شماریات اور پروگرام کے نفاذ کی وزارت
قومی شماریات کمیشن کی میٹنگ میں ہونےوالے تبادلہ خیال اور کیے گئے فیصلوں کےبارے میں وضاحت
Posted On:
18 FEB 2020 8:10PM by PIB Delhi
نئیدہلی۔18؍فروری۔میڈیا کے ایک طبقے نے 15جنوری 2020 کو قومی شماریات کمیشن (این ایس سی ) کی میٹنگ میں ہوئے تبادلہ خیال اور اس میں کیے گئے فیصلوں کے بارے میں رپورٹ پیش کی ہے۔وضاحت کی جاتی ہے کہ این ایس سی اور متعلقہ ڈویزنوں کی میٹنگوں میں ایجنڈے کے موضوعات پر مقاملے پیش کیے جاتے ہیں اور تفصیلی تبادلہ خیال کے بعد فیصلے کیے جاتے ہیں۔ یہ فیصلے مناسب تبادلہ خیال کے بعد متفقہ ہوتے ہیں اور حکومت کی طرف سے مشتہر پیشہ ورانہ اخلاقیات کے ضابطے کے مطابق ہوتے ہیں۔ اس کی مزید وضاحت بھی کی جاتی ہے کہ این ایس سی سفارش کرنے والا ایک ادارہ ہے جس سے نظام کے کام کاج کو بہتر بنانے کیلئے بہتر حکمت ہائے عملی مرتب کرنے کے سلسلے میں شماریات کے قومی نظام میں مدد ملتی ہے۔ یہ بڑی بدقسمتی کی بات ہے کہ رپورٹ میں کمیشن کی فیصلہ سازی کے عمل میں اختلاف رائے کو پیش کرنے کی کوشش کی گئی ہے جبکہ کیے گئے فیصلے اتفاق رائے سے تھے۔ میڈیا کی طرف سے اس طرح کی کوریج کے بارے میں کم از کم یہ تو کہا ہی جاسکتا ہے کہ وہ غیرمناسب ہے اور کمیشن اس کی پوری طرح مذمت کرتا ہے۔ شماریات کے سلسلے میں اعدا د وشمار کے معیار کو بہتر بنانے کے سلسلے میں کی جانے والی کوششوں کا کمیشن کو احساس ہے اور وہ اس پر عمل درآمد کو یقینی بنانے کیلئے مرکزی اور ریاستی حکومتوں کی شماریات کی ایجنسیوں کے ساتھ قریبی تال میل سے کام کرتا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔
م ن۔ ج۔ع ن
U-818
(Release ID: 1603611)
Visitor Counter : 98