ریلوے کی وزارت
ہندی زبان میں ریلوے صارفین کے ساتھ بات چیت کرنے کیلئے آن لائن چیٹ بوٹ ‘ آسکدِشا’ کو جدید تربنایاگیا
آرٹفیشیئل انٹلی جنس پر مبنی آسک دشا چیٹ بوٹ کو آئی آر سی ٹی سی کے ذریعہ فراہم کی جانے والی متعدد خدمات سے متعلق انٹرنیٹ پر ریلوے مسافروں کے سوالات کے جوابات دینے کے لئے تیار کیا گیا ہے
Posted On:
21 FEB 2020 5:10PM by PIB Delhi
نئی دہلی،21؍فروری،ریلوے کے ذریعے فراہم کی جانے والی متعدد خدمات سے متعلق انٹرنیٹ پر ریلوے مسافروں کے سوالات کے جوابات دینے کےلئے انڈین ریلویز نے اکتوبر 2018 میں ویب سائٹ www.irctc.co.in اوراپنی سرکاری سیکٹر کی کمپنی انڈین ریلویز کیٹرنگ اینڈ ٹورزم کارپوریشن لمیٹیڈ (آئی آر سی ٹی سی) کی سیاحتی ویب سائٹ www.irctctourism.com کے صارفین کے فائدے کے لئے آرٹیفیشئل انٹلی جنس پر مبنی ‘ آسک دِشا’ چیٹ بوٹ متعارف کرایا تھا۔
آسک دشا چیٹ بوٹ کو ابتدا میں انگریزی زبان میں شروع کیا گیا تھا۔ تاہم صارفین کو فراہم کی جانے والی خدمات میں اضافہ کرنے اور چیٹ بوٹ کے خدمات کو مزید مستحکم کرنے کے لئے آئی آر سی ٹی سی نے اب ہندی زبان میں اپنے صارفین سے بات چیت کرنے کے لئے تیار کیا ہے۔ آسک دشا چیٹ بوٹ کی یہ خدمات ای-ٹکٹنگ سائٹ www.irctc.co.in پر بھی دستیاب ہیں۔ ریلوے کے صارفین اب ہندی زبان میں اپنی آواز کے ساتھ ساتھ لکھ کر بھی آسک دشا سے ا پنے سوالات کر سکتے ہیں
اوسطا روزانہ کی بنیاد پر ہندی زبان میں آسک دِشا کے ذریعے تقریباً 3 ہزارسوالوں کے جوابات دیئے جاتے ہیں اور اس کی تعداد میں رو زبروز اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔ اس سے یہ بھی واضح ہوتا ہے کہ صارفین نے نئے فیچر کو قبول کر لیا ہے۔ آئی آر سی ٹی سی کا مستقبل قریب میں مزید کئی اضافی خصوصیات کے ساتھ مزید زبانوں میں آسک دِشا کو شروع کرنے کا منصوبہ ہے۔
چیٹ بوٹ ایک خصوصی کمپیوٹر پروگرام ہے، جس کو صارفین کے ساتھ بات چیت کے لئے بالخصوص انٹرنیٹ پر بات چیت کرنے کے لئے تیار کیا گیا ہے۔ آئی آر سی ٹی سی کے ذریعے اپنی نوعیت کے پہلے اقدام کا مقصد ریلوے مسافروں کو فراہم کی جانے والی متعدد خدمات سے متعلق صارفین کے سوالوں کے جوابات کے ذریعے صارفین کی رسائی میں آسانی فراہم کرنا ہے۔ اس کی ابتدا سے 150 ملین سے زائد مسافروں کو آسک دِشا سے10بلین گفتگو کے ساتھ فائدہ حاصل ہوا ہے۔ لوگوں نے ٹکٹ ریزرویشن، ٹکٹ کی منسوخی، ریفنڈ کی تازہ ترین صورتحال، کرایہ، پی این آر کا پتہ لگانےاور موجودہ صورتحال کی جانکاری ، ٹرین کے چلنے کی کیفیت، آرام کرنے والے کمروں اور سیاحتی پروڈکٹس سے متعلق سوالات پوچھے۔
۰۰۰۰۰۰۰۰
(م ن- م ع -ک ا)
U- 875
(Release ID: 1604000)
Visitor Counter : 127