یو پی ایس سی

انجینئر نگ سروسز (ابتدائی) امتحان 2020 کے نتائج کااعلان

Posted On: 20 FEB 2020 6:37PM by PIB Delhi

نئی دہلی، 21  فروری / یونین پبلک  سروس کمیشن( یوپی ایس سی) کے ذریعہ 5 جنوری 2020 کو منعقدہ انجینئرنگ سروسز( ابتدائی) امتحان 2020 کے تحریری  حصے کے نتیجے کی بنیاد پر درجہ ذیل رول نمبر والے امیدواروں کو انجینئرنگ سروسز(مین) امتحان 2020 کااہل قرار دیا گیا ہے۔یہ نتیجہ یوپی ایس سی کی ویب سائٹ https://upsc.gov.in. پر بھی دستیاب ہے۔

ان امیدواروں کی امیدواری امتحان کے تمام مرحلوں میں مقررہ اہلیت کی شرائط پوری کرنے پر خالصتاً عارضی ہے۔  اہل قرار دیئے جانے والے امیدواروں کو 28 جون 2020 کو منعقد کئے جانے والے انجینئرنگ سروسز ( مین) امتحان 2020 میں بیٹھنا ہوگا۔ اہل قرار دیئے جانے والے امیدواروں کو مشورہ دیاجاتا ہے کہ وہ کمیشن کے ذریعہ جاری کئے گئے  ایگزامیشن نوٹس نمبر 01/2020۔ ای این جی جی  بتاریخ 25 ستمبر  20219  اور  ریلوے کی وزارت  کے ذریعہ جاری کردہ انجینئرنگ سروسز امتحان 2020 کے قوانین بھی دیکھیں۔ جو کہ کمیشن کی ویب سائٹ پر دستیاب ہیں۔  امیدوار انجینئرنگ سروسز( مین) امتحان 2020 کے شروع ہونے سے تقریباً تین ہفتے قبل کمیشن کی ویب سائٹ سے اپنی ایڈ مٹ کارڈ ڈاؤن لوڈ کرسکتے ہیں۔ امیدواروں کو یہ مشورہ بھی دیاجاتا ہے کہ انجینئرنگ سروسز امتحان 2020 کے مکمل عمل کے بعد یعنی  انجینئرنگ سروسز 2020 کے آخری نتائج کااعلان کئے جانے کے بعد کمیشن کی ویب سائٹ یعنیhttps://upsc.gov.in پر انجیئنرنگ سروسز( ابتدائی ) امتحان 2020 کے نمبر اور کٹ آف مارک اپ لوڈ کئے جائیں گے۔ انجینئرنگ سروسز (مین) امتحان 2020 کے لئے مرکز/ مضمون کی تبدیلی سے متعلق اسی درخواست پر کسی بھی صورت میں غور نہیں کیاجائے گا۔

یونین پبلک سروسز کمیشن کا اپنے احاطے میں ایک فیسی لیٹیشن کاؤنٹر ہے۔ امیدوار اپنے امتحان / نتیجے سے متعلق کسی بھی طرح کی معلومات/ اعلان کام کاج کےدنوں میں  صبح 10:00 سے شام بجے کے درمیان ذاتی طور پر حاصل کرسکتے ہیں یا اس کاؤنٹر سے ٹیلی فون نمبر 23388088, (011)-23385271/23381125/23098543 سے حاصل کرسکتے ہیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

(م ن۔  ا گ ۔ر ض۔  )

U – 866



(Release ID: 1603944) Visitor Counter : 127


Read this release in: English , Hindi