زراعت اور کاشتکاروں کی فلاح و بہبود کی وزارت

اناج، تلہن اور دیگر تجارتی فصلوں کے لئے 20-2019 میں پیداوار  کا دوسرا پیشگی تخمینہ

Posted On: 18 FEB 2020 4:41PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی،18؍فروری،زراعت ، تعاون اور کسانوں  کی بہبود کے محکمے نے آج  سال 20-2019 کے لئے اہم فصلوں کی پیداوار کا دوسرا پیشگی تخمینہ جاری کیا۔ مانسون سیزن کے دوران (جون سے  ستمبر 2019)  ملک میں مجموعی بارش  طویل مدتی اوسط (ایل پی اے) سے  10 فیصد زیادہ رہی۔ اسی مناسبت سے  زیادہ تر فصلوں کے لئے سال 20-2019 کا تخمینہ  ان کی معمول کی پیداوار سے زیادہ ہے۔  اس  تخمینے پر  وقت گزرنے کے ساتھ زیادہ تفصیلی معلومات کے حصول کی وجہ سے  نظر ثانی کی گئی ہے۔

20-2019 کے دوران  بڑی فصلوں کی پیداوار کے دوسرے پیشگی  تخمینے کے مطابق پیداوار مندرجہ ذیل ہے:

  • اناج – 291.95  ملین ٹن (ریکارڈ)
  • چاول  - 117.47  ملین ٹن  (ریکارڈ)
  • گندم  - 106.21  ملین ٹن (ریکارڈ)
  • مقوی ؍ موٹا اناج  -  45.24  ملین ٹن
  •  مکا – 28.08 ملین ٹن
  •  دالیں  - 23.02 ملین ٹن
  • تور – 3.69 ملین ٹن
  • چنا  - 11.22 ملین ٹن
  • تلہن  - 34.19  ملین ٹن
  • سویا بین – 13.63 ملین ٹن
  • سرسوں  -9.11 ملین ٹن
  • مونگ پھلی – 8.24 ملین ٹن
  • کپاس – 34.89  ملین گانٹھیں ( فی گانٹھ 170 کلو گرام)
  • جوٹ اور  میستا  - 9.81 ملین گانٹھیں ( فی گانٹھ 180 کلو گرام)
  • گنا – 353.85 ملین ٹن

20-2019 کے لئے  دوسرے پیشگی تخمینے کے مطابق  ملک میں اناج کی کل پیداوار  291.95 ملین ٹن لگایا گیا ہے، جو  19-2018 کے دوران اناج کی  پیداوار  285.21  ملین ٹن سے 6.74  ملین ٹن زیادہ ہے۔ البتہ  20-2019  کے دوران  پیداوار  پچھلے پانچ سالوں کی اناج کی اوسط  پیداوار  سے  26.20  ملین ٹن زیادہ ہے۔

سال 20-2019  کے دوران  چاول کی کل پیداوار  117.47 ملین ٹن رہی  جو ایک ریکارڈ ہے۔ یہ پیداوار پچھلے پانچ برسوں کے دوران پیداوار کے اوسط  107.80  ملین ٹن سے  9.67  ملین ٹن زیادہ ہے۔

 سال 20-2019 کے دوران گندم کی پیداوار  ریکارڈ  106.21  ملین ٹن ہے  جو  19-218  کے دوران  گندم پیداوار کے مقابلے  2.61  ملین ٹن زیادہ ہے۔

مقوی ؍ موٹے اناج کی  پیداوار کا تخمینہ  45.21 ملین ٹن ہے  جو  19-2018 کے دوران  ہوئی 43.06  ملین ٹن  پیداوار سے 2.18 ملین ٹن  زیادہ ہے۔ دالوں کی کل پیداوار  20-2019 کے دوران  23.02 ملین ٹن  رہنے کا تخمینہ ہے جو  پچھلے پانچ برسوں کے  دالوں کی پیداوار کے  20.26 ملین ٹن کے مقابلے میں  2.76 ملین ٹن زیادہ ہے۔

ملک میں 20-2019  کے دوران  تلہن کی پیداوار کا  تخمینہ  34.19  ملین ٹن  جو پچھلے سال  کی  31.52  ملین ٹن کی پیداوار سے 2.67  ملین ٹن زیادہ ہے۔ اس کے علاوہ  20-2019  کے دوران تلہن کی پیداوار  تلہن کی اوسط پیداوار  4.54 ملین ٹن  سے زیادہ ہے۔

سال 20-2019  میں گنے کی کل پیداوار کا تخمینہ  353.85  ملین ٹن  لگایا گیا ہے، سال  20-2019  کے دوران  پچھلے سال کے مقابلے 4.07 ملین ٹن زیادہ ہے۔

کپاس کی پیداوار  میں بھی  اضافہ ہوا ہے اور  اس کا دوسرا تخمینہ 34.89 ملین گانٹھیں لگائی گئی ہیں۔ یہ تخمینہ  19-2018  کے دوران  لگائے  گئے پیداوار کے تخمینے سے  28.04  ملین زیادہ ہے۔ جوٹ اور میستا کی پیداوار  کا تخمینہ  9.81  ملین گانٹھوں کا لگا یا ہے ۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 

(م ن-وا- ق ر)

U-806


(Release ID: 1603558) Visitor Counter : 162


Read this release in: Hindi , Marathi , English