بھاری صنعتوں کی وزارت

فیم انڈیا –دوم اسکیم کے تحت الیکٹرک چارجنگ اسٹیشنوں کو منظوری

Posted On: 10 FEB 2020 2:40PM by PIB Delhi

نئی دہلی،10فروری /   بھاری صنعتوں اور سرکاری صنعتوں کے وزیر پرکاش جاوڈیکر نے آج راجیہ سبھا میں ایک تحریری جواب میں بتایا کہ  بھاری صنعتوں کے محکمے نے فیم انڈیا ( ہندوستان میں ہائی بریڈ اور بجلی کی گاڑیوں کا تیزی سے اختیار کیا جانا اور مینوفیکچرنگ) اسکیم مرحلہ –دوم کے تحت 24 ریاستوں ؍ مرکز کے زیر انتظام خطوں کے 62 شہروں میں 2636 بجلی کی گاڑیوں ( ای وی )  کے چارجنگ اسٹیشنوں کو منظوری دے دی ہے ۔

آندھر پردیش میں 92 چارجنگ اسٹیشنوں کووجے واڑا میں ، 71 چارجنگ اسٹیشنوں کووشاکھا پٹنم میں ،68 چارجنگ اسٹیشنوں کو تروپتی میں اور 35 چارجنگ اسٹیشنوں کو کاکی ناڈا  میں  منظوری دی گئی ہے۔

تلنگانہ میں 118 چارجنگ اسٹیشنوں کو حیدرآباد شہر میں اور وارنگل اور کریم نگر میں 10-10 چارجنگ اسٹیشنوں کو منظوری دی گئی ہے۔

*************

( م ن ۔ا گ ۔ م ف (

U. No. 661



(Release ID: 1602672) Visitor Counter : 66


Read this release in: English , Bengali