وزارت خزانہ

ڈی جی جی آئی نے 268 کروڑ روپئے سے زائد کے جعلی قرض رسیدیں بنانے والی کمپنی کا پردہ فاش کیا

Posted On: 13 FEB 2020 5:19PM by PIB Delhi

نئی دلّی، 13 جنوری / ڈائرکٹوریٹ جنرل آف جی ایس ٹی انٹیلی جنس (ڈی جی جی آئی)، گورو گرام زونل یونٹ (جی زیڈ یو)، ہریانہ نے میسرز شیو ٹریڈ انکارپوریشن، دلّی کے مالک  جناب نتن جین، ساکن سونی پت، ہریانہ کو جعلی رسیدیں جاری کرنے کے جرم میں گرفتار کیا ہے۔

            تحقیقات کے دوران یہ پایا گیا ہے کہ جناب نتن جین مذکور نے میسرز شیو ٹریڈ انکارپوریشن اور ایک دیگر فرم میسرز اوم ٹریڈ ان ایگزم کے ذریعہ فرضی ناموں پر مختلف قسم سامان مثلاً فیرس / نان فیرس، اسکریپ، سلّیوں، نکل، وغیرہ کے لئے تقریباً  268.3 کروڑ روپئے کی جعلی رسیدیں بنائیں۔

            ان جعلی رسیدوں کے ذریعہ جناب نتن جین نے تقریباً  41.6 کروڑ روپئے کی فرضی ان پٹ ٹیکس کریڈٹ (آئی ٹی سی) کے ذریعہ دھوکہ دھڑی کی۔

            جناب نتن جین نے سنٹرل گڈس اینڈ سروسیز ٹیکس ایکٹ (سی جی ایس ٹی) 2017 کے سیکشن 132(1) (بی) اور (سی) کے تحت اپنا جرم قبول کر لیا ہے، جو کہ قابل دست اندازی پولیس جرم ہے اور جی ایس ٹی ایکٹ، 2017 کے سیکشن 69 (1) لے تحت نا قابل ضمانت جرم بھی ہے۔ جناب نتن جین کو جی ایس ٹی ایکٹ، 2017 کے سیکشن 69 (1) کے تحت 12 فروری، 2020 کو گرفتار کیا گیا ہے اور 12 فروری، 2020 کو ہی گورو گرام کورٹ میں جوڈیشیل مجسٹریٹ کے سامنے پیش کیا گیا ہے۔ عدالت نے انہیں 14 دن کی جوڈیشیل حراست میں بھیج دیا ہے۔ اس معاملے میں مزید تحقیقات کی جا رہی ہیں۔

۔۔۔۔۔۔

U.760ٰ

 م۔ ر۔ر۔  .



(Release ID: 1603200) Visitor Counter : 92


Read this release in: English , Hindi