محنت اور روزگار کی وزارت

جناب گنگوار نے آندھرا پردیش  کے کاکی ناڈا میں 100 بستروں والے ای ایس آئی اسپتال کا سنگِ بنیاد رکھا

प्रविष्टि तिथि: 26 FEB 2020 4:32PM by PIB Delhi

 

نئی دلّی  ، 26 فروری / محنت اور روز گار کے وزیر مملکت ( آزدانہ چارج ) جناب سنتوش کمار گنگوار نے بدھ   ( 26 فروری ، 2020 ء ) کو آندھرا پردیش  کے کاکی ناڈا میں 100 بستروں والے  ای ایس آئی  اسپتال  کا سنگِ بنیاد رکھا ۔ آندھرا پردیش حکومت کے اجرت اور روز گار  ، ٹریننگ اور فیکٹری  کے وزیر   جناب  گما نور جے رام ، اس تقریب کے مہمانِ خصوصی تھے ۔   کاکی ناڈا کی رکن پارلیمنٹ محترمہ  ونگا گیتا  وسواندھ نے تقریب کی صدارت کی ۔

          اس موقع  پر معزز  شخصیات  جناب پلی سبھاش  چندر بوس ، نائب وزیر اعلیٰ  اور محصول  ، اسٹامپ اور رجسٹریشن  کے وزیر ،  حکومت آندھرا پردیش   ، جناب پنپائی وسو روپ ، سماجی فلاح  و بہبود کے وزیر ، حکومت آندھرا پردیش  ، جناب کروسلا  کننا بابو ، زراعت اور  کو آپریشن  مارکیٹنگ فوڈ  پروسیسنگ  ، حکومت آندھرا پردیش ، محترمہ  سنکارا پوانی ، میئر ، کاکی ناڈا  میونسپل  کارپوریشن ، جناب چکالا  رام چندر راؤ  ، ایم ایل سی ، جناب دوارم پڈی چندر  سیکر ریڈی  ، رکن اسمبلی ، کاکی ناڈا   سِٹی  اور ڈاکٹر آر کے کٹاریا ، میڈیکل کمشنر ، ای ایس آئی ایس موجود تھے ۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0018KRF.jpg

          تقریب کے دوران محنت  اور روز گار  کے وزیر مملکت  ، حکومت ہند ( آزادانہ چارج )  جناب سنتوش کمار گنگوار نے  ہندوستان میں مزدوروں کی بہتر دیکھ بھال  اور خدمات فراہم کرنے کے لئے حکومت کے ذریعے کئے گئے متعدد اقدامات  کی جانکاری دی ۔ انہوں نےبتایا کہ ای  ایس آئی  اسکیم کے تحت تعاون کی شرحیں کم کی گئی ہیں اور اٹل بیمت ویکتی  کلیان یوجنا کو نافذ  کیا گیا ہے ۔

          آندھرا پردیش  کے اجرت اور روز گار ، ٹریننگ اور فیکٹری کے وزیر جناب گمانور جے رام نے  مرکزی حکومت کا شکریہ ادا کیا اور  اسپتال  کو چلانے میں   ریاستی حکومت   کے مکمل تعاون  کی یقین دہانی کرائی ۔ اس دوران موجود  دیگر اہم ہستیوں نے مرکزی حکومت  کی کوششوں  کا اعتراف کیا اور  ریاستی  حکومت کے تعاون  کی یقین دہانی کرائی ۔ اس پروجیکٹ  کے دو سال  میں پورا ہونے کی امید ہے ۔ ای ایس آئی سی کے اس اسپتال  کے بن جانے  کے بعد اسے چلانے  کے لئے  ریاستی  حکومت کو سونپ  دیا جائے گا ۔

کاکی ناڈا   ، آندھرا پردیش  میں ای ایس آئی اسپتال

          کاکی ناڈا میں ای ایس آئی  کے 100 بستروں والے اسپتال  کی تعمیر سات ایکڑ  علاقہ میں کی جائے گی  ، جس کے آس پاس  پوری طرح سے سر سبز و شادابی ہو گی اور اس کی تعمیر پر 101.54 کروڑ  روپئے کی لاگت آنے کا اندازہ ہے ۔ اسپتال  گراؤنڈ + 2 سطحوں  پر بنایا جائے گا ، جس میں رہائشی  کیمپس شامل ہو گا ۔ اسپتال میں سبھی جدید طبی  سہولیات  جیسے او پی ڈی ، وارڈز ، لیب اور ایمرجنسی  سہولت  دستیاب ہو گی ۔ یہ اسپتال  کاکی ناڈا اور  یانم  کی ضرورتوں  کو پورا کرے گی ۔ یہاں فی الحال 65000 آئی پی اور 2 لاکھ سے زائد مستفدین ہیں ۔

آندھرا پردیش  میں ای ایس آئی اسکیم

          آندھرا پردیش  میں 9 اکتوبر ، 1955 ء کو آغاز میں چار مرکزوں یعنی وجے واڑہ ، گنتور ، ویلورو اور وشاکھا پٹنم  کے ساتھ مرکز  کے اعتبار سے ای ایس آئی  اسکیم نافذ کی گئی تھی ۔ اس اسکیم کی بتدریج  طور پر 136 مرکزوں  تک توسیع کی گئی ۔ فی الحال ، یہ اسکیم آندھرا پردیش  کے 663 منڈلوں میں نافذ ہے ، جس میں 42880 سے زائد ملازمین ہیں ، 1290051 آئی پی اور 4339208 مستفدین ہیں ۔

          ای ایس  آئی اسکیم  کا نظم و انصرام آندھرا پردیش   میں ایک علاقائی دفتر ، دو ذیلی علاقائی دفاتر اور 22 شاخ دفاتر کے ذریعہ کیا جاتا ہے ۔ مستفدین  کو طبی خدمات چار ای ایس آئی ایس  اسپتالوں ، 3 تشخیصی  مراکز ، 78 ای ایس آئی ایس  ڈسپنسریز  ، 79  پینل کلینکوں اور 34 مراکز میں موبائل  ڈسپنسریوں  کے ذریعہ فراہم کی جاتی ہیں ۔

          دوسری  سطح اور  سپر اسپیشلٹی   علاج کرنے کے لئے سبھی اضلاع اور اہم مراکز   میں 38 نجی اسپتالوں کے ساتھ معاہدے کئےگئے ہیں ۔

ہندوستان میں ای ایس آئی اسکیم

          ایمپلائیز اسٹیٹ  انشورنس  کارپوریشن  ایک سماجی سکیورٹی تنظیم ہے ، جو ملازم  کو چوٹ لگنے ،  بیمار ہونے جیسی  ضرورتوں کے وقت معقول طبی  نگہداشت اور  موت کی صورت میں نقدی فوائد جیسے جامع سماجی سکیورٹی  فوائد  فراہم کرتی ہے ۔  اسی ایس آئی ایکٹ  ان عمارتوں / اداروں میں نافذ ہے، جہاں  10 یا اس سے زیادہ  ملازمین کام کرتے ہیں  ۔ جن ملازمین کو ایک ماہ میں 21 ہزار روپئے تک  تنخواہ  ملتی ہے یا ای ایس آئی ایکٹ کے تحت وہ صحت بیمہ کور اور دیگر فوائد  کے حقدار ہیں ۔ یہ قانون ملک بھر  کی 10.33 لاکھ  کار خانوں اور اداروں  پر نافذ  ہوتا ہے ، جس سے ملازمین کی تقریباً  3.43 کروڑ گھرانے  مستفید ہو رہے ہیں ۔ اس وقت ای ایس آئی اسکیم سے  مستفید ہونے والوں کی کل آبادی 13.32 کروڑ ہے ۔

          1952 ء میں اپنے قیام سے لے کر  ای ایس آئی  کارپوریشن  نے اب تک 154 اسپتال  ، 1500/148 ڈسپنسریز / آئی ایس ایم اکائیاں، 815 شاخ / ادائیگی دفاتر اور 63 علاقائی  اور ذیلی علاقائی دفاتر قائم کئے ہیں ۔

  

 ( م ن  ۔    ن ا      ۔ ع ا  )     

U. No.943


(रिलीज़ आईडी: 1604601) आगंतुक पटल : 167
इस विज्ञप्ति को इन भाषाओं में पढ़ें: English , हिन्दी