صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت

ڈاکٹر ہرش وردھن نے سینئر عہدیداروں کے ساتھ نوویل کورونا وائرس (کوویڈ-19) کے لئے کئے گئے اقدامات اور تیاریوں کا جائزہ لیا

Posted On: 21 FEB 2020 5:19PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی،21؍فروری،صحت اور خاندانی بہبود کے مرکزی وزیر  ڈاکٹر ہرش وردھن نے  آج یہاں  اپنے وزارت کے سینئر عہدیداروں کے ساتھ  نوویل کورونا وائرس  (کوویڈ-19)  کے پھیلنے  سے پیدا ہونے والی صورت حال سے نمٹنے  کیلئے  اب تک اٹھائے گئے اقدامات  اور  تیاریوں کا جائزہ لیا۔

مرکزی  وزیر صحت کو مطلع کیا گیا ہے کہ  مرکز کی سطح پر  متعلقہ وزارتوں کے ساتھ قریبی تال میل سے  کئی احتیاطی اقدامات  اٹھائے گئے ہیں۔ صحت اور خاندانی  بہبود  کے سکریٹری  نے  یہ بھی بتایا کہ  ریاستوں کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ  اس وبا  کی جانچ اور نگرانی  سے متعلق معلومات  کو  پوری طرح درست طور پر  اور بر وقت  ویب پورٹل پر  اپ لوڈ کریں، جو  قومی سطح پر  بر وقت  اس مرض سے متاثرہ افراد کی نگرانی  کے لئے خصوصی  طور پر تیا ر گیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ  ریاستوں ؍ مرکز کے زیر انتظام علاقوں نے بتایا ہے کہ  کسی بھی  ناخوشگوار صورت حال  کی نگرانی کے لئے  خصوصی نگراں ویب پورٹل  کو استعمال کیا جارہا ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ ریاستوں ؍ مرکز کے زیر انتظام علاقوں نے  اطلاع دی ہے کہ  کسی بھی ناخوشگوار  صورت حاصل سے بچنے کے لئے  مرکزی حکومت کے ذریعے  جاری کردہ پروٹوکول اور رہنما خطوط  پر عمل کیا جارہا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ  وافر مقدار میں  ذاتی تحفظ کے سازو سامان  اور  ماسک وغیرہ خریدے گئے ہیں۔ وزارت کے سکریٹری  نے یہ بھی بتایا کہ  ریاستوں ؍ مرکز کے زیر انتظام علاقوں  کے ساتھ ساتھ  مرکزی حکومت  کی متعلقہ وزارتوں  اور محکموں  کی تیاریوں کا  ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے  مسلسل  جائزہ لیا جارہا ہے۔

 ڈاکٹر ہرش وردھن  کو یہ بتایا گیا  کہ  فی الحال  تمام 21 ہوائی اڈوں  ، 12  بڑی اور  65  چھوٹی بندرگاہوں  اور سرحدی کراسنگ  پر  مسافروں کی جانچ کی جارہی ہے۔ اب تک  3835 پروازون کے  397148  مسافروں کی جانچ کی گئی ہے۔ اب تک  2707  نمونوں کی جانچ کی گئی ہے جس میں صرف  تین  افراد کے نمونوں   (کیرالہ کے)   میں  وائرس کا اثر  پایا گیا ہے۔ جبکہ تین نمونوں کو  اسپتال سے  چھٹی دے دی گئی ہے اور ان کو گھروں میں الگ تھلگ رکھا جارہا ہے۔ ووہانگ شہر سے لائے گئے تمام بھارتی شہریوں کی جانچ میں  کوویڈ-19  نہیں پایا گیا ہے اور وہ  اپنے اپنے گھروں کو  واپس چلے گئے ہیں۔ فی الحال 34 ریاستوں  ؍ مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں  21805  افراد  کی نگرانی کی  بیماریوں کے مربوط نگرانی پروگرام (آئی ڈی ایس پی)  کے نیٹ ورک کے تحت  نگرانی کی جارہی ہے۔

ڈاکٹر ہرش وردھن نے  تمام ریاستوں پر زور دیا ہے کہ وہ  پوری طرح چوکس رہیں چاہئے ملک میں  کسی بھی نئے  وائرس سے متاثرہ  مریض کی اطلاع  نہ ملے۔ انہوں نے ریاستوں کو یہ بھی مشورہ دیا کہ وہ ذاتی صفائی ستھرائی کے ذریعے وائرس سے محفوظ رہنے کے لئے عوام میں بیداری پیدا کرنے کے اقدامات میں اضافہ کریں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۰۰۰۰۰۰۰۰

(م ن-وا- ق ر)

U-873


(Release ID: 1603971) Visitor Counter : 104


Read this release in: English , Hindi , Bengali