بندرگاہوں، جہاز رانی اور آبی راستوں کی وزارت

حکومت ہند کی وزارت جہاز رانی اور پرتگال کی وزارت دفاع نے مفاہمتی عرضداشت پر دستخط کئے


گجرات کے لوتھل میں عالمی معیار کا قومی بحری وراثتی کمپلیکس تعمیر کیا جائے گا

Posted On: 14 FEB 2020 4:13PM by PIB Delhi

 

 

نئی دہلی،14 فروری   /  حکومت ہند کی وزارت جہاز رانی اور پرتگال کی وزارت دفاع کے درمیان مفاہمتی عرضداشت پر دستخط کئے جانے کے بعد پرتگال کی وزارت دفاع کے تعاون سے گجرات کے لوتھل میں ایک عالمی معیار کا قومی بحری وراثتی کمپلیکس تعمیر کیا جائے گا۔

نیشنل میری ٹائم ہیریٹیج کمپلیکس لوتھل کے لئے مفاہمتی عرضداشت سے دونوں ملکوں کے لئے مشترکہ بحری وراثت پیش کرنے کا موقع حاصل ہوگا۔ نیشنل میری ٹائم ہیریٹیج کمپلیکس سے قدیم و جدید دور کے متنوع اور مالا مال وراثت کو استحکام حاصل ہوگا ۔ علاوہ ازیں نیشنل میری ٹائم ہیریٹیج کمپلیکس( این ایم ایچ سی )میں نہ صرف عوام الناس کی رسائی ہو سکے گی بلکہ انہیں  ہندوستان کی مالا مال بحری وراثت کے واقفیت حاصل کرنے کا موقع حاصل ہوگا۔  

 

*************

( م ن ۔س ش ۔ م ف (

U. No. 774

 

 


(Release ID: 1603229) Visitor Counter : 107


Read this release in: English , Hindi , Gujarati