وزارات ثقافت

نیشنل میوزیم 19 سے25فروری تک نئی دہلی میں بھارت کی قدیم کھانے کی تاریخ کے بارے میں ایک منفرد نمائش ’’ہسٹوریکل گیسٹرو نومیکا- دی انڈس ڈائننگ ایکسپرینس‘‘ کی میزبانی کررہا ہے

Posted On: 19 FEB 2020 7:01PM by PIB Delhi

نئی  دہلی۔19؍فروری۔نئی دہلی کا   نیشنل میوزیم  19 سے25فروری تک نئی دہلی میں بھارت کی قدیم کھانے کی تاریخ کے بارے میں ایک منفرد نمائش ’’ہسٹوریکل گیسٹرو نومیکا- دی انڈس ڈائننگ ایکسپرینس‘‘   کی میزبانی کررہا ہے۔ اس تہذیب کی تاریخ 5 ہزار سال سے بھی زیادہ پرانی ہے۔

نیشنل میوزیم میں وادی سندھ کی  تہذیب  کے نمونوں کا ایک شاندار کلیکشن ہے۔  انڈس ویلی  سیویلیزیشن گیلری  میں اس شاندار تہذیب کے  دنیا کے انتہائی اہم نمونے موجود ہیں۔ اس گیلری میں مشہور برونز ڈانسنگ گرل بھی ہے جسے ہڑپّا کے مقام پر موہن جودارو سے کھودکر نکالا گیا تھا۔

’انڈس ڈائننگ ایکسپرینس ‘ جو مشترکہ طور پر نیشنل میوزیم اور  ون اسٹیشن ملین اسٹوریز (او ایس ایم ایس) نے تیار کیا ہے۔ وہ آثار قدیمہ کی تحقیق ، میوزیم کی طرف سے پرانی اشیاء کو دوبارہ بنانے اور ان کے  خواص پر مبنی ہے۔

نیشنل میوزیم کی نمائش میں جو چیزیں رکھی گئی ہیں وہ اس طرح ہیں: (1)  روز اول سے انسان کی  خوراک کی تاریخ کی  تصویروں کے ذریعے کہانی جو سندھ  سروستی تہذیب کے خاتمے تک جاری رہی۔ (2) گیلری واک : ہڑپّا کے مٹی کے برتنوں اور  مصنوعات کا استعمال۔ (3) خوراک کو چکھنا ۔  ہڑپّا کے  آخری وقت کے  باورچی خانے کا ایک ماڈل اور خصوصی طور پر  تیار کی گئی دوسری مصنوعات ۔ یہ کام او ایس ایم ایس  نے کیا ہے۔ اس منظر کو دیکھنے والے  ہڑپّا کے زمانے میں چلے جاتے ہیں۔

نمائش میں بتایا گیا ہے کہ کس طرح خوراک کی عادتوں کی وجہ سے  پہلے انسانوں کی تشکیل ہوئی ، انہوں نے خوردنی اشیاء سے غیرخوردنی اشیاء کے درمیان فرق کرنا سیکھا۔ خوراک تیار کرنے کی تکنیکیں اور ہڑپّا کے زمانے کا متعلقہ   آرکٹیکچر ۔ اس میں دکھایا گیا ہے کہ آب وہوا کی تبدیلی نے کس طرح  خوراک کی فراہمی  کی تشریح کی اور اب تک کررہی ہے۔ 

موجودہ زمانے کے  متنوع ایشیائیوں کے آبا واجداد کے بارے میں معلومات سے پتہ چلتا ہے کہ ہمارا قدیمی سلسلہ  ایرانی کسانوں اور جنوبی ایشیا کے  شکاریوں کے ساتھ ملتا ہے۔ کھانا پکانے کے طریقوں کی روایتی معلومات اور طریقے آج بھی  راجستھان ، ہریانہ، پنجاب، سندھ اور بلوچ کے گاؤوں میں استعمال کیے جاتے ہیں۔

اس نمائش کی ایک خصوصیت سندھ سرسوتی تہذیب کے زمانے کے  کھانوں کا ذائقہ چکھنا ہے جسے نیشنل ایوارڈ یافتہ  شیف سیبی (سبیاساچی گورائی) نے مرتب کیا ہے۔ سیبی  آئی ایف سی اے کے  صدر ہیں۔

A picture containing indoor, table, plate, smallDescription automatically generated

 

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

م ن۔ ج۔ ع ن

U- 849



(Release ID: 1603835) Visitor Counter : 117


Read this release in: English , Hindi