وزارت دفاع

وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے دہلی کینٹ میں تھل سینا بھون کا سنگ بنیاد رکھا

Posted On: 21 FEB 2020 3:37PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی،21؍فروری،وزیر دفاع جناب راج  ناتھ سنگھ نے آج دہلی کینٹ میں فوج کے نئے صدر دفتر  ’’تھل سینا بھون‘‘ کا سنگ بنیاد رکھا۔ اس موقع پر سپاہیوں سے خطاب کرتے ہوئے جناب راج ناتھ سنگھ نے کہا کہ فوج  کے ساتھ ساتھ فوجی امور کے محکمے  کے تمام  شعبے  ایک ہی چھت کے نیچے آجائیں گے اور دفاع سے متعلق  امور   سے  مؤثر  طور پر  نمٹنے کے علاوہ اجتماعی طور پر قومی سکیورٹی  کے لئے  کام  کیا جاسکے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ نئی عمارت  گراں قدر وسائل کی بچت  میں   اہم رول ادا کرے گی اور  انتظامی امور  میں تعاون کرے گی۔ وزیر دفاع نے نئی عمارت کے سنگ بنیاد کو  اس تحریک کا وسیلہ قرار دیا جو ملک کے عوام کو  ہمارے سپاہیوں کے ذریعے  دی گئی قربانیوں کو یاد  دلائے گی۔

جناب راج ناتھ سنگھ نے  ملک کی تعمیر کے تئیں مسلح افواج  کے اہلکاروں  کے گراں قدر  تعاون  کو یاد کرتے ہوئے کہا کہ بھارت  مسلح افواج کے سپاہیوں کے ذریعے  دی گئی قربانیوں  کی وجہ سے آج  سب سے طاقتور ملک کے طور پر ابھرا ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ نئی عمارت  نہ صرف  فوج کے اہلکاروں  اور سول ڈیفنس کے عملے کے لئے  ایک قلعہ ثابت ہوگی بلکہ  عوام کو  نئے جوش ولولے کے  ساتھ  نئے اہداف حاصل کرنے کے لئے تحریک بھی دے گی۔

وزیر دفاع نے  مسلح افواج کے درمیان  اشتراک اور  تال میل  کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ  چیف آف ڈیفنس اسٹاف  کی تقرری اور  فوجی امور کے محکمے  کی تشکیل  اس سلسلے میں اٹھائے گئے اقدامات میں شامل ہیں۔ انہوں نے اس اعتماد کا اظہار کیا کہ یہ اشتراک  ملک کی فوجی صلاحیتوں میں اضافہ کرنے میں مدد دے گی اور  دفاع سے متعلق امور  سے نمٹنے میں زیادہ تال میل پیدا ہوگا۔

39 ایکڑ کے رقبے میں مجوزہ عمارت  کو ایک  کثیر منزلہ  سبز عمارت  کے طور پر  تیار کیا جائے گا جس میں مربوط مسکن کے تجزئے کے لئے  گرین ریٹنگ  کا طریقہ اپنایا جائے گا۔ آفس کمپلیس اور پارکنگ کے لئے 7.5 لاکھ مربع میٹر  رقبے میں تعمیر کی جائے گی۔

اس عمارت میں ، جس کے 5 سال میں مکمل ہونے کی امید ہے، سکیورٹی  کے اہلکاروں کے لئے رہائشی کمپلیس اور  دفاتر  کے علاوہ بنیادی سہولیات موجود ہوں گی۔فوج اور  سول  کے تقریبا   1700 افسران اور  1300  ذیلی عملے کو  نئی عمارت میں  رکھا جائے گا۔ فی الحال فوج کا صدر دفتر  ساؤتھ بلاک میں  سینا بھون ، آر کے پورم کے ہٹ مینٹس ایریا ، شنکر وہار اور دیگر علاقوں میں  پھیلا ہوا ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۰۰۰۰۰۰۰۰

(م ن-وا- ق ر)

U-868


(Release ID: 1603951) Visitor Counter : 124
Read this release in: English , Hindi , Bengali