وزارت خزانہ

سات ہزار آٹھ سو چھیانوے (7896) کروڑروپے کے ایک بڑے ریکٹ کا پردہ فاش کیا گیا جس میں 23فرضی کمپنیوں کا نیٹ ور ک ملوث تھا


دو ملزمین کو گرفتار کیا گیااور 14دن کی عدالتی حراست میں بھیجا گیا

प्रविष्टि तिथि: 03 MAR 2020 9:52AM by PIB Delhi

نئیدہلی  03مارچ 2020۔دلی کے مغربی کمشنریٹ کے تحت ٹیکس چوری کی روک تھام کرنے والے مرکزی ٹیکس کے ونگ کے افسران نے 7896کروڑروپے کے فرضی بلوں کے ایک ریکٹ کا پردہ فاش کیا ہے، جس میں  1709  کروڑروپے کے جعل سازی سے حاصل  کئے گئے قرضوں  کا پتہ چلا ہے ۔ یہ قرضے 23 فرضی کمپنیوں  کے ایک نیٹ ورک نے حاصل کئے تھے ۔ان کمپنیوں  نے فرضی طور پر اشیا خرید یں  اور  اور جعلی  بل بنائے ۔ اس سلسلے میں  29فروری 2020 کو دو افراد کو گرفتار کیا گیا۔ یہ ملزمین  کئی  فرضی کمپنیاں  بناکر ٹیکس چوری کررہے تھے۔ ان ملزمین نے بینک لین  دین کو قرض حاصل کرنے کے لئے استعمال کیا ۔ ان فرضی کمپنیوں کو خریداروں نے فرضی  بل دئے اور اشیا کو خریدے بغیر قرض حاصل کرلئے۔ان لوگوں کو ان کے موبائل فون ، کمپیوٹر اور غیر قانونی دستاویز کے ذریعہ  پکڑا گیا ۔ ان افراد نے سی جی ایس ٹی قانون 2017  کی دفعہ  132 (1) اور دفعہ 132 (1) (C )   کے تحت جرائم کا ارتکاب کیا ہے ۔ یہ قانونی کارروائی کئے جانے کے لائق ہیں  اور غیر ضمانتی جرائم ہیں۔ ان لوگوں کو دلی کے پٹیالہ ہاؤس کورٹ  کے چیف میٹرو پولیٹن مجسٹریٹ   نے 14دن کی عدالتی  حراست میں  بھیج دیا ہے  ۔اس سلسلے میں  مزید تحقیقات جاری ہے۔

 

۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰

م ن ۔ن ا۔رم

U-993


(रिलीज़ आईडी: 1604962) आगंतुक पटल : 145
इस विज्ञप्ति को इन भाषाओं में पढ़ें: Marathi , हिन्दी , English