وزارت اطلاعات ونشریات

بھارت نے اپنے بین الاقوامی ہم منصب ملکوں کے ساتھ فلموں میں کو-پرڈکشن اور اشتراک کے موقع تلاش کیے

Posted On: 24 FEB 2020 10:36AM by PIB Delhi

نئی  دہلی۔24؍فروری۔اطلاعات ونشریات کی وزارت کی فلموں سے متعلق جوائنٹ سکریٹری   محترمہ ٹی سی اے کلیانی ، فلم فیسٹولس کے ڈائریکٹوریٹ کے ایڈیشنل ڈی جی جناب چیتنیہ پرساد  سمیت بھارتی وفد کے ارکان نے یوروپی فلم مارکٹ ای ایف ایم کے نمائندوں سے ملاقات کی۔ وفد اور ای ایف ایم کے نمائندوں نے بھارت کے 51ویں  بین الاقوامی فلم فیسٹول کی اہمیت کے بارے میں وسیع بات چیت  کی۔ بات چیت میں حکومت ہند کے حالیہ پالیسی اقدامات کو شامل کیا گیا تاکہ فلم سازی میں آسانی پیدا کرنے کے دفتر پر ایک ہی جگہ سے  تمام  اجازتوں کی سہولت سمیت فلم سازی کو آسان بنانے کو یقینی بنایا جاسکے۔ بات چیت میں بھارت میں فلموں کی شوٹنگ کیلئے  آن لائن درخواست دینے کیلئے ویب پورٹل www.ffo.gov.in  کو بھی شامل کیا گیا۔

بعد میں دن میں بھارتی وفد نے یوروپی فلم مارکٹ ای ایف ایم کے ڈائرکٹر جناب مٹھیجس ووٹر نول سے ملاقات کی۔ جناب نول نے کہا کہ ای ایف ایم کے متعلقہ فریق  بھارت کے 51ویں بین الاقوامی فلم فیسٹول میں شرکت  پر سرگرمی سے غور وخوض کریں گے۔ انہوں نے اس بات کو بھی اجاگر کیا کہ اس شرکت سے بھارتی فریقوں  اورصنعت  کے درمیان برلی نالے  کے مستقبل کے ایڈیشنز میں مزید سرگرم بات چیت کے لئے راہ ہموار ہوگی۔

رین ڈانس اور ایڈن برگ فلم فیسٹولز کے نمائندوں نے بھارت کے بین الاقوامی فلم فیسٹول 2020 میں مستقبل میں اشتراک کے موقع کے بارے میں بات چیت کی اور اپنے مشہور ومعروف فیسٹولز میں بھارتی فلموں کے دکھائے جانے پر مل کر کام کرنے پر بھی بات چیت کی۔ ایم آئی ایف اے کی سربراہ محترمہ این کریناز نے آئی ایف ایف آئی 2020 کے لئے اپنی شرکت  اور حمایت کی پیشکش کی۔ کرئیٹو یوروپ میڈیا کے نمائندوں نے بھارت کے ساتھ کام کرنے کیلئے اپنی دلچسپی کا اظہار کیا اور بھارت یوروپی کو -پروڈکشن   معاہدں اور ترغیبی اسکیموں وغیرہ کے بارے میں پیش رفت کے واقعات پر بات چیت کی۔

بھارت اور جرمنی کے درمیان کو-پروڈکشن پر بات چیت کو آگے بڑھاتے ہوئے جناب سنیل دوشی کے ایلائنس میڈیا  اور جرمنی  کی پلوٹو فلم کے درمیان حصہ داری کی کامیابی کی کہانی ’’دی برا‘‘  کی تقسیم اور پروڈکشن کاذکر کیا گیا۔ معروف فلم ڈائرکٹر کی ہدایت میں بنی  ویت ہیلمر نے بھی آئی ایف ایف آئی  2018 میں شرکت کی تھی۔ ’’ہمیں جناب سنیل دوشی کی قیادت میں ایلائنس میڈیا   میں شرکت  پر بیحد خوشی ہے کہ ہماری مشہور فلم ’دی برا‘ کی تقسیم اور ایڈپٹیشن کی جارہی ہے‘‘۔ یہ بات جرمنی کے پلوٹو فلمز نے کہی۔

اطلاعات ونشریات کی وزارت بھارتی صنعت کی کنفیڈریشن کے ساتھ ملکر  برلن بین الاقوامی فلم فیسٹول 2020 میں شرکت کررہی ہے جس کا انعقاد جرمنی کے شہر برلن میں 20 فروری 2020 کو کیا جارہا ہے۔ فیسٹول میں ایک بھارتی پویلین بھی قائم کیا گیا ہے۔ یہ پویلین  بیرون ملک مارکٹ میں بھارتی سنیما کو مقبول بنانے اور تجارت کے نئے موقعوں کو آسان بنانے کے مقصد سے قائم کیا گیا ہے۔

 

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

U-885



(Release ID: 1604130) Visitor Counter : 104


Read this release in: English , Marathi , Hindi , Tamil