صدر جمہوریہ کا سکریٹریٹ
آئی این ایس شیواجی کو پرچم پیش کرنے کے موقع پر
صدر جمہوریہ ہند جناب رام ناتھ کووند کا خطاب
Posted On:
13 FEB 2020 11:40AM by PIB Delhi
- سہیادری پہاڑی سلسلے کے اس ہرے بھرے علاقے میں آنے پرمجھے خوشی ہوئی ہے۔ یہ مقام اپنے اطراف کے جنگلات ، جھرنوں ، جھیلوں اور پہاڑیوں کی وجہ سے قدرت کو محسوس کرنے کا ایک پرسکون تجربہ فراہم کراتا ہے۔
- میں پریڈ میں شرکت کرنے والےتمام افسروں اور سیلرز کوان کی پریڈ میں شرکت ، اسمارٹ ڈرل اور ان کی مناسب حرکت و سکنات کے لئے مبارک باد پیش کرنا چاہتا ہوں۔آج صبح توانائی سے بھری آپ کی پریڈ اور آپ کے رویے نے ہندستانی بحریہ کے اس ممتاز تکنیکی تربیتی ادارے کے ذریعہ دی گئی تربیت کے اعلی معیار کے بارے میں بہت کچھ بتایا ہے۔
- آئی این ایس شیواجی کو صدر کا پرچم پیش کرنا میرے لئے ایک قابل فخر تھا۔ اس ادارے کا آغاز 1945 میں ایچ آئی ایم ایس شیواجی کے طور پر ہوا تھا۔ اس وقت سے ہی یہ ادارہ اپنی جدید ترین تربیتی سہولیات کے ساتھ ہندستانی بحریہ کا ایک ممتاز تکنیکی تربیتی ادارہ بننے کے لئے زبردست کوشش کرتا رہا ہے۔یہ ادارہ سمندری انجینئرنگ کے تمام پہلوؤں کے معاملےمیں تیزی سے بدلتی ہوئی تکنالوجی کے ساتھ قدم سے قدم ملاکر چلتا رہا ہے۔
- مجھے یہ جان کر خوشی ہوئی ہے کہ اب تک اس بہترین ادارے میں بحریہ ، کوسٹ گارڈ اور دوست ممالک کی سمندری انجینئرنگ شاخ کے دو لاکھ سے زیادہ افسروں اور سیلرز نے تربیت حاصل کی ہے۔
- آپ جانتے ہیں کہ صد ر کا پرچم امن یا جنگ کی صورت میں ملک کی نمایاں خدمات کے اعتراف میں کسی فوجی یونٹ کو پیش کیا جانے والا سب سے بڑا اعزاز ہے۔ آئی این ایس شیواجی نے گزشتہ برسوں میں ملک کی شاندار خدمات انجام دے کر ایک ممتازمقام حاصل کیا ہے۔ پروفیشنل طریقے سےبہترین خدمات انجام دینے اور شاندار طریقے سے اپنی ذمہ داریاں پوری کرنے کا اس کا ایک قابل فخر ریکارڈ ہے۔ ذمہ داری کو پورا کرنے کے لئے آپ کی عہد بندی کے لئے ملک آپ کو سلام کرتا ہے۔ آپ کی نمایاں خدمات کے لئے ہم سب کو آپ پر فخر ہے اور ہم ہندستانی بحریہ کے لئے آپ کی شاندار خدمات کی ستائش کرتے ہیں۔
- آج اس یادگار موقع پر آیئے ہم ان سبھی کو یاد کریں جنہوں نے اس بہترین ادارے کو تیار کرنے میں گزشتہ دہائیوں میں انتھک محنت کی ہے۔ ا س سے ہمیں اپنے تمام کاموں میں بہترین معیار حاصل کرنے کی کوشش جاری رکھنے کی اپنی ذمہ داری کی تحریک لینی چاہئے تاکہ ہندستانی بحریہ مزید اونچائیوں اور شان وشوکت سے ہمکنار ہوسکے۔
- آئی این ایس شیواجی بہترین کارکردگی کے 75 سال مکمل کررہاہے ۔ اس موقع پر ہمیں اپناجائزہ لینا چاہئے اور اب تک کے اپنے سفر پر غور کرنے کے ساتھ ساتھ مستقبل پر بھی نظر ڈالنی چاہئے۔ ٹکنالوجی اتنی ترقی کرچکی ہے کہ اب خود کار جہاز تیار کئےجارہے ہیں۔ فیصلے کرنے اور جنگیں لڑنے کے لئے آرٹی فیشنل انٹلی جینس اور مشینی آموزش کو کام میں لایا جارہا ہے۔ میرین انجینئرس کی تربیت بھی اس قسم کی ہونی چاہئے کہ وہ بنیادی انجینئرنگ پروفیشن میں اپنی صلاحیت برقرار رکھتے ہوئے ٹکنالوجی کو فروغ دینے کے لئے بھی کام کریں۔ مجھے یقین ہےکہ آئی این ایس شیواجی اپنے یہاں تربیت حاصل کرنے والے سبھی لوگوں کو مستقبل کی ضرورت کے مطابق ہنر مندی کی تربیت فراہم کرائے گا۔
- کسی ملک کے سمندری مفاد کاتعلق عموماً اس کی معیشت اور اس کے عوام کی خوشحال سے بھی ہوتا ہے۔مجھے بتایا گیا ہے کہ ہماری 90 فی صد تجارت سمندری راستے سے ہی ہوتی ہے۔اس سے نہ صرف قومی سلامتی میں بلکہ اقتصادی سلامتی میں بھی اور اس طرح ملک کی تعمیر کے وسیع ترعمل میں ہندستانی بحریہ کے رول کی توسیع ہوتی ہے۔بحریہ ہندستان کی سمندری طاقت کا اہم ترین ذریعہ ہے۔ یہ ملک کے فوجی اور سویلین دونوں طرح کے سمندری مفاد کی محافظ بھی ہے۔ ہماری سمندری حدود کا دفاع کرنے ، ہمارے تجارتی راستوں کی حفاظت کرنے اور سول ہنگامی حالات کے موقع پر مدد فراہم کرانے کے لئے بھی بحریہ کی عہد بندی پرملک کو فخر ہے۔
- پوری دنیا کو ایک کنبہ سمجھتے ہوئے اور ‘وسودھیو کٹمب کم ’(دنیا ایک خاندان ہے) کے جذبے کو آگے بڑھاتےہوئے ہندستان نے اپنی عالمی ذمہ داریوں کو ہمیشہ پورا کیا ہے۔ مجھے یہ جان کر خوشی ہوئی ہے کہ حال ہی میں ہندستانی بحریہ نے طوفان ڈائن سے ہونےوالی تباہ کاری کے بعد مڈغاسکر کی متاثرہ آبادی کو انسانی امداد آفت سے راحت فراہم کرانے کے لئے ‘آپریشن ونیلا’ شروع کیا ۔ ہندستان اور مڈغاسکر بحرہ ہند خطے کے ذریعہ ایک دوسرے سے جڑے ہیں۔ مجھے 2018 میں اس ملک کا دورہ کرنے کا اعزاز حاصل ہوا تھا۔ مجھےخاص طور پر خوشی ہوئی ہے کہ ہندستان ہمارے میلاگاسی بھائیو اور بہنو کو بچانے کے لئے سب سے پہلے امداد فراہم کرانے والوں میں شامل تھا۔
- ایک اہم طاقت ہونے کے ناطے ہندستان بین الاقوامی سلامتی تجارت اور کامرس کے سلسلہ میں عالمی معیار کی تشکیل میں ایک اہم رول ادا کرتا ہے۔ بین الاقوامی سطح پر ہندستان کے عروج کو کئی عوام سے فروغ ملا ہےجن میں ہماری مسلح افواج کی صلاحیت اور شجاعت بھی شامل ہے۔
- آج خصوصی طور پر ہند بحرالکاہل خطے میں اور دنیا میں جو جغرافیائی سیاسی صورتحال ہے وہ اور زیادہ چوکسی اور نگرانی کی متقاضی ہے۔ مجھے علم ہے کہ بحریہ نے بحر ہند خطے میں مشن پر مبنی تعیناتی اختیار کی ہے۔مسلسل تعیناتی اور ہمارے مفاد والے علاقے میں موجودگی کےلئے سمندری انجینئروں کی اعلی معیار والی تربیت بہت اہم ہے۔ مستقبل میں پروپلژن سسٹم میں بہت زیادہ تنوع کے امکانات ہیں ۔ اس کے روایتی سے نیوکلیائی اور الیکٹرک اور ہائبرٹ پروپلژن تک پہنچنے کے امکانات ہیں۔ رکھ رکھاؤ کے تصورات میں بھی پلیٹ فارموں کی کام کاجی دستیابی کی بڑھتی ہوئی ضرورت کی وجہ سے بہت زیادہ تبدیلی کا امکان ہے۔ آئی این ایس شیواجی کو مستقبل کے چیلنجوں کو پورا کرنے کے لئے تمام زیر تربیت افراد کو تیار کرنے کے لئے ضروری ہنر مندی کی تربیت دینے کی ضرورت ہوگی۔
- آئی این ایس شیوا جی کا اصول ہے ‘کرماسو کوشلم’ ۔ اس کا مطلب ہے ‘کام میں ہنر مندی ’۔ یہ بہت اچھا اصول ہے۔مجھےیقین ہے کہ آئی این ایس شیواجی پروفیشنل ازم صلاحیت کے ساتھ اپنا رول ادا کرتے ہوئےاور ذمہ داریاں پوری کرتے ہوئے نمایاں اور شاندار کارکردگی انجام دینا جاری رکھے گا۔
- میں ایک بار پھر فخر کے اس موقع پر ہندستانی بحریہ اور آئی این ایس شیواجی کو مبارک باد پیش کرتا ہوں اور تمام مردو خواتین سے اپیل کرتا ہوں کہ وہ ملک کی بے غرض اور عہد بندی کے ساتھ خدمت جاری رکھیں۔ میں آپ کے لئے اور آپ کے اہل خانہ کے لئے شاندار مستقبل کے لئے نیک خواہشات پیش کرتا ہوں اور ہندستان کے ہر شہری کے لئے نیک خواہشات پیش کرتا ہوں۔ میری خواہش ہے کہ سمندر پر ہمیشہ آپ کی حکومت بنی رہی!
شکریہ ،
جے ہند!
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
م ن۔ ا گ ۔ ج۔
u.748
(Release ID: 1603086)