پیٹرولیم اور قدرتی گیس کی وزارت
ایل پی جی گیس کی قیمت کا تعین بین الاقوامی مارکیٹ کی قیمت پرہوتاہے
حکومت کی پہل ( ڈی بی ٹی ایل ) کے تحت کھاناپکانے والی ایل پی جی پرصارفین کو سبسیڈی دی جاتی ہے
Posted On:
13 FEB 2020 3:40PM by PIB Delhi
نئی دہلی، 13فروری :گذشتہ ماہ کے لئے ایل پی جی کی قیمت کا تعین بین الاقوامی مارکیٹ کی قیمت کی بنیاد پرہواہے ۔ پہل ( ڈی پی ٹی ایل ) کے تحت صارفین کو کھانے بنانے کے لئے ایل پی جی کی قیمت میں حکومت کے ذریعہ سبسیڈی دی جاتی ہے ۔ پہل صارفین کو سبسیڈی کی رقم فوائد کی براہ راست منتقلی کے ذریعہ اس کے بینک کھاتے میں منتقل کی جاتی ہے جو کہ مارکیٹ پرمبنی قیمت اورسبسیڈی والی قیمت کے فرق کو واضح کرتاہے ۔ قومی سطح پرآج 27.76کروڑسے زائد کنکشنوں کے ساتھ ایل پی جی کا احاطہ تقریبا 97فیصد ہے ۔ اس لئے 27.76کروڑصارفین میں سے تقریبا ً26.12کروڑصارفین کے لئے قیمت میں اضافے کو سبسیڈ ی کے عنصرمیں اضافہ کرکے حکومت کے ذریعہ برداشت کیاجاتاہے ۔
ماہ جنوری ،2020کے دوران ایل پی جی کی بین الاقوامی قیمت میں تیزی سے اضافہ ہواہے اوریہ فی ایم ٹی 448ڈالرسے بڑھ کر فی ایم ٹی 567ڈالرہوگئی ہے ۔ اس طرح دہلی میں غیرسبسیڈی والی گھریلوایل پی جی کی قیمت کا تعین مارکیٹ میں 14.2کلوگرام ایل پی جی سیلینڈرکے لئے 144.50روپے کا اضافہ کیاگیاہے ۔ غیرسبسیڈی والے گھریلوایل پی جی سیلنڈرکی قیمت 714 روپے سے بڑھ کر فی سیلنڈر858.50روپے ہوگئی ہے ۔ دہلی میں سبسیڈی والے صارفین کے لئے سبسیڈی کی رقم فی سیلنڈر153.86روپے سے بڑھ کرفی سیلنڈر291.48روپے ہوگئی ہے ۔ حکومت کے ذریعہ مقررکی گئی سبسیڈائزڈ قیمت کے پیش نظر سبسیڈی والے ایل پی جی صارفین کو بین الاقوامی مارکیٹ میں ایل پی جی قیمتو ں میں اتارچڑھاو کے اثرسے محفوظ رکھاجارہاہے ۔
14.2کلوگرام سیلنڈرکے لئے گھریلوصارفین کو حکومت کے ذریعہ دی جانے والی سبسیڈی فی سیلنڈر153.86روپے سے بڑھ کر فی سیلنڈر291.48روپے ہوگئی ہے ۔ پردھان منتری اجولایوجنا( پی ایم یووائی ) صارفین کے لئے حکومت کے ذریعہ برداشت کی جانے والی سبسیڈی فی سیلنڈر174.86روپے سے بڑھ فی سیلنڈر312.48 روپے ہوگئی ہے ۔ اس طرح قیمت میں اضافے کے اثر کو عام طورپرحکومت کے ذریعہ سبسیڈی والے اور پی ایم یو وائی صارفین کی سبسیڈی میں اضافہ کرکے برداشت کیاجاتاہے ۔
*****
( م ن ۔ ش س ۔ ع آ)
U-751
(Release ID: 1603136)
Visitor Counter : 147