ بھر چلنےوالا ایکم فیسٹ عوام کے لئے 2 مارچ سے 9 مارچ 2020 تک صبح 11 بجے سے رات 9 بجے تک عوام کے لئے کھلا رہے گا۔ 17ریاستوں / مرکز کے زیر انتظام خطوں کے 82 سے زائد دویانگ جنوں نے ایک فیسٹ میں اپنی مصنوعات کی نمائش کی ہے ۔اس میں 44 مرد اور 38 خواتین شامل ہیں۔فیسٹ میں ثقافتی جیسے کئی پروگراموں کا بھی انعقاد کیا جارہا ہے ، جس میں دویانگ فنکاروں اور مشہور پیشہ وروں کی پرفارمنس شامل ہے۔پروگرام کی اضافی جھلکیاں علم نجوم سے متعلق صلاح ومشورے اور دویانگ پیشہ وروں کے ذریعہ فٹ مساج ہیں۔
اپنے خطاب میں جناب تھاور چند گہلوت نے کہا کہ ایکم فیسٹ دویانگ جن برادری میں کاروباری صلاحیت اور علم کو فروغ دینے کی ایک کوشش ہے ۔ فیسٹ میں پی ڈبلیو ڈی کی صلاحیتوں کے بارے میں سماج میں بیداری پیدا کی جاتی ہے اور پی ڈبلیو ڈی کاروباریوں کو ایک بڑی مارکیٹ کا موقع فراہم کیا جاتا ہے ۔ این ایچ ایف ڈی سی ان پر عزم کاروباریوں کی مصنوعات کی مارکیٹنگ کے لئے ایک برانڈ اور پلیٹ فارم کی ترقی کے لئے کوششیں کررہا ہے ۔ اس کے مطابق برانڈ کا نام ایکم ( انٹر پرینورشپ ، نالج ، ایوئر نیس ، مارکیٹنگ ) رکھا گیا ہے ۔ لفظ ایکم جمیت اور اتحاد کی بھی نمائندگی کرتا ہے ، جو مناسب طور پر ان کوششوںکو بیان کرتا ہے ، جو این ایچ ایف ڈی سی کے ذریعہ مارکیٹنگ پلیٹ فارم کی ترقی کے لئے دویانگ جن میں کاروبار کے فروغ ، علم کی شراکتداری ، بیداری پیدا کرنےاور مارکیٹنگ اقدامات کے ذریعہ کی جارہی ہیں۔یہ ہر ایک کے لئے موقع ہے کہ وہ ان مصنوعات کی حوصلہ افزائی کریں جنہیں دویانگ دستکاروں اور کاروباریوں نے اپنے غیر معمولی عزم کے ساتھ تیار کی ہیں۔
جناب نتن جے رام گڈ کری نے اپنے خطاب میں کہا کہ ایک فیسٹ میں نمائش کے لئے رکھی گئی مصنوعات کا اعلیٰ معیار یہ ثابت کرتا ہے کہ دویانگ جن دستکاروں او ر کاروباریوں کے اند ر بے پناہ امکان اور صلاحیت ہے اور وہ ہمارے ملک کی ہمہ گیر ترقی میں ایک اہم رول ادا کرسکتے ہیں۔ایم ایس ایم ای شعبے میں روزگار اور خودروزگار کا بے پناہ امکان ہے اور دویانگ جن ، خصوصی طورپر خواتین دویانگ جن دستکار بہت چھوٹی ،چھوٹی اور متوسط درجے کی صنعتوںکی وزارت کی متعدد فائدے مند اسکیموں سے فائدہ اٹھاسکتی ہیں۔انہوں نے اس سلسلے میں دویانگ جن کو اپنی وزارت کی طرف سے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی ۔
محترمہ اسمرتی زوبن ایرانی نے اپنے خطاب میں کہا کہ دویانگ جن دستکار اور کاروبار ہینڈی کرافٹ ، ہینڈ لوم اور کشیدہ کاری کے کام کی مختلف مصنوعات کے ساتھ اپنی ہنرمندی کا مظاہرہ کررہے ہیں۔ ہندوستان روایتی کپڑوں کی ایک مالا مال تاریخ ہے اور ہمارے ملک اور بیرون ملک ان کی بہت زیادہ مانگ ہے اور اس میں روزگار کا زبردست امکان ہے ۔چوں کے خواتین کی کشیدہ کاری کے کام میں بہت زیادہ شراکتداری رہی ہے، این ایچ ایف ڈی سی کو دویانگ جن خصوصی طورپرخواتین دویانگ جن کی اس شعبے میں کاروبار کے لئے حوصلہ افزائی کرنی چاہئے تاکہ دویانگ جن کو روزگار اور خود روزگار مل سکے ۔ دویانگ کو فلاح وبہبود کے لئے تمام وزارتوںاور محکموں کے درمیان تال میل ہونا چاہئے ۔
فیسٹ میں این ایچ ایف ڈی سی نے جو نئے اقدامات کئے ہیں،وہ درج ذیل ہیں:
این ایچ ڈی ایف سی سواولمبن کیندر ( این ایس کے ) :
این ایچ ایف ڈی سی نے پی ڈبلیو ڈی کی ہنر مندی کی ٹریننگ کے لئے ملک بھر میں پی ڈبلیو ڈی کے زیر ملکیت بہت چھوٹی ہنر مندی کے ٹریننگ مراکز قائم کرنے کے لئے پہل کی ہے ۔ ان این ایس کے میں تقریباََ 120 پی ڈبلیو ڈی سالانہ این ایس کے کو معیاری ہنر مندی کی ٹریننگ دینے کی صلاحیت ہوگی۔این ایس کے ، کے پی ڈبلیو ڈی مالک کو فی ماہ تقریباََ 20 ہزارروپے کمانے کی توقع ہے ۔
دلی اور اندور میں محفوظ کیب :
این ایچ ایف ڈی سی نے ساکھا کیب کے ساتھ انتظام کیا ہے، جہاں پی ڈبلیو ڈی کے زیر ملکیت تجارتی گاڑیوں کو خواتین ڈرائیور چلائیں گی تاکہ خواتین، بچوں اور سینئر شہریوں کو محفوظ ٹیکسی متبادل فراہم کی جاسکے ۔ اس طرح کے محفوظ کیب پہلے سے ہی نئی دلی اور اندور ائیر پورٹ میں چلائے جارہے ہیں ۔ ان گاڑیوں کی مالی اعانت این ایچ ایف ڈی سی کے ذریعہ اس کی اسکیم کے تحت کی جاتی ہے ۔
پینے کے محفوظ پانی کے ای – کارٹس :
این ایچ ایف ڈی سی نے حال ہی میں آر او واٹر ڈسپینسنگ وینڈنگ مشینوں سے لیس ای –کارٹس کو مالی مدد دینے پر اتفاق کیا ہے۔ یہ کارٹس کاغذ کےشیشوں میں پانی بیچیں گے تاکہ حفظان صحت کو برقراررکھا جاسکے ۔بھارت جل ای -کا رٹس کو چلانے میں مدد کر ے گا۔ ان کارٹس کے چلانے میں پی ڈبلیو ڈی مالک کے ماہانہ 10 ہزار سے 15 ہزار روپے تک کمانے کی توقع ہے ۔
پہلے ایکم فیسٹ میں ملک بھر کے دویانگ کاروباریوں اوردستکاروں کو مدعو کیا گیا ہے ،جس میں جموں وکشمیر سے لے کر پڈوچیری تک اور ناگالینڈ سے لے کر گجرات تک کی نمائندگی ہے ۔ فیسٹ میں جموں وکشمیر اور شمال مشرقی کی مختلف مصنوعات جیسے ہینڈی کرافٹ ، ہینڈ لوم ، کشیدہ کاری کے کام اور ڈرائی فروٹ پیش کئے گئے ہیں۔میلے کےدوران 17 ریاستوں / مرکز کے زیر انتظام خطوں کے تقریباََ 82 دویانگ کاروباری /دستکار اور تنظیمیں اپنی ہنرمندی کا مظاہرہ کررہی ہیں ۔ اپنی خوبصورت مصنوعات ، خدمات اور ہنر مندی کے مظاہرے کے ذریعہ ان کی نمائندگی ہورہی ہے۔
این ایچ ایف ڈی سی کا منصوبہ آن لائن فروخت کو فروغ دینے اور بڑے کارپوریٹ ہاؤسز کوشامل کرنے کے لئے آن لائن مارکیٹنگ پلیٹ فارم شروع کرنے کا ہے ۔ایکم فیسٹ اسٹال میں درج ذیل مصنوعات کے وسیع زمرے پیش کئے گئے ہیں۔
- گھروں کی سجاوٹ اورطرز زندگی ۔
- ٹیکسٹائل ۔
- اسٹیشنری اور ماحولیات دوست مصنوعات ۔
- پیکڈ فوڈ اور نامیاتی مصنوعات
- کھلونے اور تحفے ۔
- ذاتی لوازمات- جواہرات اور کلچ بیگ وغیرہ ۔
این ایچ ایف ڈی سی وزار ت برائے سماجی انصاف اورتفویض اختیارات کے معذور افراد (دویانگ جن) کو خودمختار بنانے کے محکمے کے تحت ایک اعلی ٰ کارپوریشن ہے جو 1997 سے کام کررہا ہے۔یہ ایک کمپنی کے طورپر اندراج شدہ ہے ، جو منافع کے لئے نہیں ہے اور دویانگ جن / معذور افراد (دویانگ جن / پی ڈبلیو ڈی ) کی معاشی باز آبادکاری کے لئے انہیں مالی مددفراہم کرتا ہے اور ان کے کاروبار کو برقرار رکھنے اور ان کی ترقی کے لئے انہیں بااختیار بنانے کے لئے ہنر مندی کے فروغ کے کئی پروگرام فراہم کرتا ہے ۔ دویانگ اور سماج کے حاشئے پر پڑے لوگوں کو بااختیار بنانے کے لئے این ایچ ایف ڈی سی نے ایک اور قدم اٹھایا ہے اوراس سال اس نے این ایچ ایف ڈی سی فاؤنڈیشن قائم کیا ہے ۔این ایچ ایف ڈی سی فاؤنڈیشن ان پرعزم سرمایہ کاروں کی مصنوعات کی مارکیٹنگ کے لئے ایک برانڈ اور پلیٹ فارم کی ترقی کے لئے کوششیں کررہا ہے ۔
۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰
م ن ۔ن ا۔رم
U-992
(Release ID: 1604965)
Visitor Counter : 110