ریلوے کی وزارت

ریلویز اورصنعت وتجارت کے وزیرپیوش گوئل نے کولکاتہ میٹروکے ایسٹ ویسٹ میٹرو کاریڈور


کے مرحلہ ۔1کاافتتاح کیا
پیوش گوئل نے مشرقی ، جنوب مشرقی اورشمال مشرق فرنٹیئرریلوے کے متعدد ریلوے پروجیکٹوں کو قوم کے نام وقف کیا

Posted On: 13 FEB 2020 8:37PM by PIB Delhi

نئی دہلی، 14فروری   :ریلویز اورصنعت وتجارت کے وزیرجناب پیوش گوئل نے  13فروری ،2020کو کولکاتہ میٹروکے مشرق مغربی میٹروکوریڈور کے مرحلہ -1کا افتتاح کیا اوراسےجھنڈی دکھائی ۔ یہ میٹروکوریڈور سالٹ لیک سیکٹر5اورسالٹ لیک اسٹیڈیم کو جوڑتاہے ۔ کولکاتہ میں منعقدہ ایک تقریب میں  انھوں نے اس موقع پر ریلویز کے متعدد دوسرے پروجیکٹوں کو قوم کے نام وقف کیا۔ اس موقع پرخطاب کرتے ہوئے جناب پیوش گوئل نے کہاکہ ہورہ میدان تک پورا مشرق۔مغرب کوریڈور دسمبر2021تک مکمل ہوجائے گا۔انھوں نے امید ظاہرکی کہ کولکاتہ میٹرو ،شہرکے مکینوں کے لئے آمدورفت کا ترجیحی ذریعہ نقل وحمل بن جائے گا۔ اس موقع پر ماحولیات ، جنگلات اور آب وہواکی تبدیلی کے وزیرمملکت جناب بابل سپریواور دیگر معززین اور ریلوے کے اعلیٰ افسران بھی موجود تھے ۔ کولکاتہ میں میٹروخدمات فی الحال شمال جنوب کوریڈورپر نوآب پارہ سے کوی سبھاش ریلوے اسٹیشن تک 27.3کلومیٹرطویل ہے ۔ اس کوریڈور کا افتتاح 36سال قبل یعنی 1984میں ہواتھا ۔

جناب پیوش گوئل نے ہورہ اورمالدہ ڈویژنوں کے کٹوا ۔ عظیم گنج اور مونی گرام ۔ نل ہٹی سیکشنوں میں 140کلومیٹرطویل ریلوے کی برق کاری کاپروجیکٹ بھی قوم کے نام وقف کیا۔ تقریباً219کروڑروپے کی لاگت سے 140کلومیٹرنیوریلوے برق کاری پروجیکٹ سے شروع ہونے سے جس میں کٹوا ۔عظیم گنج اور مونی گرام ۔ ملہری سیکشنوں کا احاطہ کیاجارہاہے ۔اس سے مشرقی ریلوے کے مختلف راستوں پر الیکٹرک ریل گاڑیوں کی آمدورفت یقینی بنانےمیں مدد ملے گی اور ایندھن کے طورپرڈیزل کی کھپت میں بھی معقول حدتک کمی آئے گی ۔ مشرقی ریلوے میں تقریبا 83فیصد روٹ کلومیٹروں کو کی برق کاری کردی گئی ہے اور باقی حصے کی برق کاری کا کام جاری ہے ۔ اس طرح صد فیصد برق کاری کا ہدف 2021تک حاصل ہوجائے گا۔

وزیراعظم جناب نریندرمودی کے خواب کے پیش نظراور ماحولیاتی طورپرپائیدارنظام نقل وحمل کے طورپر انڈین ریلویز کو فروغ دینے ، گرین اور صاف ستھری شمسی توانائی کو بروئے کارلانے سے ریلویز کے مشن والے علاقوں میں کاربن فٹ پرنٹ کم سے کم سطح تک پہنچ جائے گا۔ جناب پیوش گوئل نے ہورہ ریلوے اسٹیشن پر 3میگاواٹ کے روف ٹاپ سولرپاورپلانٹ کوقوم کے نام وقف کیا۔ یہ پلانٹ ریلوے کے کسی خرچ کے بغیرنصب کیاگیاہے ۔ یہ پلانٹ موجودہ فی یونٹ 8.50روپے کی موجودہ شرح کے مقابلے میں 25سال تک فی یونٹ 3.62روپے کی شرح سے بجلی کی سپلائی کرے گا۔ اس سے آئندہ 25برسوں تک تقریباً40کروڑروپے کے مالیہ کی مجموعی بچت ہوگی ۔

جناب پیوش گوئل نے ہورہ ۔ مالدہ اور سیالدہ ڈویژنوں پر 41.13کلومیٹرڈبل /ٹریپل لائن بھی قوم کے نام وقف کیا۔ مشرقی ریلوے نے  مالدہ ڈویژن کے نمتتا۔دھلیان گنگا( 11.38کلومیٹر) ، سجنی پاڑہ ۔نمتتا، (6.72کلومیٹر) ، سیالدہ ڈویژن کا مائل 5بی ۔ نیوعلی پور(1.67کلومیٹر) ہورہ ڈویژن کے لال باغ کورٹ روڈ ۔ کھگراگھاٹ روڈ (7.40کلومیٹر) اور دیبی پور۔ رسول پور تھرڈ لائن ، ( 13.96کلومیٹر) کی تقریبا 550کروڑروپے کی لاگت سے لائن کو دوہری کرنے کا کام شروع کردیاہے ۔ اس کے ساتھ  سیکشن کے پورے حصے میں  لچک اورآمدورفت میں اضافہ ہواہے ۔ 5فیصد ہوئے اس کام کی وجہ سے مسافرریل گاڑیوں کی پابندی وقت میں اضافہ ہواہے ۔

جناب پیوش گوئل نے ویڈیولنک کے ذریعہ ریل گاڑی نمبر 13064بلورگھاٹ  ہورہ ایکسپریس کو جھنڈی دکھاکرروانہ کیا۔ ریل گاڑی نمبر 13063/64ہورہ ۔ بلورگھاٹ ۔ ہورہ انٹرسٹی ایکسپریس کے پھیروں کو ہفتے میں دوبارسے بڑھا کرہفتے میں پانچ دن کردیاگیاہے ۔ اس ریل گاڑی کے چلنے سے کولکاتہ سے بہتررابطے کے دکشن دیناج پورضلع کے لوگوں کی پرانی مانگ پوری ہوگی ۔

***************

 ( م ن  ۔ ش س  ۔ ع آ)

 

U-773

 

 

 

 



(Release ID: 1603228) Visitor Counter : 142


Read this release in: English , Hindi , Bengali