ا قتصادی امور کی کابینہ کمیٹی

اقتصادی امور سے متعلق کابینہ کمیٹی ( سی سی ای اے ) نے قومی ٹیکنیکل ٹیکسٹائل مشن قائم کرنے کو اپنی منظوری دی

Posted On: 26 FEB 2020 3:41PM by PIB Delhi

 

نئی دلّی  ، 26 فروری / وزیر اعظم  جناب نریندر مودی  کی صدارت میں  اقتصادی امور سے متعلق  کابینہ کمیٹی ( سی سی ای اے ) نے 1480 کروڑ روپئے کے کل اخراجات سے ایک قومی ٹیکنیکل ٹیکسٹائل مشن قائم کرنے کو اپنی منظوری دی ہے ۔ اس کا مقصد ٹیکنیکل ٹیکسٹائل میں ملک کو عالمی لیڈر کا درجہ دلانا ہے ۔ اس  مشن کو  مالی برس 20-2021 ء سے لے کر 24-2023 ء تک کی مدت کے دوران چار برسوں میں لاگو کیا جائے گا ۔

          ٹیکنیکل ٹیکسٹائل  ایک مستقبل کے   ٹیکسٹائل کا  بہترین جزو ہے  ، جس کا استعمال  زراعت  ، سڑک  ، ریلوے ٹریک  ، کھیل کود کے جوتوں  ، صحت سے لے کر بلیٹ پروف جیکٹ  ، فائر پروف جیکٹ   ، اعلیٰ سطح کے  کومبیٹ  گیئر  اور  اسپیس ایپلی کیشن  پر  مشتمل  مختلف  ایپلی کیشنوں کے لئے   کیا جائے گا ۔ 

          یہ مشن  درج ذیل 4 اجزاء پر   مشتمل ہیں :

( الف  ) ۔ پہلا جزو  ( تحقیق ، اختراع اور ترقی ) 1000

 کروڑ روپئے کے اخراجات سے  ۔ یہ جزو  ( 1 ) کاربن فائبر  ،  ارامڈ فائبر ، نائلون فائبر اور اس کے مرکبات  میں جدید ترین ٹیکنا لوجیکل مصنوعات کے مقصد کے ساتھ  فائبر کی سطح پر  بنیادی ترقی  ، ( 2 ) جیو ٹیکسٹائل ، ایگرو ٹیکسٹائل ، میڈیکل ٹیکسٹائل ، موبائل ٹیکسٹائل ، اسپورٹس ٹیکسٹائل میں تحقیق پر منی ایپلی کیشن  اور بایو ڈی گریڈیبل    ٹیکسٹائل کی ترقی  ۔

          بنیادی تحقیقاتی سرگرمیاں مختلف قسم کے وسائل  پر  مبنی ہوں گی اور اس کو  سینٹر فار  سائنٹفک اینڈ انڈسٹریل ریسرچ  ( سی ایس آئی آر ) لیباریٹریوں ، انڈین انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنا لوجی ( آئی آئی ٹی ) اور  دیگر سائنٹفک / انڈسٹریل     / اکیڈمک  لیبا ریٹریز  کے مختلف   مراکز پر  انجام دیا جائے گا ۔  ایپلی کیشن پر مبنی ریسرچ   کو سی ایس آئی آر ، آئی آئی ٹی  ، انڈین ریلویز  کے تحت  ریسرچ ڈیزائن اینڈ اسٹینڈرڈس آرگنائزیشن   ( آر ڈی ایس او )  ، انڈین کونسل آف ایگریکلچرل ریسرچ   ( آئی  سی اے آر ) ، ڈیفنس  ریسرچ  اینڈ ڈیولپمنٹ آرگنائزیشن ( ڈی آر ڈی او ) ، نیشنل  ایرو ناٹیکل  لیباریٹری  ( این اے ایل )  ، انڈین روڈ ریسرچ انسٹی ٹیوٹ ( آئی آر آر  آئی ) اور  اسی طرح کے دیگر  سرکردہ لیبا ریٹریوں   میں  انجام دیا جائے گا ۔

( ب ) دوسرا جزو  ( فروغ اور  بازار کی ترقی  )

انڈین ٹیکنیکل ٹیکسائل جزو کا تخمینہ  اخراجات 16 بلین امریکی ڈالر  ہے  ، جو کہ 250 بلین امریکی ڈالر کے عالمی ٹیکنیکل ٹیکسٹائل بازار کا تقریباً 6 فی صد ہے ۔ ہندوستان میں ٹیکنیکل ٹیکسٹائل کی سطح  کم ہے ۔ یہ ترقی یافتہ ممالک میں  30 تا 70 فی صد کے مقابلے   ہندوستان میں  5 تا 10 فی صد  کے درمیان ہے  ۔ اس مشن کا مقصد   سالانہ 15 تا 20 فی صد کی اوسط شرح ترقی  قائم کرنا  اور  سال 2024ء تک  گھریلو  بازار کے  ہجم کی سطح کو   40 سے 50 بلین امریکی ڈالر تک لے جانا ہے ۔  اس  عمل کو   بازار کی ترقی  ، بازار کا فروغ  ، بین الاقوامی تکنیکی اشتراک و تعاون    ، سرمایہ کاری  کو فروغ دینے اور میک اِن انڈیا اقدامات کے ذریعے انجام دیا جائے گا ۔ 

( ج ) تیسرا جزو ( بر آمدات کا فروغ )

          اس جزو کا مقصد ٹیکنیکل ٹیکسٹائل  کی بر آمدات کو فروغ دینا ہے اور اسے  موجودہ سالانہ  ویلیو تقریباً 14000 کروڑ روپئے سے بڑھا کر 22-2021 ء تک 20000 کروڑ روپئے کرنا  اور   24-2023 ء تک سالانہ  ٹیکنیکل ٹیکسٹائل کی بر آمدات میں 10 فی صد کی اوسط شرح ترقی کو یقینی بنانا ہے ۔  ٹیکنیکل ٹیکسٹائل کے لئے   بر آمدات کو فرو غ دینے سے متعلق  ایک کونسل   قائم کی جائے گی  تاکہ  موثر اشتراک و تعاون کیا  جا سکے اور  بر آمدات کو فرو غ دینے سے متعلق  سرگرمیوں کو اس کے تحت انجام دیا جا سکے ۔

( د  ) چوتھا جزو ( تعلیم ، تربیت  اور ہنر مندی کی ترقی )

          ملک میں  ٹیکنا لوجی کی سطح پر چیلنج سے بھر پور اور ٹیکنیکل ٹیکسٹائل کی تیزی کے ساتھ ترقی کو پورا کرنے کے لئے تعلیم  ، ہنر مندی کی ترقی  اور وافر مقدار میں انسانی وسائل کی دستیابی  مناسب   تعداد میں  موجود نہیں ہے ۔  یہ مشن اعلیٰ انجینئرنگ   اور ٹیکنا لوجی کی سطح پر   ٹیکنا لوجیکل ٹیکسٹائل  اور اس کی  ایپلی کیشن سے متعلق    ٹیکنیکل تعلیم کو فروغ دے گا ۔  اس میں  انجینئرنگ   ، میڈیکل ، زراعت  ، ایکوا کلچر اور  ڈیری  جیسے شعبے شامل ہیں ۔   ہنر مندی کے فروغ کو   ترقی دی جائے گی اور  اعلیٰ ترین سطح پر ہنر مند افرادی قوت کے  وسائل کو  وافر مقدار میں    ترقی دی جائے گی  تاکہ  نسبتاً جدید ترین  ٹیکنیکل ٹیکسٹائل مینو فیکچرنگ یونٹوں کی ضروریات کو پورا کیا جا سکے ۔ 

  • یہ مشن  ملک کے مختلف  فلیگ شپ  مشنوں اور پروگراموں بشمول   اسٹریٹیجک  شعبوں میں  ٹیکنیکل  ٹیکسٹائل   کے استعمال  پر اپنی  توجہ  مرکوز  کرے گا ۔ زراعت ، ایکوا کلچر ، ڈیری اور مرغی پالن ، جل جیون  مشن ، سووچھ بھارت مشن اور آیوشمان  بھارت میں ٹیکنیکل  ٹیکسٹائل  کا استعمال  ملک کی معیشت  پانی اور  مٹی کے تحفظ  ، بہتر زرعی پیداوار اور فی ایکڑ کسانوں  کی اضافہ شدہ آمدنی میں  مجموعی  بہتری لے کر آئے گا ۔  اس کے علاوہ ، ملک میں مینو فیکچرنگ  کو فروغ حاصل ہو گا اور بر آمداتی  سرگرمیوں کو بڑھاوا ملے گا  ۔ شاہراہوں  ، ریلویز  اور بندر گاہوں  میں جیو ٹیکسٹائل  کے استعمال     سے مستحکم  بنیادی  ڈھانچہ ، رکھ رکھاؤ کی لاگت میں کمی اور بنیادی  ڈھانچے  کے اثاثے  کی میعاد میں  بہتری آئے گی ۔
  • اس مشن  کے تحت  جدید انجینئرنگ  / ٹیکنا لوجی / سائنس  معیاروں  اور گریجویٹس  کے درمیان  اختراع  کو فروغ دیا جائے گا ۔ ساتھ ہی  اختراع اور افزائش  کے مراکز قائم کئے جائیں گے اور اسٹارٹ اپ اور  وینچرس  کو فروغ دیا جائے گا ۔
  • تحقیق  کا ذیلی جزو  بایا ڈی گریڈیبل  ٹیکنیکل  ٹیکسٹائل   مٹیرئلس کی ترقی بالخصوص  ایگرو  ٹیکسٹائل  ، جیو ٹیکسٹائل  اور میڈیکل  ٹیکسٹائل   کی ترقی  پر اپنی توجہ  مرکوز کرے گا ۔ اس سے طبی  اور حفظان صحت  فضلات کے محفوظ  طریقے سے  نپٹارہ پر زور  دینے کے ساتھ  استعمال  شدہ ٹیکنیکل  ٹیکسٹائل  کی ماحولیاتی  اعتبار سے پائیدار  نپٹارہ  کے لئے مناسب آلات  تیار کئے جائیں گے ۔ 
  • اس تحقیقی سرگرمی  کا ایک دوسرا اہم ذیلی  جزو بھی ہے ، جس  کا مقصد  ٹیکنیکل  ٹیکسٹائل   کے لئے گھریلو   مشینری اور پروسیس آلات کی ترقی   ہے تاکہ  میک ان انڈیا   کو فروغ دیا جا سکے  اور سرمایہ  آلات کے ذریعے   انڈسٹری میں مسابقت  کا جذبہ پیدا کیا  جاسکے ۔
  • متعلقہ  شعبے میں ایک سرکردہ  ماہر کی صدارت میں ٹیکسٹائل کی وزارت میں ایک مشن ڈائریکٹوریٹ  قائم  کیا جائے گا ۔ اس مشن ڈائریکٹوریٹ  میں کوئی مستقل  ملازم نہیں رہے گا اور مشن کے مقصد  کے لئے کوئی  عمارت قائم نہیں کی جائے گی ۔ یہ مشن چار برس  کی مدت کے بعد ختم ہونے کے مرحلے میں   منتقل ہو جائے گا ۔

  

۔۔۔۔۔۔۔۔۔ 

U. No. 935



(Release ID: 1604479) Visitor Counter : 175


Read this release in: English , Hindi , Marathi , Bengali