وزارت اطلاعات ونشریات
ڈاکٹر ایس جئے شنکر نے 70ویں برلن انٹرنیشنل فلم فیسٹول میں بھارتی پویلین کا افتتاح کیا
سنیما میں یہ صلاحیت ہے کہ وہ بھارت اور دنیا کے درمیان تعاون اور شراکت داری پیدا کرے:ڈاکٹر جئے شنکر
وزیر خارجہ نے برلینیل میں شامل ہونے والوں کو بھارت کے 51ویں بین الاقوامی فلمی میلے میں شرکت کی دعوت دی
Posted On:
20 FEB 2020 10:46AM by PIB Delhi
نئی دہلی۔20؍فروری۔وزیر خارجہ ڈاکٹر ایس جئے شنکر نے کل برلن کے بین الاقوامی فلمی میلے (برلینیل) 2020 میں بھارتی پویلین کاافتتاح کیا۔
افتتاحی تقریب میں ڈاکٹر جئے شنکر نے کہا کہ سنیما کے میڈیم میں یہ صلاحیت موجود ہے کہ وہ بھارت اور دنیا کے درمیان تعاون اور شراکت داری قائم کرے۔ انہوں نے کہا کہ ساتھ میں فلمیں تیار کرنے کے سمجھوتوں ، فلم فسیلیٹیشن آفس (ایف ایف او) اور بھارت کے بین الاقوامی فلمی میلے (آئی ایف ایف آئی) نے بھارت کو اُبھرتی ہوئی مارکٹ اور فلم سازی کی منزل کے طور پر اجاگر کیا ہے۔ اس نے فلم سازی کے مختلف شعبوں میں مہارت کے مواقع پیدا کیے ہیں۔
وزیر خارجہ نے یہ بھی کہا کہ برلینیل میں بھارت کی شراکت داری نے فلم سازی اور ساتھ میں فلمیں تیار کرنے کے پلیٹ فارم کو آگے لے جانے کے معاملے میں باہمی شراکت داری کو مزید مستحکم بنانے میں زبردست مواقع پیدا کیے ہیں۔ ڈاکٹر جئے شنکر نے برلینیل میں شرکت کرنے والوں ، ڈائرکٹروں ، فلم سازوں کو فلموں ، وفدوں اور شراکت داری کے ذریعے بھارت کے 51ویں بین الاقوامی فلمی میلے میں شامل ہونے کی دعوت دی۔
وزیر موصوف نے بھارت کے بین الاقوامی فلمی میلے کے 51ویں ایڈیشن کے پوسٹر کی نقاب کشائی بھی کی اور ایک کتابچہ جاری کیا۔ یہ میلہ اس سال گوا میں منعقد ہوگا۔ بعد میں وفد نے پویلین میں پیکل میگزین جاری کرنے کی رسم بھی انجام دی۔
اس موقع پر وفاقی جمہوریہ جرمنی میں متعین بھارت کی سفیر محترمہ مُکتا دت تومر ، اطلاعات ونشریات کی وزارت میں جوائنٹ سکریٹری (فلمس) محترمہ ٹی سی اے کلیانی، وزارت خارجہ میں و زیر خارجہ کے دفتر میں جوائنٹ سکریٹری جناب شلپک امبولے ، برلن میں بھارت کے سفارتخانے میں ڈپٹی چیف آف مشن محترمہ پراتیما ترپاٹھی، وزارت اطلاعات ونشریات میں ایڈیشنل ڈائرکٹر جنرل ڈائرکٹوریٹ آف فلم فیسٹول (پی ایف ایف) جناب چیتنیہ پرساد ، وزارت اطلاعات ونشریات میں ڈپٹی سکریٹری (فلمس) محترمہ دھنپریت کور، کنفیڈریشن آف انڈین انڈسٹری (سی آئی آئی) کی ایگزیکٹیو ڈائرکٹر محترمہ نیرجا بھاٹیا اور ای ایف ایم کے سیلس اینڈ ٹیکنیکل ڈپارٹمنٹ کے سربراہ جناب پیٹر ڈامش بھی اس موقع پر موجود تھے۔ افتتاحی تقریب کے دوران آئی ایف ایف آئی 2020 کے پوسٹر اور براؤشر کا بھی افتتاح کیا گیا۔
پس منظر
اطلاعات ونشریات کی وزارت ، کنفیڈریشن آف انڈین انڈسٹری کے تعاون سے 19فروری سے یکم مارچ 2020 تک منعقد ہونے والے برلن کے بین الاقوامی فلمی میلے میں شرکت کررہی ہے۔بیرونی ملکوں کی مارکٹ میں بھارتی سنیما کو مقبول بنانے اور کاروبار کے نئے مواقع میں آسانی پیدا کرنے کی غرض سے ایک پلیٹ فارم کے طور پر ایک بھارتی پویلین بھی قائم کیا گیا ہے۔
برلینیل 2020 میں بھارتی وفد کا مقصد لسانی، ثقافتی اور علاقائی گوناگونیت سے پرے بھارتی فلموں کو فروغ دینا ہے تاکہ تقسیم ، پروڈکشن اور بھارت میں فلم سازی ، اسکرپٹ کو فروغ دینے اور ٹیکنالوجی کے شعبے میں بین الاقوامی شراکت داری قائم کی جاسکے جس سے بھارت میں فلمی شعبے کی ترقی میں تیزی پیدا ہو۔
بھارتی وفد دیگر ملکوں جن میں اسرائیل، پرتگال، جنوبی افریقہ ، امریکہ ، جرمنی ، فرانس اور برطانیہ بھی شامل ہیں، کے اہل کاروں سے ملاقات کریگا۔ یہ وفد رینڈینس فلم فیسٹول ، سُنڈینش فلم فیسٹول کے افسران ، ای ایف ایم کے ڈائرکٹر ، کینس فلم فیسٹول ، ایڈنبرگ انٹرنیشنل فلم فیسٹول اور دیگر افراد سے بھی ملاقات کریگا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
م ن۔ ج۔ ع ن
U-847
(Release ID: 1603815)
Visitor Counter : 132