صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت

ایچ 1 این 1 وائرس کے سبب سوائن فلو سے سپریم کورٹ کے ججوں کے متاثر ہونے کے بعد وزارتِ صحت کے ذریعے کئے گئے اقدامات

Posted On: 25 FEB 2020 3:34PM by PIB Delhi

 

نئی دلّی  ، 25 فروری / سپریم کورٹ کے  5 جج سوائن فلو   سے  متاثر ہو گئے  ہیں ۔  سوائن فلو   ایچ 1 این 1 وائرس کے سبب ہوتا ہے ۔  سپریم کورٹ میں حالات سے نمٹنے کے لئے   صحت اور  خاندانی بہبود کی وزارت  ، حکومت ہند  کے ذریعے  درجِ ذیل احتیاطی اقدامات فوری طور پر کئے گئے ہیں :

  • سپریم کورٹ کے احاطے میں سی جی ایچ ایس کے  فرسٹ ایڈ پوسٹ  ( ایف اے پی )  کو مضبوط بنایا گیا ہے ۔
  • پروٹوکول کے مطابق  سبھی  ججوں کے لئے  علاج کا بندوبست  کیا گیا ہے ۔  ججوں  کے  رابطے میں آنے والے  اُن کے  اہلِ خانہ  کے اراکین سمیت  سبھی کا  مرض مخالف  علاج  کیا گیا ۔ 
  • سبھی  پانچ ججوں کو گھر میں علیحدہ رکھا گیا ہے  ۔ ان میں سے 3 ججوں نے  اپنا  کام شروع کر دیا ہے اور 2 گھر کے اندر  نگرانی میں ہیں اور   وہ صحت مند ہو رہے ہیں ۔
  • عدلیہ کے کمروں اور رہائشی  علاقوں کی صفائی  کی گئی ہے ۔ 
  • تمام متعلقہ لوگوں کے  درمیان  احتیاطی اقدامات  کے سلسلے میں  بیداری پھیلائی گئی ہے ۔ 

صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت کل 26 فروری ، 2020 ء کو بار کونسل کے    دفتر میں وکیلوں  اور دیگر  عملے کے اراکین کے لئے ایچ 1 این 1 صحت مندی ورک شاپ   کا انعقاد کرے گی   ۔ 

حالانکہ ایچ 1 این 1 ایک موسمی  انفیکشن ہے ، جو عام طور سے ہر سال  2 بار  ( ایک بار جنوری سے مارچ تک ) اور ( دوسری بار  جولائی سے ستمبر تک ) ہوتا ہے ۔ سبھی سے گزارش کی جاتی ہے کہ وہ احتیاطی تدابیر  اختیار کریں  ، جیسے کھانستے  وقت اپنی ناک اور منہ کو ٹشو پیپر  / رومال سے ڈھک  کر رکھیں ۔  اکثر اپنے ہاتھ صابن اور پانی سے دھوئیں ، بھیڑ بھاڑ سے بچیں ، آنکھوں ، ناک  نیز منہ کو   چھونے سے پرہیز کریں ۔  اگر آپ کو کھانسی ، زکام  / کَف   ہے تو بھیڑ بھاڑ والی جگہوں سے دور رہیں ، کافی پانی پئیں ، اچھی نیند سوئیں   ، کوئی بھی علامت   نظر آئے تو  فوری طور پر  نزدیکی  عوامی سہولتی مراکز  سے  رابطہ  قائم کیا جا سکتا ہے ۔ 

  

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 ( م ن  ۔    م ع     ۔ ع ا  )    

U. No. 908



(Release ID: 1604339) Visitor Counter : 137


Read this release in: Hindi , English , Marathi , Bengali